1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہد : ایک مفید غذا اور دوا

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 اکتوبر 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شہد کے گھریلو چٹکلے
    شہد کو ایک مفید غذا اور دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام سیدنا محمد مصطفی :drood: کی احادیث‌میں بھی اسکے خصائص بیان ہوئے ہیں۔
    شہد ایک نہایت موثر قدرتی عطیہ ہے جو تقریبا تمام امراض کے لئے ذریعہ شفا ہے۔ شہد کو کسی بھی قسم کے منفی اثرات (Side effects) کے ڈر کے بغیر پورے اطمینان سے کسی بھی قسم کی بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    تھکان
    اگر آپ تھک تھکا کر نڈھال ہو چکے ہوں تو شہد آپ کی تھکان دور کرنے میں ایک اچھا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد اگر صبح نہار منہ، منہ دھو کر یا رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں 2 چمچے شہد ڈال کر پینے سے چند ہفتوں میں زائل ہوتی ہوئی توانائی بحال ہو جائے گی اور جسمانی قوت اور طاقت میں بہتری سامنے آتی ہے جو ہر عمر کے افراد کے لئے لازمی چیز ہے۔
    امراض قلب
    شہد اور دارچینی کے پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے ڈبل روٹی کے توسٹ پر لگائیے۔ جام جیلی کی جگہ اسے استعمال کرکے دیکھئیے۔ آپ کی شریانوں میں جمنے والے کولیسٹرول کو نکال باہر کرے گا اور یوں آپ کو دل کے دورے سے محفوظ کر دے گا ۔ یہاں تک کہ جو لوگ پہلے دورہ قلب کا شکار ہو چکے ہیں وہ اس نسخے پر مستقل طور پر عمل درآمد کریں تو اگلے دورے سے بہت زیادہ محفوظ ہو جائیں گے۔
    بد ہضمی
    دو بڑے کھانے کے چمچے شہد میں کسی قدر دار چینی کاپاوڈر چھڑک کر کھائیے اور پھر کھانے کے ساتھ بھر پور انصاف کریں۔ تکلیف دہ تیزابیت ختم ہو کر بھوک کھل کر لگے گی اور پھر آپ کا معدہ، لکڑ ہضم، پتھر ہضم قسم کا ہو جائے گا ۔
    کھانسی
    ہلکی کھانسی کے لیے ایک چمچ شہد میں‌ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھانے اور اسکے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔
    گلے کی خارش اور سخت کھانسی :
    سخت کھانسی اور گلے میں خارش کے لیے ناشتے سے پہلے 2 چمچ ادرک کا رس، 1 چمچ شہد ڈال کر مائیکروویو میں 30سیکنڈ گرم کرکے چمچ سے کھائیں۔ افاقہ ہوگا۔
    خون میں گرمی :
    صبح نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے خون اور معدے کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔
    گیس ٹربل :
    جاپان اور بھارت میں کی جانے والی تحقیق و تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ شہد میں دار چینی کا پاوڈر ملا کر استعمال کرنے سے گیس ٹربل مرض سے مکمل نجات ممکن ہے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    مفید معلومات ہم تک پہنچانے کا بہت بہت شکریہ نعیم بھائی :222:
     
  4. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    شہد کالی مرچ اور شہد ادرک والا ٹوٹکا میں نے آزمایا ہوا ہے فورا اثر کرتا ہے
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    آپ سب کی پسندیدگی کا شکریہ ۔
    شفا ہوتو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
     
  7. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شہد : ایک مفید غذا اور دوا

    نعیم صاحب شہد کے بارے میں اتنی مفید اور اہم معلومات بہم پہنچانے کے لیے بہت بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں