1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعیب ملک نے بالآخر عائشہ کو طلاق دے دی۔ نان نفقہ ادا کریں گے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 اپریل 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شعیب ملک نے بالآخرعائشہ کو طلاق دیدی، 3 ماہ کا نان نفقہ ادا کرے گا


    حیدرآباددکن(جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شادی کی مسلسل تردید کے بعد بالآخر عائشہ صدیقی کو طلاق دے دی جس کے بعد شعیب ملک تین ماہ کا نان نفقہ اداکریں گے۔ طلاق کا یہ فیصلہ حیدرآباددکن کی اہم مسلم شخصیات کی ثالثی کے بعد طے پایا جس کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی میں رکاوٹ کے تمام خدشے ختم ہوگئے اور شعیب ملک کیخلاف دائرکیس واپس لے لیا گیا ہے۔ حیدرآباد دکن کے اہم مسلم رہنماؤں کی موجودگی میں منگل کی رات بھر شعیب ملک اور عائشہ صدیقی کے خاندان کے لوگوں سے مصالحت کی بات چیت ہوتی رہی، ثالثی میں حصہ لینے والے میجر قادری نے گزشتہ روز دوپہر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک قاضی کی موجودگی میں بدھ کی صبح شعیب نے طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں پر زبردست دباؤ تھا کیونکہ ایک انتہائی ناقابل قبول حالت پیدا ہو گئی تھی اسی لئے برادری کی اہم شخصیات اور علماء کو دخل دینا پڑا۔ پریس کانفرنس میں عائشہ کی والدہ محترمہ فریسہ صدیقی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی خواہش تھی کہ طلاق سے اس معاملے کو ہمیشہ کیلئے حل کیا جائے وہ بزرگوں کی مدد سے حل ہو گیا ہے، ہم بہت خوش ہیں، عائشہ بھی بہت خوش ہے۔ دونوں جانب سے بات چیت میں حصہ لینے والے ثالث عابد رسول خان نے بتایا کہ مصالحت کے بعد عائشہ نے شعیب ملک کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ میجر قادری نے بتایا کہ اسلامی شریعت کے مطابق طلاق کے بعد عائشہ کو پانچ ہزار روپے فی ماہ کے حساب سے صرف پندرہ ہزار روپے دیئے گئے ہیں جونان و نفقہ ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق شعیب اور عائشہ کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، دونوں نے طلاق نامے پر علیحدہ علیحدہ دستخط کئے ہیں۔طلاق نامے کے کاغذات پولیس کمشنر کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ آن لائن کے مطابق صدیقی خاندان نے شعیب ملک کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیاہے اس طرح دونوں اسٹارز کی شادی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔قبل ازیں شعیب ملک نے آندھرا پردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بھارتی پولیس سے انکا پاسپورٹ واپس کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


    بشکریہ جنگ سپورٹس نیوز ۔
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب ملک نے بالآخر عائشہ کو طلاق دے دی۔ نان نفقہ ادا کریں گے

    شکریہ اس شیئرنگ کا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب ملک نے بالآخر عائشہ کو طلاق دے دی۔ نان نفقہ ادا کریں گے

    حسن بھائی شکریہ قبول کیا۔
    لیکن میں سوچ رہا ہوں‌کہ شعیب ملک ہر بار انڈین خاتون کو ہی کیوں‌پروپوز کرتے ہیں ؟ :soch:
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب ملک نے بالآخر عائشہ کو طلاق دے دی۔ نان نفقہ ادا کریں گے

    وہ انڈیا کو پاکستان کا ------------- بنانا چاہتے ہیں :hands:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں