1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہباز شریف کے استعفی کے بعد رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شہباز شریف کے استعفی کے بعد رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنا دیا گیا
    upload_2019-11-29_2-43-19.jpeg
    مسلم لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، دسمبر کے پہلے ہفتے میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا۔ رانا تنویر کا نام سردار نصر اللہ دریشک نے تجویز کیا جبکہ مشاہد حسین نے اس کی توثیق کی۔

    چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا، ماضی میں جو کمیٹیاں بنیں سات سال سے ان کی رپورٹس ہی نہیں آئیں، اراکین کی مشاورت سے شیڈول بنا کر چلیں گے اور آڈٹ اعتراضات بروقت نمٹائیں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں