1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شکایت کس سے کریں؟

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏6 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    ہر شخص اپنی سوچ اور رائے دہی میں آزاد ہے
    مگر اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ایک شخص میرے تمام پوسٹس جو متفرق مضامین پر مشتمل ہیں مستقل
    منفی کمنٹس اور مضمون سے ہٹ کر غیر متعلقہ کالم پیسٹ کرتا رہے
    خواتین کے خلاف بول چکا
    پختون قوم کے خلاف بول چکا
    احادیث مبارکہ پر اختلافی پوسٹ کر چکا
    کئی بار شکایت کرنے کے باوجود کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ شکایت کس سے کی جائے

    دوسرا شخص مضمون سے ہٹ کر غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹتا رہے حالاںکہ پوسٹ کچھ اور ہو
    مجھے ڈر ہے کہ باچا خان کے کردار والے پوسٹ کو محترم کچھ زیادہ جذباتی تقریر کر کے گستاخی والی حد تک نہ لے جائے.

    فورم میں جذبات کا غلط استعمال بند کرنے کی شکایت کس سے کریں؟
    ناصر إقبال، کنعان اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    810
    موصول پسندیدگیاں:
    414
    ملک کا جھنڈا:
    حق کی مخالفت تو روز اول سے ہوتی رہی ہے ، مگر ہمارا کام ہے حق ہر ڈٹے رہنا اور اپنے سامنے والے کو دلیل کے ساتھ قائل کرنا یہ اور بات ہے کہ وہ مخالفت برائے مخالفت کرے اور بات بات پر آپ سے الجھے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے
    ایسے وقت میں خاموشی بہتر ہے کیونکہ اگر انسان راستے میں بھونکنے والے ہر کتے پر پتھر پھینکنا شروع ہوجائے تو وہ ساری زندگی اسی کام پر لگ جاتا ہے اور منزل تک کبھی نہیں پہنچ سکتا
    ویسے کسی بھی بحث میں دلیل سے باتیں کی جائیں تو نتیجہ لازمی نکلتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں انقلاب پسندوں کی ایک قبیل سے ہوں
    جو حق پہ ڈٹ گیا اس لشکر قلیل سے ہوں
    میں یونہی دست و گریباں نہیں زمانے سے
    میں جس جگہ پہ کھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں
    ناصر إقبال، نعیم اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    اگر بحث مباحثہ طریقے سے کیا جائے تو قابل قبول ہے اور پھر دلائل سے جواب بھی دیا جا سکتا ہے مگر جس شخص کا رویہ شروع سے اب تک جارحانہ رہا ہو اور جو سمجھنے کی کوشش کرنے کی بجائے مخالفت برائے مخالفت کے اصول پر ڈٹا ہو اس کے ساتھ کیا کیا جائے.

    سونے پہ سہاگہ باچا خان کی شخصیت اور انکے فلسفہ عدم تشدد پر لڑی کو 20 کروڑ عوام کے جذبات اور پاکستان کی مخالفت سے گرداننا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے تشبیح دینا سمجھ میں نہیں آیا وہ بھی ایک بہت ہی تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے فرد کی طرف سے
    ناصر إقبال، کنعان اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    ظاہر ہے یہاں انتظامیہ موجود ہے ۔۔ شکایت بھی انتظامیہ ہی سے ہوگی اور وہی حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی
    ناصر إقبال، پاکستانی55 اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    ساتویں انسان صاحب۔ اگرکوئی خود کو "عقلِ کل" سمجھ لیتا ہے اور اپنے خلاف بات کرنے والے کو "کتے سے بھونکنے" کی تشبیح دیتا ہے تو پھر بخوبی سمجھ آتی ہے کہ ایسے انسان کو پہلے سے دوسرا اور تیسرا چوتھا پانچواں اور چھٹا ساتواں انسان بنانے کی آئی ڈی کیوں پیش آتی ہے۔ نصف درجن آئیڈیز بدل کر بھی پھر بھی انتظامیہ کی مہربانی ہے کہ برداشت کیے جاتے ہیں
    اس لیے براہ کرم الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتنا چاہیے اور خود کو غلطیوں سے مبرا فرشتہ سمجھنا بھی دانشمندی نہیں ہے۔ فورم پر باقی بھی انسان ہی بستے ہیں۔ ورنہ زبان سب کے منہ میں ہے اور "محاورے" بھی سب کو آتے ہیں ۔ ویسے میں انتظامیہ سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے واصف حسین@حماد دریاب اندلسی ھارون رشید صاحبان سے گذارش کرتا ہوں کہ خود سے اختلاف کرنے والے صارفین کو "کتے کے بھونکنے" سے محاورۃ تشبیح دینے کا نوٹس لیا جائے ۔ شکریہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور ہاں میں جس جگہ پہ کھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں۔ جیسے انقلابی اشعار ہر محب وطن اور غدارِ وطن استعمال کرتا ہے۔
    دلیل سے کھڑے ہونے والے چالیس چالیس بار اپنی تقریروں پر معافیاں نہیں مانگتے اور پھر قانون کی گرفت سے بچنے کے لیےپارٹی مظلوم کارکنوں کے حوالے کرکے خود زیرزمین نہیں چلے جاتے۔
    دلیل سے کھڑے ہونے والے سینہ تان کر پھانسی چڑھ جاتے ہیں لیکن بزدل چوہوں کی طرح نہ معافیاں مانگتے ہیں اور نہ ہی بل میں نہیں چھپتے ہیں۔
    ناصر إقبال، پاکستانی55 اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    412
    موصول پسندیدگیاں:
    465
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    مداخلت پر معذرت! جو ممبران فورم کو وقت دیتے ہیں اور روزانہ معمول کے مطابق فورم میں معلوماتی پوسٹ شیئر کرتے ہیں وہ ممبران ان سب سے بہتر ہیں جو فورم میں کبھی کبھی نمودار ہوتے ہیں یا ایکٹو ممبران کی پوسٹس میں ذاتیات کو استعمال میں لاتے ہیں،انتظامیہ سے میری گزارش ہے کہ زنیرہ عقیل کا خیال رکھا جائے وہ فورم کے لئے بہت اچھا کام کر رہی ہے کیونکہ وہ کم عمر اور طالبہ ہے اس لئے اس کے ساتھ کسی بھی سینیئر ممبران کا الجھنا یا اس کی پوسٹس پر اختلاف کرنا درست نہیں، میری پوسٹس میں ہر کوئی اختلاف کر سکتا ہے جواب اس کی عقل کے مطابق ہی دیا جائے گا بغیر کسی ذاتیات کو استعمال میں لائے۔

    والسلام
    ناصر إقبال، زنیرہ عقیل اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    810
    موصول پسندیدگیاں:
    414
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی بات وہ الفاظ عام ہیں ، مشہور ہیں اور ہمارے نہیں ہیں
    ( you will never reach your destination if you stop and throw stones at that every dog that barks
    . . . winston churchill )

    [​IMG]
    دوسری بات یہ الفاظ خاص ہیں ، دنیا سے انجان ہیں مگر افسوس پھر بھی ہمارے نہیں ہیں
    الفاظ کے معنی و مفہوم پر توجہ رکھنا ضروری ہے ۔ اور اصل و مجاز کو بھی مدںظر رکھنے سے ذہنی وسیع النظری اور وسعت قلبی نصیب ہوتی ہے ۔
    تیسری بات ۔ ۔ ۔ بھائی دل بڑا رکھا کریں
    مخلص انسان سے ساتویں انسان تک پہنچے ہیں تو مزید درجن نمبر آگے بھی چلیں جائیں گے مگر آئیں گے ضرور
    اور واپس اس لئے آتے ہیں کیونکہ پیار کرتے ہیں اس فورم سے ، آپ سے اور دوسروں سے
    باقی باتیں ہمارے لیے بے کار ہیں کیا جواب دیں ،
    یہ چورن پرانے ہیں اور ہمیں پتا ہے یہ کیوں بیچے جاتے ہیں
    جواب تو وقت دے رہا ہے
    صرف ایک چھوٹی سی مثال آج سے تین سال پہلے جس شخص کو میرے قائد نے بھنگی کہا آج اس کو پورا پاکستان چور اور قاتل کہہ رہا ہے ، یہ یاد رکھیے گا تین سال قبل بڑے بڑے رہنما اس شخص کو دلیر بہادر اور ایمان دار پولیس افسر کہتے تھے
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    الفاظ کے معنی و مفہوم پر توجہ رکھی ہے جبھی انتظامیہ کو شکایت کی ضرورت محسوس ہوئی ہے جناب ورنہ محاورہ سمجھ کر نظر انداز کرچکا ہوتا!
    مجھے بالکل توقع تھی کہ جناب اسی محاورے کا سہارا لیں گے۔ اور جناب نے ویسا ہی کیا۔ اور اندر کا "انسان" بھی اسی بہانے سامنے آگیا۔ باقی آپکے قائد کے فرمودات پر ایک عالم گواہ ہے جس کی وجہ سے درجنوں بار ہاتھ باندھے معافی مانگنا پڑی اور انہی فرمودات کی وجہ سے تقریریں بھی بند کروانا پڑیں اور انہی سنہرے فرمودات کی وجہ سے قائدِ محترم کو گوشہ نشین کرکے "لندن" کا لیبل اتار کر پاکستان کا لگانا پڑا۔
    پاکستان کی بدقسمتی اور اندھے مقلدین کی خوش قسمتی کہ پاکستانی قوم پر مسلط اشرافیہ اپنے اپنے مفادات کے زیراثر ملکی مفادات میں کوئی عادلانہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں ورنہ بہت سے سنپولیوں کے سرکچلنے سے ہی پاکستان میں امن و خوشحالی کے لمحات میسر آسکتے ہیں۔
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم اللہ جذائے خیر دے
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ یہاں تو جنگ شروع ہو گئی
    آپ تمام بزرگوں سے التماس ہے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ہر ایک کے خیالات دوسروں سے مختلف ہیں تو ایک دوسرے کے خیالات سے ہم آہنگی نہ بھی ہو توایک دوسرے کے خیالات کا احترام کیا جائے.

    میری شکایت تو یہ تھی کہ مجھے خواہ مخواہ چھیڑا جا رہا ہے اور ہر لڑی کو کسی نہ کسی بہانے بگاڑا جا رہا ہے اگر بات تنقید کی ہے تو ہر ایک کو حق ہے مگر بِلا جواز اور لا علمی میں لڑی کے مقصد سے ہٹ کر بات کرے یا ذاتیات پر اتر آئے تو کم از کم اس شخص کو وارننگ تو دی جا سکتی ہے
    نعیم اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    667
    موصول پسندیدگیاں:
    228
    ملک کا جھنڈا:
    میں غلط نہیں ہوں
  12. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں جی ......... آپ کیسے غلط ہو سکتے ہیں آپ تو فرشتہ ہیں
    آپ ہی کا تو ذکر ہو رہا ہے کہ آپ کتنے دَیالو ہیں
    آپ سعودی عرب کے سول ایوی ایشن میں ہیں اور آپ کی محبت میں
    ہم پاکستان میں بیٹھ کر قصیدے لکھ رہے ہیں
    آپ کو غلط کس نے کہا؟ ذرا نام تو بتاؤ میں بھی دیکھتی ہوں آپ جیسے معصوم کو کو غلط کہہ رہا ہے؟

    میرے بھائی آپ کو پور ا پورا حق ہے کہ آپ کسی بھی پوسٹ پر اپنی رائے دو
    اگر مناسب سمجھو تو ایک نئی لڑی بنا کر اپنے دل کی پوری بھڑاس اس میں نکال لینا
    آپ غلط نہیں ہو مگر آپ کا رویہ میرے ساتھ غلط ہے
    آپ ہر پوسٹ پر بلا جواز کمنٹس کرتے ہو کبھی عورت کے خلاف کبھی پختونوں کے خلاف بلکہ جو بھی پوسٹ کروں انکے خلاف . چلو مان لیا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہو مگر احترام انسانیت بھی کوئی چیز ہے
    ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے آپ اپنی رائے دے سکتے ہو
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے اندر ایک منفی جذبے کا آغاز ناپسندیدگی سے ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ یہ ناپسندیدگی بڑھ کر نفرت میں بدل جاتی ہے۔ ہم اللہ کے احساس سے غافل ہو کر جب اللہ کے بندوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے ذاتیات میں پھنستے ہیں تو نفرتیں بڑھتی ہیں اور دشمنی و عداوت جنم لیتی ہے۔

    دل میں کسی کے لئے منفی احساس یا سوچ آجائے اور اس کا سد باب نہ کیا جائے تو ایسے میں انسان بعض دفعہ دوسروں کا برا چاہتا ہے ۔ نفرت کا انجام دوسروں کےلئے کم اور اپنے لیے ذیادہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔اس سے انسان اپنی طاقت ، وقت اور سوچ کو ضائع کرتا ہے۔ اللہ کی صفت ہے کہ وہ پیار کرنے والا ہے او رایسے لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو دوسروں سے محبت کرنے والے ہوں نا کہ دوسروں سے نفرت کریں ۔
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    محترم نعیم بھائی آپ کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوگی کہ جن سے انصاف کی توقع لے کر اپنی شکایت درج کی تھی وہ اپنے پسندیدہ ممبر کے چند ایک پوسٹ لائیک کر کے اپنے انصاف کے تقاضے پورے کر چکا.
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    810
    موصول پسندیدگیاں:
    414
    ملک کا جھنڈا:
    اقتباس اور محاورے میں فرق ہوتا ہے
    خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے اندر کے انسان سے آپ کی ملاقات ہوگئی مگر آپ نے اس ملاقات کی زیادہ تفصیل نہیں بیان کی
    آگے آپ بات ہمارے قائد پر لے آئے
    کل ایک چھوٹی سی مثال راؤ انور کی دی تھی آج دوسری مثال 22 اگست کے دے دیتے ہیں ، اسلام آباد کے دھرنے میں بیٹھا ہر شخص وہ ہی بات کہہ رہا ہے
    اگر آپ کہیں گے تو ایک آدھ ویڈیو اپلوڈ کردیں گے
    نعیم اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    میں ایک شکایت لے کر آئی کہ کوئی اس شخص کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کر دے لیکن مجھے بہت افسوس ہے کہ یہاں حالات اس قدر گھمبیر ہو جائینگے بحث مباحثہ کا لیول اس حد تک نہیں جانا چاہیے
    بعض اوقات ہم کسی کے چندایک اعمال کی وجہ سے اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ اگر ہم کسی بندے سے نفرت پال لیتے ہیں تو یوں اللہ کے بندے کو اصلاح کی راہ دکھانے کی بجائے اس سے دوری اختیار کرکے اس کے ساتھ اپنا بھی نقصان کرتے ہیں جس دل میں نفرت کی آگ ہو وہاں اللہ کا احساس اور محبت کا بیج پروان نہیں چڑھ سکتا ۔جب کسی سے نفرت کر رہے ہوتے ہیں تو دوسرے کو غلط سمجھتے ہیں حالانکہ ہم اس وقت خود غلط کر رہے ہوتے ہیں ۔ ہم اس کی اچھائیوں اور خوبیوں کو مکمل نظر انداز کر دیتے ہیں اور ہم اس کا نقصان بھی ہم خود کو ہی پہنچا رہے ہوتے ہیں جو کہ دل میں نفرت کو جگہ دینے کی صورت ہوتا ہے۔ اللہ کے بندے کو اللہ کی نظر سے دیکھنے کا احساس مس کر رہے ہوتے ہیں۔
    نعیم اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    667
    موصول پسندیدگیاں:
    228
    ملک کا جھنڈا:
    فکر مت کریں میں نے کبھی غلط نہیں کہا مجھے پسند نہیں ہے دل توڑنا ،،، بہت زیادہ نہیں سوچتے
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    89,195
    موصول پسندیدگیاں:
    20,512
    ملک کا جھنڈا:
    دو اشخاص کے نام لکھیں آپ کی جائز شکایت دور کی جائے گی ۔
  19. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اصول ہوتا ہے
    ہر پوسٹ کے آخر میں تدوین ، حذف اور رپورٹ یہ تین اوپشنز ہوتے ہیں
    اگر شکایت رپورٹ سے پہنچ سکتی ہے تو یہ کام پہلے ہی کر چکی ہوں
    باقی اگر آپ براہ راست کسی کا نام لکھوانا چاہتے ہیں تو آپ کی میری تمام پوسٹس پر پہلے ہی نظر ہے آپ کو معلوم ہی ہوگا
    شکایت جائز وناجائز کا فیصلہ نیوٹرل شخص کر سکتا ہے اللہ تعالیٰ ھارون رشید بھائی کو زندگی دے مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے
    اور میرے شکایت کا ازالہ ہو چکا ہے اس لیے بہت بہت شکریہ
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    667
    موصول پسندیدگیاں:
    228
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی خبرہے مبارک ہو
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    89,195
    موصول پسندیدگیاں:
    20,512
    ملک کا جھنڈا:
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل درست فرمایا
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    اگر واقعی ایسا ہے تو یہ بات واقعی درست نہیں ۔
    گو کہ انتظامیہ کے احباب بھی "انسان" ہی ہوتے ہیں اور اسی ناطے انکی پسند و ناپسند بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اپنے "منصبی تقاضوں" کے مطابق انہیں ممکن حد تک غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    57,838
    موصول پسندیدگیاں:
    10,740
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جو مرضی پوسٹ کریں ۔ ویڈیو آڈیو اپ لوڈ کریں ۔ اسے منظور نامنظور کرنا انتظامیہ کا مسئلہ ہے۔ کسی پسندیدہ شخصیت کو معصوم عن الخطاء اور کامل و اکمل سمجھنا ہی غلط ہے اسی طرح کسی ناپسندیدہ شخصیت کو بالکل محض اپنے تئیں شیطان و جہنمی سمجھنا بھی غلط ہے۔
    بطور "صارف" کسی بھی قسم کی شکایت کرنا میرا ، آپکا اور باقی ہر صارف کا برابر حق ہے۔
    اور ہاں ۔۔ پھر سے لڑی کی پوسٹیں پڑھ لیں ۔ قائد کی تخصیص جناب میں خود فرمائی تھی میں نے عمومی بات کی تھی۔ ایویں بھولے کو ہر بات پر موردِ الزام نہ ٹھہرائیں ۔
  25. زنیرہ عقیل
    آن لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    4,100
    موصول پسندیدگیاں:
    2,541
    ملک کا جھنڈا:
    شاید آپ درست فرما رہے ہیں
  26. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    667
    موصول پسندیدگیاں:
    228
    ملک کا جھنڈا:
    آپ صحیح ہیں
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں