1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعیب ملک پر پابندی ختم

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏30 مئی 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کی جانےوالی ایک رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کپتان شعیب ملک پرعائد ایک سال کی پابندی کی سزا ختم کر دی ہے۔
    تحقیقاتی کمیٹی نے شعیب ملک پر عائد کیے گئے جرمانے کی رقم کو بیس لاکھ سے کم کر کے دس لاکھ روپے کر دیا ہے۔

    جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے سنیچر انتیس مئی کو ہونے والی سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ شعیب ملک کی اپیل منظور کر لی گئی ہے۔

    اُن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ہی کہہ دیا ہے کہ وہ شعیب پر پابندی ختم کر رہے ہیں، جبکہ شعیب ملک کا جرمانہ بیس لاکھ سے کم کر کے دس لاکہ روپے کر دیا گیا ہے۔

    بی بی سی کی نامہ نگار مناء رانا کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے مزید بتایا کہ شعیب ملک کے وکیل نے اِس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
    جسٹس عرفان قادر کے بقول وہ یونس خان کی اپیل پر بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تاہم اُن کے وکیل نے ابھی دلائل مکمل نہیں کیے اور مزید وقت مانگا ہے اور اب اُن کی اپیل کی سماعت اگلے سنیچر کو ہو گی۔

    جسٹس عرفان قادر کے بقول وہ یونس خان کی اپیل پر بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تاہم اُن کے وکیل نے ابھی دلائل مکمل نہیں کیے اور مزید وقت مانگا ہے اور اب اُن کی اپیل کی سماعت اگلے سنیچر کو ہو گی۔

    انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی،عمر اکمل اور کامران اکمل کی اپیلوں کی سماعت کا دارو مدار اُن کی دستیابی پر ہے جبکہ رانا نوید کی اپیل کی سماعت سولہ جون کو ہو گی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے کی سزائیں عائد کی گئی تھیں اور اِن سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو سننے کے لیے پی سی بی نے جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر پر مشتمل ایک رکنی ٹریبیونل قائم کیا تھا۔
    ماخوذ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعیب ملک پر پابندی ختم

    اچھی خبر ھے اب تو غالبا شعیب کو ٹیم میں بھی شامل کر لیا گیا ھے بلکہ شعیب 2 کو بھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں