1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہبازشریف پارٹی کے صدر تھے، ہیں اور رہیں گے: احسن اقبال

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شہبازشریف پارٹی کے صدر تھے، ہیں اور رہیں گے: احسن اقبال
    [​IMG]
    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما اور ایم این اے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے قائد نوازشریف نے ہدایت دی تھی، لیگی حکمت عملی کیلئے تفصیلی خط شہباز شریف کولکھا ہے جس پر پارٹی لائحہ عمل بنائے، مشاورتی اجلاس میں نوازشریف خط کے مندراجات پڑھ کر سنائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نوازشریف نے آزادی مارچ کیلئے روڈ میپ لکھ کر بھیجا ہے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا تاکہ آزادی مارچ کے حتمی لائحہ عمل طے کر سکیں، وفد اتوار کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی کے صدر تھے، ہیں اور رہیں گے، صدر، سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری انفارمیشن پارٹی کے بیان دینے کے مجاز ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بیان کسی کا زاتی بیان ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے ڈرس انفارمیشن کو بغیر تصدیق کے نہ چلایا جائے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں غم وغصے کا اظہار کیا گیا، نوازشریف نے کہا ہے کہ ایسی مہم کا آغاز کیا جائے جس سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہو۔ ہمارے قائد نے یہ بھی کہا ہے کہ جو خط میں نے لکھا ہے اسکے نکات مولانا صاحب کیساتھ شیئر کیے جائیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اہم کردارادا کرنا ہے، ملکی معیشت و سلامتی کو خطرات ہیں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، امن و امان بد حال ہو رہا ہے، ہمارے پانچ سالوں میں ابھرتے ہوئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، سٹاک مارکیٹ ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ پاکستان کی معیشت جو ایمرجنگ معیشت بنی تھی آج وہ خیراتی اکانومی بن چکی ہے، عمران خان بیرون ملک خیرات مانگنے جاتے ہیں۔ ملک کی معیشت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت، کشمیر پر اجلاس منعقد نہیں کر پا رہا، کشمیر کے اندر عوام بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم ایران اورسعودی عرب جا رہے ہیں، وزیراعظم بہانے سے بیرون ملک دورے کر رہے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں