1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خواہش

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏14 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
    ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان16 سے17 فروری تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کیلیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑلیے ہیں۔
    ن لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینیٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات کیلیے سرتوڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے ہوئے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں