1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شریف برادران بھارتی خفیہ ایجنٹوں کو پاکستان لاتے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ثبوت پیش کردیے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏6 ستمبر 2016۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    شریف برادران بھارتی ایجنٹ ہیں۔ را کے ایجنٹوں کو پاکستان لاتے ہیں۔
    بھارت عالمی سطح پر نواز شریف کا اقتدار بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
    جنرل راحیل شریف ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں
    ملک بھر کے 200 شہروں میں احتجاج ہماری تحریک کا صرف پہلا راؤنڈ ہے۔


    [​IMG]

    راولپنڈی (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران انڈین ایجنٹ ہیں اور بھارت نوازشریف کا اقتدار بچانے کی جنگ لڑرہا ہے۔راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میرے کارکنان میرے دل کی دھڑکن ہیں اور ان ماو¿ں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آپ کی پرورش کی اور میں نے پرامن، پرعمل اور پرجوش بنایا جب کہ وقت کے فرعونوں سے لڑنا سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ قصاص اور سالمیت پاکستان کے 3 مرحلے ہیں، پہلے راو¿نڈ میں ویڈیو لنک سے خطاب کرنا تھا اور آج اس کا آخری خطاب ہے جب کہ بقیہ 2 مرحلے میرے ہاتھ میں ہیں جس وقت چاہیں استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ میں انصاف ملے گا نہیں بلکہ چھیننا پڑے گا جب کہ حکمران آج عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر دیکھ لیں اور اگر میں کارکنان کو حکم دے دوں کہ فلاں تاریخ کو رائیونڈ چلنا ہے تو سوچ لیں کیا ہوگا، اب میرے پاس 2 آپشن ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا رائیونڈ، لیکن فیصلہ کارکنان نے ہی کرنا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو ماڈل ٹاو¿ن کا انصاف ضرور ملے گا لیکن وہ نوازشریف کے کسی وزیر اور ادارے سے نہیں ہوگا، ہم بھیک نہیں مانگ رہے لیکن آپ کا وعدہ کب وفا ہوگا کیوں کہ آپ تو ریٹائر ہونے والے ہیں، ریٹائرمنٹ آپ کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آپ نے ریٹائرمنٹ سے پہلے ان لوگوں کو انصاف نہ دلایا تو اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ضرب عضب جیسا کامیاب آپریشن کرچکے ہیں اور ماڈل ٹاو¿ن بھی ریاستی دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف اور قصاص لینا آتا ہے، یہ ہماری اپنی حکمت عملی ہے اور ہم 7 دن میں خود لے سکتے ہیں لیکن میں ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتا اور میرا سبق صرف امن پسندی کا ہے، میں نے بارود کے بجائے درود پھیلایا ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف یہ لکھ لیں کہ ہم قصاص اور انصاف لے کر رہیں گے، انہیں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر ہر صورت پھانسی پر چڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ بیرونی طاقتوں سمیت اپنے وزیروں کو بھیج چکے لیکن میں نے شہیدوں کا سودا نہیں کیا اور مجھے اطمینان ہوگا کہ میں نے وقت کے فرعون کی طاقت کو ٹھکرادیا، ہم کبھی ماڈل ٹاو¿ن میں خون بہانے والوں سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یہ قتل صرف ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں کا نہیں بلکہ پاکستان کے سالمیت کا قتل ہورہا ہے جب کہ ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو جو گرفتار ہوا وہ تو صرف ایک تھا لیکن یہاں تو کئی کل بھوشن موجود ہیں، سنیل کمار، باسکر بابو، دیش راج، اشوکا، شیوا کمار سمیت 300 لوگ ہیں جو نوازشریف اور شہباز شریف کی ملوں میں رہتے ہیں اور نوازشریف ان کو ویزا دلوا کر پاکستان میں لاتے ہیں اور نوازشریف اور شہباز شریف انڈین ایجنٹ ہیں، ان کا پاکستان کے اقتدار پر بیٹھنا ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو میرے کینیڈا جانے سے کیوں تکلیف ہوتی ہے جب میرے کارکنان اس بات سے خوش ہیں اور انہیں کوئی اعتراض نہیں تو آپ کو کیوں ہے، میں نے جاتی امرے اور جائیدایں نہیں بنائیں جب کہ میری جائیداد میرے کارکنان ہیں اور یہی میرا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں نوازشریف کے اتحادی، جس کا تعلق کوئٹہ سے، وہ پاکستان کی افواج کے خلاف بولتے ہیں وہ بھی پاکستان کے ہمسایہ ملک کی ایجنسی کے پے رول پر ہے جبکہ اس شخص کو حال ہی میں 10 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن ملی ہے جس کا لیٹر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان کو گالیاں دی گئیں، ان ملک دشمن عناصر کی گرفت کون کرے گا اور اگر ملک کی سالمیت کا تحفظ نہیں ہے وہاں ایک غریب کا تحفظ کیسے ہوگا۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اس ملک میں بجلی بھی شریف برادارن کی چلی گی کیوں کہ یہ واپڈا کو خرید لیں گے جب کہ انڈیا کی مدد سے بجلی پیدا کر کے اس ملک کی عوام کو بیچیں گے، اب ان سازشوں کا خاتمہ کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا ہی کرسکتا تھا جو میں نے کیا اور میں صرف پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں جب کہ ملکی اداروں کا ارادہ ہو کہ انہیں جیل میں ڈالنا ہے یا سزا دینی ہے تو میں یہ ڈاکیومنٹ دینے کے لیے تیار ہوں اور اگر یہ غلط ثابت ہوجائیں تو مجھے جو بھی سزا دی جائے منظور ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بھارت نوازشریف کا اقتدار بچانے کی جنگ پچھلے 6 ماہ سے لڑ رہا ہے،ان کی حکومت کو خطرہ ہو تو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہوتی ہے، سانحہ کوئٹہ، سانحہ مردان ہوجاتا ہے، یہ اس وقت کیوں ہوتا ہے جب آپ کی حکومت کو خطرہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برداران دہشت گردوں کے ساتھی ہیں اور انہوں نے آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی بھی کوشش کی لیکن پاک فوج نے اس کو ناکام بنا دیا۔ اگر ان کا اقتدار ختم نہ ہوا تو یہ پاکستان کا ایٹم بم بھی بیچ دیں گے اور فوج کو پنجاب کی پولیس بنادیں گے کیوں کہ یہ تمام ادارے خرید کر ہضم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا اقتدار رہ گیا تو اگلا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پاک فوج پر ہوگا جب کہ ملکی معیشت تباہ ہو کررہ گئی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ساری دنیا تمہیں چھوڑ دے گی لیکن میں خون کے آخری قطرے تک انڈیا کے ایجنٹوں سے لڑوں گا۔عوامی تحریک کی قصاص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نوازشریف کی طرح چور، ڈاکو، کرپٹ اور مودی کا یار نہیں ہوں، بھارتی وزیراعظم آپ کی کمزوری ہوگی لیکن ہماری نہیں، میاں صاحب مودی کی سوچ سے واقف نہیں ہیں وہ بھارت کے اور وزرائے اعظم جیسا نہیں وہ مسلمانوں کے خون سے کھیلنے والا ایسا انسان ہے جو بنگلا دیش میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کرتا ہے کہ مکتی باہنی اور بنگلہ دیش ہم نے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ حکمران جلسے جلوسوں اور اعلانات سے نہیں جائیں گے بلکہ یہ جائیں گے تو سیدھا جیلوں میں جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آرمی کی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہیں ہوں، میں خود کش سیاستدان ہوں اور ہر وقت کندھوں پر کفن لے کر چلتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ساری دنیا تمہیں چھوڑ دے گی لیکن میں خون کے آخری قطرے تک انڈیا کے ایجنٹوں سے لڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب مر گئے جس پر نوازشریف نے 32 فیکٹریاں بنالیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ فوج اور اداروں کی طرف مت دیکھو سڑکوں پر نکلو، اس پاکستان کو سرحدوں سے خطرہ نہیں بلکہ اندروں سے خطرہ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اگر آپ اپنی فوج میں احتساب کرکے انہیں گھر بھیج سکتے ہیں تو کیا یہ آپ کی ذمہ داری نہیں کہ جو آپ نے جو وعدہ کیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے لوگوں کو انصاف دلاو¿ں گا۔

    بشکریہ ۔ روزنامہ خبریں۔
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ فرمائے اور مقتدر اداروں کو ملکی مفادات میں مثبت ایکشن لینے کی ہمت دے۔ آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں