1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بناء پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں آپریشن کیا یہ آپریشن گزشتہ رات کیا گیا اور خفیہ معلومات کی بناء پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بناء پر کیے گئے آپریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگرد کمانڈر رحمت الیاس خالد سمیت دو دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر اغواء برائے تاوان، بھتہ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بناء پر ہونے والے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہزاد رضا مادرِ وطن پر قربان ہو گیا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں