1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شلجم گوشت

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شلجم گوشت

    اجزاء:ران کا گوشت (مٹن) 1/2 کلو، شلجم 1/2 کلو، تیل ایک کپ، سلائس پیاز دو عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ، پسے ٹماٹر 250 گرام،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ، پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا،لونگ چار عدد، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت(گارنش کے لیے)، ہری مرچیں حسبِ ضرورت

    ترکیب: گوشت میں پیاز، نمک،ادرک اور لہسن ڈال کر اُبالیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو چولہا بند کر دیں ۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے گوشت،پسی لال مرچ،پسی ہلدی، پسا دھنیا،نمک،پسے ٹما ٹر، کالی مرچ،زیرہ،دار چینی، لونگ ، قصوری میتھی اور شلجم ڈال کے اچھی طرح پکا لیں۔اس کے بعد تین کپ پانی شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت پکنے کے بعد پانی خشک ہو جائے۔آخر میں پسا گرم مصالحہ ڈال کر ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے گرم گرم پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں