1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏23 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آکر کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں