1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر بنائیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏25 جنوری 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی اشعار کی فیکٹری لگائی جائے گی۔ یعنی بالکل نئے شعر تخلیق کئے جائیں گے۔ جن کے جملہ حقوق ہماری اردو کے نام ہوں گے۔ طریقہ کار کچھ یوں‌ ہے میرے ذہن میں‌کہ ایک دوست کوئی بھی ایک مصرعہ تخلیق کرے۔ بعد میں آنے والا دوست اس شعر کا دوسرا مصرعہ بنا کر شعر مکمل کرے۔ اور اگلے آنے والے دوست کے لیے بھی ایک نیا مصرعہ لکھے۔ اوپر دی گئی کسی بھی پوسٹ کا مصرعہ لیا جا سکتا ہے چاہے کوئی دوست اس کو مکمل کر چکا ہو۔ زیادہ سے قطعہ لکھا جائے گا۔ دوستوں سے اعلٰی ذوق اور تخیل کی توقع رکھی جاتی ہے۔

    نوٹ : وزن ، بحر ، قافیہ ، ردیف وغیرہ کا خیال رکھا جائے۔ اگر کوئی دوست کم از کم پانچ اشعار مکمل کر لے تو مکمل غزل بمعہ مصرعہ اول اس کے نام ہو گی اور وہ اسے اپنی ذاتی شاعری کے طور پر استعمال کر سکتا ہے اور اپنی شاعری کی لڑی بنا کر شعر و شاعری کے سیکشن میں لگا سکتا ہے۔ لیکن یہاں زیادہ سے زیادہ دو اشعار یعنی قطعہ لکھا جاے گا۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    طبع آزمائی کے لیے پہلا مصرعہ میری طرف سے۔

    تیرے در سے عقیدت ہو گئی ہے
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    کھڑے دھوپ میں مدت ہو گئی ہے
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    تیرے در سے عقیدت ہو گئی ہے
    جو شک تھا وہ حقیقت ہو گئی ہے
    ملا میں تم سے ہوں کل مدتوں بعد
    ملے پھر تم سے مدت ہو گئی ہے
    ملا اس بار تو بولوں گا اس کو
    مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے

    --------------
    اگلا مصرعہ جس پر طبع آزمائی کی جائے۔

    نئی دنیا چلو مل کر بنالیں
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    نئی دنیا چلو مل کر بنالیں
    اور اس میں خواب کچھ اپنے سجالیں
    نہ ہو نفرت نہ کوئی غم ہو جس میں
    اک ایسی پیار کی وادی بسا لیں

    ............................

    ہم خود سے ہیں انجان بہت!
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    ہم خود سے ہیں انجان بہت
    ہیں اسی لیے ناکام بہت
    تو شاہکار ہے قدرت کا
    ہے تیری یہی پہچان بہت
    کیوں غم اور ماتم کرتے ہو
    جگ چھوڑ گئے انسان بہت
    جو سجدہ صرف ہو رب کے لیے
    وہ سجدہ نہیں آسان بہت
    الست کا وعدہ کر تو لیا
    اب پوجتا ہے اصنام بہت
    واصف تیرے دل کہ یہ حالت
    ایمان نہیں، ارمان بہت

    -----------------

    اگلا مصرعہ

    جس دل پہ ناز تھا ہمیں وہ دل نہیں رہا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    اصول کے مطابق پانچ یا اس سے زیادہ اشعار کو بمع مصرعہ اول استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے آپ کی اجازت سے یہ اشعار میں اپنی شاعری کی لڑی میں‌پوسٹ کر رہا ہوں۔
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    جس دل پہ ناز تھا ہمیں وہ دل نہیں رہا
    اب عشوہ و ادا پہ ہو جوبن ، تو ہم کو کیا !
    یا
    جس دل پہ ناز تھا ہمیں وہ دل نہیں رہا
    بےذائقہ ہے رنگِ گلستاں میرے لیے

    :a191:
    ------------------------------------

    میرا شوقِ آوارگی ، یاخدایا !
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    جس دل پہ ناز تھا ہمیں وہ دل نہیں رہا
    اب عشوہ و ادا پہ ہو جوبن ، تو ہم کو کیا !
    یا
    جس دل پہ ناز تھا ہمیں وہ دل نہیں رہا
    بےذائقہ ہے رنگِ گلستاں میرے لیے

    :a191:
    ------------------------------------

    میرا شوقِ آوارگی ، یاخدایا !
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    میرا شوقِ آوارگی ، یا خدایا
    جنوں ایسا کسی نےبھی نہ پایا
    ستاروں سے پرے کی سوچ میری
    یہ دل میں کونسا سودا سمایا


    اگلا مصرعہ

    یہی امید ہے جیون کا حاصل
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    میں ہو کے نکلوں اس دنیا سے کامل
    یہی امید ہے جیون کا حاصل
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    لیں جی اشعار کی فیکٹری میں نیا آرڈر آیا ہے ۔۔طبع آزمائی کریں۔۔۔۔
     
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    دنیا میں ہے گر کوئی جنت تو وادی کشمیر تھی
    خوشبوؤں‌ کا تھی مسکن یہ پھولوں بھرا سریر تھی
    اب بھی ہے پا بہ چولاہے ہمیشہ کی اسیر آصف
    چناروں کی یہ جلتی وادی کبھی جنت نذیر تھی


    اگلہ مصرعہ ہے

    میری آنکھوں میں کچھ خواب جلتے ہیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    چناروں کی یہ جلتی وادی کبھی جنت نذیر تھی

    یہاں لفظ نذیر نہیں بلکہ نظیر آئے گا
    نذیر کے معنی" ڈرانے والا" اور نظیر کے معنی" مثال"
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    ایک جسارت میری طرف سے بھی۔۔۔۔
    سرِ مژگاں جو یہ راکھ سی بکھری پڑی ہے
    میری آنکھوں میں کچھ خواب جلتے ہیں
     
    واصف حسین اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    محترمہ حریم خان جی اگلا مصرعہ بھی عنایت کر دیتیں !!!
     
  17. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    مصرع حاضر ہے

    ہر رُت میں ہوئی گل رنگ فضا میرے چمن کی
     
  18. مرمیڈ
    آف لائن

    مرمیڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 ستمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    ہر رُت میں ہوئی گل رنگ فضا میرے چمن کی
    سب سے نرالی ہے شان میرے وطن کی۔۔۔
    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂
    چارہ گروں سے نہیں امید علاجِ وفا کی اب
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    ہوئی ہے اس قدر پختہ مری عادت وفاؤں کی
    چارہ گروں سے نہیں امید علاجِ وفا کی اب
    ------------
    تم کون ہو میرے مجھے معلوم نہیں ہے
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    ہر طرح میرے ساتھ، میرے پاس بہت ہو
    تم کون ہو میرے، مجھے معلوم نہیں ہے​

    اگلا مصرعہ

    تم جو تکتے ہو روز چندا کو
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    تم جو تکتے ہو روز چندا کو
    اس کے ابے کو ہوگیا معلوم
    دھیان سے گھر سے نکلنا اب تم
    اس کے غصے کا تمھیں کیا معلوم

    آداب عرض ہے
    --------------
    دل میرا بہل جائے اسی بات سے شاید
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر بنائیں

    دل میرا بہل جائے اسی بات سے شاید
    لیٹ آؤ تو کہنا "دیر آید درست آید"

    -------------

    مجھ سے سہا نہ جائے گا
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. شاہدندیم
    آف لائن

    شاہدندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2013
    پیغامات:
    4,145
    موصول پسندیدگیاں:
    338
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ سے سہا نہ جائے گا
    تم سے کہا نہ جائے گا
    آنکھیں کریں گی اب کے بات
    یوں تو رہا نہ جائے گا

    ---------
    ہم سے پھر کچھ بھی یوں کہا نہ گیا
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. عشوہ
    آف لائن

    عشوہ ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2014
    پیغامات:
    278
    موصول پسندیدگیاں:
    189
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھیں بتا رہی تھیں کہ وہ جانتے ہیں سب
    ہم سے پھر کچھ بھی یوں کہا نہ گیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تمھاری زباں سے سنتے تو اچھا لگتا
     
    شاہدندیم اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معلوم ہے ہمیں تیرے قابل نہیں ہیں ہم
    تمھاری زبان سے سنتے تو اچھا لگتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دیکھا مجھے تو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ
     
    عشوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عشوہ
    آف لائن

    عشوہ ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2014
    پیغامات:
    278
    موصول پسندیدگیاں:
    189
    ملک کا جھنڈا:
    عشوہ و ناز غیر کو دکھا رہے تھے وہ
    دیکھا مجھے تو چھوڑ دیئے مسکرا کے ہاتھ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب کہیں نہ پاو گے وہ ادائے دلبرانہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لو اٹھ گیا ہے آخر تیرے در سے یہ دیوانہ
    اب کہیں نہ پاؤ گے ، وہ ادائے دلبرانہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آنکھ میں تیری ، پھر ہے شکایت کیسی ؟
     
    عشوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. عشوہ
    آف لائن

    عشوہ ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2014
    پیغامات:
    278
    موصول پسندیدگیاں:
    189
    ملک کا جھنڈا:
    اے آبلہ پا ! جب راہ ہی پُر خار چنی ہے
    آنکھ میں تیری ، پھر ہے شکایت کیسی ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے سخنورو! تمھیں سلام ہو
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تمہی ترجماں مرے دردِ دل کے ہو
    اے سخن ورو ! تمہیں سلام ہو !
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہی تنہائی ہے جلوہ گاہ میری
     
  30. عشوہ
    آف لائن

    عشوہ ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2014
    پیغامات:
    278
    موصول پسندیدگیاں:
    189
    ملک کا جھنڈا:
    ہوجاتی ہے اکثر ملاقات خود ہی سے
    یہی تنہائی ہے جلوہ گاہ میری
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمیں جان لو تو تمھیں مان لیں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں