1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شوگرملز ایسوسی ایشن کا چینی 85روپے فی کلوفروخت کرنے سے صاف انکار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شوگرملز ایسوسی ایشن کا چینی 85روپے فی کلوفروخت کرنے سے صاف انکار

    شوگرملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چینی 85روپے فی کلوفروخت کرنے سے صاف انکارکردیا، جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ ملز پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے تو پھر 85روپے فی کلو چینی بیچ سکتے ہیں۔

    شوگرملز ایسوسی ایشن کے عہدیدارجاویدکیانی کا میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ چینی 85روپے فی کلوفروخت نہیں کرسکتے،ملز پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے تو پھر 85روپے فی کلو چینی بیچ سکتے ہیں،موجودہ صورتحال میں فی کلو چینی 118روپے ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ چینی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ، ہمیں کیوں نہیں ٹیکس چھوٹ دی جاتی۔ان کاکہناتھا کہ سٹہ مافیا کا الزام ہم پر لگایا جا رہا ہے ،ہم نے ادھر ہی رہنا ہے ادھر ہی مرنا ہے ہم اس طرح کا کام کیوں کریں گے،جو لوگ یہ کام کر رہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے،غلط فہمیوں کی وجہ سے ایکشن لیا جا رہا ہے ،اگر ایسا ہی رہا تو دونوں طرف سے اپنا اپنا دفاع کرتے رہیں گے۔ 200 روپے ریٹ پر 3سو 80ارب روپے کا گنا خریدا گیا ہے، سیلز ٹیکس 4سو 55بلین کے نوٹس دیئے گئے ہیں ہم کہاں سے دے رہے ہیں، وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں