1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شریعت بل کے مخالف اسلام سے خارج ہوچکے ہیں۔ صوفی محمد

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 اپریل 2009۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پارلیمنٹ میں شریعت بل کی مخالفت کرنے والے اسلام سے خارج ہوچکے، مولانا صوفی محمد​

    مینگورہ(نمائندہ جنگ) تحریک نفاذ شریعت محمدی کے مرکزی امیر مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کی سطح پر مینگورہ گراسی گراؤنڈ میں 19 تاریخ کو ہونے والے جلسے میں امن وامان کی بحالی اور عوام کو شریعت کے نفاذ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر کے علاقہ میدان کمبڑ میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت عملی طور پر نافذ ہونا ہے، طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ عملی طور پر شریعت نافذ ہونے کے بعد ہتھیار ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے نظام عدل کی ریگولیشن بل کی مخالفت کرنے والے اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے شریعت بل کی مخالفت کی۔ وہ اسلام سے خارج ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن معاہدے کی تحت قاضیوں کو تعینات کرینگے اور امن کی بحالی کا واحد راستہ شریعت کا نفاذ ہے۔


    بشکریہ ۔ جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ہر شخص، ادارے، سیاسی جماعت نے شریعت بل کو کھلے دل سے قبول کیا ہے ماسوائے الطاف حسین کے، لگتا ہے کہ وہ امریکہ کا دست شفقت اپنے سر پر چاہتا ہے

    ویسے میں نے سنا ہے کہ جب سے شرعی بل پاس ہوا ہے الطاف بھائی نے نہ کچھ کھایا ہے اور نہ کچھ پیا ہے
    :201: :201: :201: :201:

    کیا یہ سچ ہے؟
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا صوفی کی شریعت کو تو میں‌ بھی نہیں مانتا ۔۔۔۔۔۔۔ :yes: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا صوفی کی خودساختہ نظام عدل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس طرح سے عدلیہ کو دیکھ رہے ہیں۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    ہمیں کسی مولانا کی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں‌ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نہ ہم مولانا صوفی کی شریعت کو مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں بھی کافر ۔۔۔۔۔۔ :hasna: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہم کسی کو کافر نہیں کہیں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :hpy:

    چلیں روزِ قیامت فیصلہ ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون کافر ہے اور کس کو محمد صلی اللہ علیہ کی شفاعت نصیب ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم دیکھیں‌گے۔۔سب دیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔

    یا اللہ یا اللہ رب العزت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے تو الطاف حسین کو روز قیامت بخش دے آمین اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا کر۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس دنیا میں ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ رکھ۔۔۔۔۔۔آمین اور میری باقی ماندہ زندگی بھی ان کو دے دے۔۔۔آمین۔۔۔اور ان کے خلاف سازش کرنے والوں کو اس دنیا اور بعد کی دنیا میں ذلیل و خوار کر۔۔جس طرح ابھی یہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔۔۔آمین ثم آمین۔۔

    صلی اللہ علیہ وسلم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم


    مزید کچھ اور لکھوں۔۔جئے الطاف حسین - جئے پاکستان
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نظام عدل بل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نظام شریعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ نظام عدل بل۔۔۔مولانا صوفی اور طالبان مردودوں کی شریعت ہے جس کا دور دور تک شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے مماثلت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی کی سو فیصد عوام ظالم صوفی اور طالبان کی اس نام نہاد اور خود ساختہ شریعت کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ اس کے خلاف اور مردود طالبان کے خلاف جہاد بھی کرنی پڑے تو اس کے لیئے بھی تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈو اور ڈائی والی سیچوئیشن کے لیئے کراچی کی عوام تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے شروع دن سے جو دشمن تھے وہ ناکام اور نامراد رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے باقی ماندہ شہروں کو اور عوام کو بھی طالبان کے نام نہاد نظام کو مسترد کر دینا چاہیئے جس کا دور دور تک اسلام سے کوئی واسطہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارا چنار میں ہمارے مومن طوری پختون بھائیوں سے پیٹائی کھانے اور ذلیل و خوار ہونے کے بعد طالبان کو اسلام قبول کر لینا چاہیئے اور یزیدیت کے دین کو خیر باد کہہ دینا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ورنہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔حسینیت زندہ باد۔۔۔طالبان یزیدیت مردہ باد

    کراچی کی عوام۔۔۔۔۔۔۔۔اہلِ سنت و الجماعت و اہل تشیع اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ نام نہاد طالبان اور انکے خود ساختہ عدل نظام اور طالبان کی شریعت کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور دنیا کو یہ بھی باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی جالی ملا کی یا کسی بھی ملا کی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔۔ہمارے لیئے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم و آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم و صحابہ کرام و اولیا کرام کافی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نام نہاد شیر نما کتے اور پلے بھوکتے رہیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔۔۔۔۔۔
     
  5. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے۔
    مجھے بھی مولانا صوفی کے بیان پر حیرت ہوئی ۔
    یہ وہی طالبان ہیں جنہوں نے پشاور اور سرحد میں اولیائے کرام کے مزارات بھی شہید کردیے ہیں۔
    جہالت اور تنگ نظری کی انتہا ہے۔

    مبارز صاحب سے اتفاق کرتی ہوں کہ یہ شریعتِ محمدی نہیں بلکہ شریعتِ صوفی محمدی ہے۔
    لیکن مبارز صاحب کا جذباتی لہجے میں جواب دینا مجھے اچھا نہیں‌لگا۔ کیونکہ ہمیں اخلاقیات کا دامن کسی بھی صورت ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    الطاف حسین یا کس کو جنت ملتی ہے۔ یہ تو واقعی قیامت کے دن ہی پتہ چلے گا۔
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام نیلو جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے کوئی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا۔۔۔۔۔۔سخت الفاظ استعمال کیئے ہیں۔۔۔

    اور الطاف حسین کے لیئے غلط الفاظ استعمال کرنے والوں کے لیئے یعنی مولانا صوفی طالبان، نواز شریف اور عمران خان اور ان کی پشت در پشت کے لیئے اس سے بھی زیادہ سخت و ناگوار الفاظ استعمال کر سکتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جو میں کر رہا ہوں وہ کرنے دیں۔۔۔۔

    خیر میں اس معاملے پر آپ سے بحث نہیں کرنا چاہتا۔اُمید ہے کہ آپ اس بحث سے دور رہیں گی۔۔۔۔خوش رہیں۔۔۔۔
    :dilphool:
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    محترم آپ مہذب زبان استعمال کریں ، یہ غیر مناسب ہے ، اس طرح یہاں کی فضا مکدر ہو سکتی ہے ،
    شکریہ ۔
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    محترم و مقتدر عزت مآب۔۔۔۔۔ طالبان مولانا صوفی نواز شریف عمران خان کے لیئے اور بھی مزید کچھ کہہ سکتا ہوں۔۔۔اور ان حضرات کے لیئے بھی مزید کچھ کہہ سکتا ہوں جو تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں گیں۔۔۔فضا اچھی رکھیں تو اچھی بات ہے۔۔۔ورنہ فضا میں جواب دینا بھی آتا ہے ۔۔۔مانا کہ فورم آپ کا۔۔لوگ آپ کے ۔۔۔لیکن ہم بھی اکیلے نہیں ۔۔۔ہمارے ساتھ خدا اور خدا کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ہیں۔۔۔۔

    میرے کہہ ہوئے جملے وہی ہیں جو اوپر لکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔اگر انتظامیہ تعصبانہ رویہ اختیار نہ کرے اس کو ڈلیٹ نہیں کرے تو میرے کہہ ہوئے الفاظ ہزار بار پڑھیں۔۔۔۔۔زیادہ سے زیادہ آپ لوگ کیا کر سکتے ہیں۔۔۔بین ۔۔۔میرے پیغامات ڈلیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی کچھ قصیدہ آرائیاں کریں گے تو ہم اُس سے بڑھ کر قصیدہ آرائیاں کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔دھمکی کسی اور کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    والسلام
    کاشفی
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    پیارے ساتھیوں : السلام علیکم ۔ ایک سوال آپ سے سے کرنا ہے ، کہ پاکستان کیوں بنا تھا ،کیا صرف ھندوستان سے آزادی لینا مقصود تھا ،؟
    اس کا جواب پاکستان کے نام میں موجود ہے ۔ پاکستان کا سرکاری نام " اسلامی جمہوریہ پاکستان "ہے ،
    اب یہاں کونسا قانون اور نظام عدل چلے گا ، اس کا جواب دستور پاکستان میں موجود ہے ،کہ اسلامی نظام ہی بنے گا اور اس کے خلاف کوئی دوسرا نظام ہرگز نہیں ہو گا

    ہر حکومت دستور کی اس شق کو پسِ پشت ڈالتی رہی ۔ آخر کار ایک اسلامی نظریاتی کونسل بنائی گئی ، جس کے ذمے یہ ٹھہرا کہ وہ غیر اسلامی شقیں مرحلہ وار قانون سے نکلوانے میں مدد کرے اور اسلامی قانون سازی اور نظام عدل میں مدد کرے ، اس کی سفارشات پر ہر حکومت نے توجہ نہیں دی ، اسلامی نظریاتی کونسل میں ہر مکتب فکر کا جید ترین عالم موجود تھا ، اب بھی ان مسائل کے لیے اور اسلامی قانون سازی کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کے لیے اسی اسلامی نظریاتی کونسل سے مدد لینی چاہیے ،

    جہاں تک متحدہ قومی موومنٹ کا تعلق ہے ، ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کو متحرک اور فعال کرنے میں ساتھ دیں ،تاکہ ملک میں ایک ہی نظام حکومت اور نظام عدل قائم ہو سکے ، اور صوفی محمد کے بجائے اسلام کا اصلی نظام عدل جاری ہو سکے ، یہ حکومت کی اپنی خامی ہے کہ اس نے اپنا کام مکمل نہیں کیا اور میدان خالی چھوڑ دیا ،اگر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر پہلے سے عمل کر لیا جاتا تو آج یہ نوبت نہیں آنی تھی ،
    اب جہاں تک کوڑے مارنے کا تعلق ہے ، اسکے متعلق یہ لنک دیکھیں ، اور فرق تلاش کریں
    یو ٹیوب پر بھی اس کا امیج پڑا ہوا ہے ، یہ دونو ہی واقعات باعث شرم ہیں ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[​IMG]

    http://www.youtube.com/watch?v=G6skVKh6SK8

    اب رہی مسلمانوں کی حالت تو اس بارے "مولانا الطاف حسین حالی مرحوم 1879 میں کیا خوب فرما گئے ہیں ،


    کرے غیر گر بت کی پوجا ، تو کافر

    جو ٹھہراۓ بیٹا خدا کا، تو کافر

    کہے آگ کو اپنا قبلہ ، تو کافر

    کواکب میں مانے کرشمہ ،تو کافر

    مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں

    پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں ،

    نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں

    اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں

    مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں

    شہیدوں سے جاجا کے مانگیں دعائیں

    نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے

    نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے ،،، [/color
    ]


    محترم کاشفی بھائی ، دھمکی نہیں دی ہے بلکہ درخواست کی ہے ، اللہ ہم سب کو ھدایت دے ، ؔپ کے اس انداز سے کوئی دوسرا بھی یہی لہجہ اختیار کرے تو بات چیت ناممکن ہو سکتی ہے ، اس لیے توجہ دلائی ہے ،
    آپ ہمارے بھائی ہیں اور مسلمان اور پاکستانی ہیں ،اللہ ہم سب کو ہدائت دے ، آمین
     
  10. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بےباک صاحب آپ نے جو کچھ اوپر نثر میں لکھا وہ درست لکھا۔

    لیکن

    مولانا حالی صاحب نے جو کچھ کہا ۔ وہ غلط کہا
    واقعی وہ صرف " مولانا" ہی تھے۔
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مولانا صوفی اور طالبان مردود ہیں۔۔۔۔

    محترم و مقتدر عزت مآب بے باک صاحب چاپلوسی مت کریں۔۔۔۔دعا کریں ایسا دور نہ آئے جب میرے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم نہیں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں بھی وہی کروں جو بی ایل اے کے لوگ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا دور قریب قریب لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بات بڑھا چکے ہیں اب آپ۔۔۔اس لیئے انتظار کریں۔۔۔۔
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم۔
    سب صارفین سے درخواست ہے کہ اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
    مہذب اور مدلل زبان استعمال کرتے ہوئے اپنا اپنا نکتہء نظر بیان کریں۔

    آپ سب کا شکریہ
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    درست فرمایا

    اختلاف سب کا حق ہے، لیکن کسی شخصیت کو بلاوجہ مردود یا کافر کہنا بالکل غلط ہے۔ ہم پتہ نہیں کیوں ایک ہی دم فتوی لگادیتے ہیں کہ فلاں نے یہ کہا۔ اس لئے وہ کافرہوگیا۔ اللہ تعالٰی سب جانتا ہے۔ اس لئے سیاست میں مذہب کو نہ گھسیٹیں۔

    الطاف حسین اور مولانا صوفی محمد نے جو کہاوہ اس کی اپنی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کی بنیاد پر کسی کو کافر کہنا غلط ہے۔
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    لیکن مولانا صوفی اور طالبان ۔۔۔یزید مردود کے مذہب کو فولو کرتے ہیں اس لیئے یہ دونوں بھی مردود ہوئے۔۔۔۔۔۔۔
    کافر تو میں کسی کو بھی نہیں‌ کہہ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن مولانا صوفی یا طالبان کے بھوکنے سے کوئی کافر نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نہ کسی کو مولانا صوفی یا طالبان مردود کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت ہے۔۔۔۔
     
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    انتظامیہ دوہرا میعار اپنائے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کوئی الطاف حسین ، پرویز مشرف یا شیعہ یا سنی فرقہ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے تو انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی ۔۔۔کیونکہ انتظامیہ انہی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اور میرے پیغامات کو مقفل کردیا جاتا ہے یا پھر اس پیغام کو ڈلیٹ کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔ انتظامیہ کا دوہرا میعار انصاف پر مبنی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتظامیہ سے انصاف کی امید بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ پہلے انصاف ہوا ہمارے ساتھ اور نہ آگے ہوگا۔۔۔

    لیکن اب ہم اپنا کام ضرور کریں گے۔۔۔۔چاہے کچھ بھی ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ایم کیو ایم کے اس رکن نے جو بھی کیا غلط کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں۔۔۔۔اس رکن کو پارٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا ہے شاید میں چونکہ کسی بھی پارٹی سے نہیں ہوں۔۔اس لیئے مجھے نہیں معلوم۔۔لیکن کراچی کا باشندہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی کے لوگ عورتوں پر ظلم یا اللہ کی کسی بھی مخلوق پر ظلم و زیادتی کے مخالف ہیں۔۔۔۔ہم نے اس کی مذمت کی اور کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  17. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    میرے مضامین سب کے سامنے ہیں ، میں نے کہیں بھی کسی بھی قسم کی نہ گالی دی اور نہ ہی کاشفی بھائی کے لیے کچھ نازیبا الفاظ کہے ، اور نہ ہی کسی اور فرد کے لیے ،
    جہاں تک مولانا الطاف حسین حالی مرحوم کی نظم ہے ، اس میں انہوں نے ہم مسلمانوں کی توجہ دلائی ہے کہ ہمیں اپنے انداز عبادت کو دیکھنا چاہیے ،

    مجھے صرف اتنا معلوم ہے دلائل کی جگہ گالی کا استعمال بالکل غلط ہے ،
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مولانا صوفی اور خبیث طالبان کا شیوا ہے عورتوں‌ پر ظلم کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کہاں سے شریعت نافذ کریں گے۔۔۔یہ اپنی خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکیوں سے پیسے لے کر لڑنے والے لوگ شریعت نافذ کریں گے۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔

    طالبان کی دہشت گردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک مظلوم عورت کو سر عام گولی مار رہے ہیں۔۔۔۔۔طالبان خبیث

    [​IMG]
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم۔
    انتظامیہ پر تنقید آپ کا یا کسی کا بھی حق ہے۔
    ساری دنیا تو خداوند تعالی پر بھی راضی نہیں تو پھر انتظامیہ سے ہر کوئی کیسے راضی ہوسکتا ہے۔
    لیکن میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ہر کسی کو اپنا موقف مہذب اور مدلل انداز میں پیش کرنے کا حق ہے۔
    آپ کو بھی ہے۔
    لیکن تہذیب و اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر گفتگو ہونا چاہیے۔

    اللہ تعالی ہمیں باہم برداشت و رواداری کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین
     
  20. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    میرے مضامین سب کے سامنے ہیں ، میں نے کہیں بھی کسی بھی قسم کی نہ گالی دی اور نہ ہی کاشفی بھائی کے لیے کچھ نازیبا الفاظ کہے ، اور نہ ہی کسی اور فرد کے لیے ،
    جہاں تک مولانا الطاف حسین حالی مرحوم کی نظم ہے ، اس میں انہوں نے ہم مسلمانوں کی توجہ دلائی ہے کہ ہمیں اپنے انداز عبادت کو دیکھنا چاہیے ،

    مجھے صرف اتنا معلوم ہے دلائل کی جگہ گالی کا استعمال بالکل غلط ہے ،[/quote:26xikpmx]

    الزام اور بہتان لگانے سے باز رہیں۔۔۔میں‌ نے کب گالی دی اور گالی دینا ہمارا شیوا نہیں اور نہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔۔۔۔پوری دنیا جانتی ہے کہ گالی سے کون لوگ بات شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جہاں تک طالبان اور مولانا صوفی کی بات ہے تو یہ مردود ہیں خبیث ہیں۔۔ذلیل ہیں۔۔۔خونخوار درندے ہیں۔۔۔۔اگر ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں تو مجھے بہت ہی افسوس ہے۔۔۔میں اپنے الفاظ واپس نہیں ‌لے سکتا۔۔۔۔۔معذرت۔۔۔۔مردود خبیث ذلیل خونخوار درندے یہ سب الفاظ گالیاں نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ الفاظ طالبان اور مولانا صوفی جیسے لوگوں کے لیئے ہی استعمال کرنے کے لیئے ہیں۔۔۔۔۔

    اگر آپ کو کوئی بات بری لگی ہے تو دل کی گہرائیوں سے معزرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن چونکہ اب بات چل نکلی ہے تو نکلنے دیں۔۔۔۔۔ڈو اور ڈائی۔۔۔۔اگر انتظامیہ نے تعصبانہ رویہ اختیار کیا تو پھر میں ڈائی۔۔۔۔ :hasna: ۔۔۔اس لیئے آپ خوش رہیں۔۔۔ہنستے مسکراتے۔۔۔

    دعا کریں۔۔اللہ رب العزت مولانا صوفی اور طالبان کو نیست و نابود کر دے آمین۔۔ثم آمین۔۔
     
  21. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17

    اس دنیا میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو اللہ تعالی کو نہیں مانتے ، اور بے شمار لوگ ہیں جو انبیاء کو نہیں مانتے ،
    ہم سب ہی اللہ تعالی کے حکم سےپیدا ہوئے ہیں اور ہم سب آدم اور حوا کی اولاد ہیں ،
    اسی طرح دنیا میں ہر طرز فکر موجود ہے ، ، ایک بندے کے غلط کام کرنے کے بعد دوسرے بندے کو اجتناب کرنا چاہیے ،
    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس ملک کو قائم رکھے اور ہم سب آپس میں اتفاق سے رہیں ،

    میری طرف سے کسی بندے کے جذبات کو دکھ ہوا تو میں معافی چاہتا ہوں ،

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  22. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    السلام علیکم۔
    انتظامیہ پر تنقید آپ کا یا کسی کا بھی حق ہے۔
    ساری دنیا تو خداوند تعالی پر بھی راضی نہیں تو پھر انتظامیہ سے ہر کوئی کیسے راضی ہوسکتا ہے۔
    لیکن میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ہر کسی کو اپنا موقف مہذب اور مدلل انداز میں پیش کرنے کا حق ہے۔
    آپ کو بھی ہے۔
    لیکن تہذیب و اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر گفتگو ہونا چاہیے۔

    اللہ تعالی ہمیں باہم برداشت و رواداری کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین[/quote:3mh7cpxx]

    :hasna : اپنے لوگوں کی باری میں تہذیب و اخلاقیات ۔۔۔میں نے کہاں‌ تہذیب و اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑا ہے۔۔۔۔
    انتظامیہ پر تنقید تو میں کر نہیں رہا ہوں‌سچ بتا رہا ہوں۔۔۔۔اس لیئے اُمید ہے کہ اس انتظامیہ کے موضوع پر زیادہ بحث نہیں ہوگی۔۔انشاء اللہ۔۔۔ لیکن کیا انتظامیہ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہہ سکتی ہے انتظامیہ بھی خود اور رکن بھی خود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات میں‌بڑھانا نہیں چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اتنا بتائے دے رہا ہوں آج کی دنیا میں‌ ٹیکنالوجی کافی ایڈوانس ہے۔۔اس سے پتا چل جاتا ہے کہ انتظامیہ اور رکن کی آئی پی دونوں ایک ہی ہیں۔۔۔ کون سی انتظامیہ اور کون سا رکن۔۔یہ انتظامیہ کو معلوم ہے بخوبی۔۔بتانے کی ضرورت نہیں۔۔۔اگر قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کہ کہہ دیں کہ مجھے غلط فہمی ہوئی ہے تو میں یقین کر لونگا۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  23. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    اس دنیا میں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو اللہ تعالی کو نہیں مانتے ، اور بے شمار لوگ ہیں جو انبیاء کو نہیں مانتے ،
    ہم سب ہی اللہ تعالی کے حکم سےپیدا ہوئے ہیں اور ہم سب آدم اور حوا کی اولاد ہیں ،
    اسی طرح دنیا میں ہر طرز فکر موجود ہے ، ، ایک بندے کے غلط کام کرنے کے بعد دوسرے بندے کو اجتناب کرنا چاہیے ،
    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس ملک کو قائم رکھے اور ہم سب آپس میں اتفاق سے رہیں ،

    میری طرف سے کسی بندے کے جذبات کو دکھ ہوا تو میں معافی چاہتا ہوں ،

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/quote:3qp6mz6t]

    میں تو آپ کو جانتا تک نہیں ہوں۔۔۔اور نہ ہم دوست ہیں‌ نہ دشمن ہیں۔۔۔اس لیئے آپ کی کسی بھی بات سے نہ تو میرے جذبات کو دکھ ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور نہ ہی کچھ اور ہوا ہے۔۔۔۔اس لیئے نو ایکسکیوز۔۔۔

    اور اگر آپ کو یہ کسی کو بھی میری باتوں سے تکلیف ہوئی ہے تو اس پر میں‌ ایکسکیوز نہیں کرونگا۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ مولانا صوفی اور طالبان خبیث ہیں ان کو جتنا بھی کچھ کہا جائے کم ہے۔۔۔۔اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو بھی انسان نہیں سمجھنا چاہیئے۔۔۔۔

    خدا حافظ
     
  24. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    طالبان کی دہشت گردی ۔۔نہتی مظلوم و معصوم لڑکیوں کے خلاف
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ طالبان ہیجڑے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔جو عورتوں پر ظلم کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  25. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جناب عالی : یہ جتنا اور جو بھی ہوا وہ سب ظلم ہوا ، کوٕئی بھی کرے ، وہ ظالم ہے ، اسلام کا نعرہ لگائے یا کسی اور مذھب کا ، وہ مجرم ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا ، خدارا تحقیق کی جائے ،کہ وہ کون ہیں ، اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، اسلام میں کسی قسم کی بربریت کی ہرگز اجازت نہیں ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس سلسلے میں کسی قسم کی تفریق نہیں ، کہ کون کس پارٹئ سے ہے ، اور کس کا عہدہ بڑا ہے ، اور کون ٹھیکیدار ہے ، یاد رکھیے جرم ھمیشہ جرم ہوتا ہے ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کل داڑھیوں والے ڈاکو یا چور یا لٹیرے آ جائیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ داڑھی غلط ھے ، بلکہ یہ کہا جائے گا کہ مجرم داڑھی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ،
    اسلام کی تضحیک ،یا شعائر کا مذاق ،یا مولویوں کو برا بھلا کہنا ، اس سے کسی کا بھلا نہیں ہو گا ، اصل مجرم بچ جإئیں گے اور آپ فروعی مسائل میں الجھ گئے ،
    اللہ ہمیں عقل سلیم دے ۔ آمین ،
    آپ سب کے لیے دعا گو : بےباک
     
  26. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جناب عالی محترم و عزت مآب ۔۔۔۔اسلام کی تضحیک ،یا شعائر کا مذاق ،یا مولویوں کو برا بھلا کوئی بھی نہیں‌کہہ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا صوفی ایک صحیح مولانا نہیں‌ ہے جالی ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔طالبان کو اسلام کے بارے میں الف تک نہیں معلوم۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا صوفی کو سرِ عام سزائے موت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔طالبان اور طالبان کے حامیوں کا اس ملک سے صفایہ کیا جائے۔۔۔نواز شریف اور نواز لیگ کے سپورٹرز کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ملک قائم رکھنا ہے تو سعودی عرب اور امریکی امدادوں سے پلنے والے ملاؤں کو سرِ عام پھانسی دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مساجد کو کرپٹ ملاؤں سے پاک و صاف کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    برقعہ پوش ملا ۔۔موٹے توند والے ملاؤں۔۔۔۔۔۔۔ ماضی کے قاضی ان کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہتر پاکستان کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کے لیئے اور بھی بہت سارے اہم کام کرنے پڑیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  27. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    السلام علیکم۔
    میں خود بھی اس بات سے متفق ہوں کہ طالبانی اسلام ، دین اسلام کا صحیح ترجمان ہرگز نہیں ہے۔ اور نہ ہی آپس میں کلمہ گو کے گلے کاٹنے کو کسی صورت " جہاد " کہا جاسکتا ہے۔

    لیکن موجودہ حالات میں میرا خیال ہے معاملہ صرف " انتہا پسندانہ " سوچ کی وجہ سے خراب ہورہا ہے۔ اگر ہم سب ایک دوسرے کو پاکستانی سمجھتے ہوئے برداشت کریں تو کوئی وجہ نہیں ایک دوسرے کا احترام نہ کرسکیں۔ کسی پر تنقید یا کسی کی تائید جمہوری معاشرے میں ہر فرد کا حق ہے۔ اور کسی کو اس عمل سے روکا نہیں جاسکتا ۔
    لیکن ہمیں کسی کو کافر، مشرک، یا کتا خنزیر وغیرہ کہنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    کیونکہ اسلام میں تو کافروں کے بتوں کو بھی گالی دینے سے منع کر دیا گیا ہے۔
     
  28. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    طالبان ۔۔۔طالبانی مولانی صوفی نہ صرف مردود ہے بلکہ واجب القتل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان سے ہمدردی کرنے والے بھی اسلام دشمن سرگرمیوں میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی پاکستان کو طالبان اور برقعہ پوش اور موٹے توند والے ملاؤں سے بچائے۔۔اور ان لوگوں سے بھی بچائے جو ان طالبان یا برقعہ پوش یا موٹے توند والے ملاؤں کے لیئے ہمدردی رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔ثم آمین۔۔۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    سب دوستوں سے میری درخواست ہے کہ میری مندرجہ ذیل تحریر پر تبصرہ کرنے سے پہلے براہ کرم ایک مرتبہ ، ٹھنڈے دماغ سے میری گذارشات کو ضرور پڑھ لیں۔ شکریہ

    میں بذاتِ خود صوفی محمد صاحب کے شریعت ڈرامے کو اسلام کے مطابق نہیں‌سمجھتا۔ اور جو لوگ زرداری حکومت سے توقع کر رہے ہیں یہ نظامِ عدل بل کے بعد یہ سمجھ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری نے اسلامی شریعت کے نفاذ کی منظوری دے کر ملک کے ایک حصے میں فی الواقع " نظامِ شریعت " نافذ کردیا ہے۔ ایسی سوچ پر سوائے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کے اور میں کچھ نہیں‌کر سکتا۔
    طالبانی یا اسامہ بن لادنی اسلام یا جہاد کا میں‌نہ کبھی حمایتی و طرفدار تھا اور نہ ہوں۔
    نہ ہی میں‌کسی کلمہ گو کو کافر قرار دینے کے حق میں ہوں ۔ ہماری اردو پر میرے پیغامات و تاثرات اس بات کے گواہ ہیں۔

    میری وفاداری ہمیشہ سے " اسلام " اور " پاکستان " کے ساتھ رہی ہے۔
    جو اسلام کی صحیح تعلیمات کا پرچار کرتا اور اس پر عمل کرتا ہے ۔ میں اسکا جھاڑو بردار بننے کو تیار ہوں۔
    اسی طرح جو " پاکستان " کی سالمیت اور نظریہ پاکستان کو اپنا ایمان سمجھتا ہے۔ وہی سچا پاکستانی ہے۔ خواہ وہ کسی بھی مذہب، کسی بھی صوبے، کسی بھی زبان سے تعلق رکھتا ہوں۔

    اختلافات ہمیشہ ہوتے ہیں۔ سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں تو ہم وطنوں میں کیوں کر نہیں ہوسکتے۔
    لیکن ایک دوسرے کی بات کو سننا، کشادہ دلی سے برداشت کرنا ، یہی جمہوریت ہے، یہی اسلام ہے، یہی رواداری ہے۔

    جو خبر میں نے صوفی محمد کے فتوے والی شئیر کی ۔ میں‌ نے ان کی تنگ نظری یا جہالت کو واضح کرنے کے لیے کی تھی ۔ کہ دیکھیے ان کی انتہا پسندی کی انتہا کیا ہے کہ وہ اپنے علاوہ باقی ساری دنیا کو کافر سمجھتے ہیں۔
    سرحد کے اندر ، اولیائے کرام کے مزارات انہوں نے مسمار کر دیے ہیں۔ وہ اولیائے کرام جنہوں نے اپنی زندگیاں دین محمدی :saw: کی خاطر وقف کرکے لوگوں کو پیار، محبت اور حکمت سے اسلام کی طرف راغب کرنے اور ہزاروں گمراہوں کو راہ ہدایت پر لانے میں وقف کردیں۔ وہ اولیائے کرام جن سے مخالفت کرنے والے سے اللہ رب العزت اعلانِ‌جنگ فرماتا ہے۔ اور وہ اولیائے کرام جن کا ذکر اللہ تعالی قرآن مجید میں بار بار فرماتا ہے۔ وہ اولیائے کرام و صالحین کہ جن کی راہ کو ہی " صراطِ مستقیم " بتایا گیا ہے۔
    یہ تنگ نظر اور کج فکر ، امریکی ڈالرز اور سعودی ریالوں کے مدرسوں میں چند کتابیں پڑھنے والے مولانا جو اپنی جہالت کی وجہ سے اسلام کو پوری دنیا میں بدنام کرکے دراصل دشمن ہی کا مقصد پورا کررہے ہیں۔
    انکی نظر میں صرف وہی " بدر و احد " والے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم جیسا ایمان رکھتے ہیں۔ ان سے اختلاف رکھنے والا ہر عالم دین، ہر مفکر، ہر دانشور اور ہر عام مسلمان کافر و مشرک ہے۔ اگر کسی کو میری بات سے اختلاف ہے تو ہوتا رہے ۔ لیکن دلیل کے طور پر سرحد میں اولیائے کرام کے مزارات کی شہادت، اہل تشیع کے امام بارگاہوں میں خود کش بم دھماکے اور ابھی حالیہ بیان میں اپنے ذاتی مفادات پر مبنی " نظام عدل بل "‌کی مخالفت کرنے والوں پر " فتویء کفر "‌میری بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔

    کاشفی بھائی ۔ مندرجہ بالا تاثرات شاید مجھے اس پوسٹ کے ساتھ ہی لکھ دینے چاہیں تھے۔ لیکن میں اس وقت جلدی میں‌تھا اور میں نے سوچا کچھ تبصروں کے بعد میں بھی اپنا موقف لکھ دوں گا۔ بس یہی مجھ سے غلطی ہوگئی ۔ میرے دوبارہ آنے تک آپ سب کے جذبات مجروح ہوچکے تھے ۔ مجھے افسوس ہے اور میں معذرت چاہتا ہوں۔ کیونکہ میرا مقصد کسی مسلمان اور کسی پاکستانی کی دل آزاری ہرگز نہیں تھا۔ بلکہ ایک جاہلانہ فتنے سے آگاہ کرنے کے لیے میں نے یہ پوسٹ کی تھی ۔
    میں نے کبھی پنجابی ، سندھی، بلوچ، پٹھان ، مہاجر، سرائیکی سوچ نہیں رکھی ۔ اور میں‌ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن میں بسنے والے ہر پاکستانی کے دل میں ایک دوسرے کے لیے اخوت اور محبت کے جذبات پیدا فرمائے تا کہ ہم یکجان ہو کر رہ سکیں۔

    کراچی کی ترقی پر مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
    مصطفی کمال کو جب دنیا کا دوسرا بہترین مئیر قرار دیا گیا تھا تو یہ نعیم رضا ہی تھا جس نے سب سے پہلے ہماری اردو پر یہ خبر لگائی تھی ۔
    viewtopic.php?f=15&t=4989
    غالباً آپ سے بھی پہلے کراچی کی ترقی کے بعد پیارے شہر کراچی کی پیاری تصاویر کے نام سے میں نے ہی یہ تصاویر بھیجی تھیں۔
    viewtopic.php?f=50&t=5831
    آپ نے اینویسٹ ان کراچی کے نام سے جو مواد بھیجا اس پر میرے تبصرے میری سوچ کو واضح کرنے کے لیے کافی ہیں۔
    viewtopic.php?f=50&p=199006#p199006

    ہم تو خدا تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ شکر ہے پاکستان کا کوئی تو شہر اس قابل ہورہا ہے کہ ہم دنیا کو دکھانے کے قابل ہوسکتے ہیں کہ دیکھیے پاکستان میں بھی ترقی ہورہی ہے ۔ وگرنہ تو ہر طرف سے ہمارے حکمران، ہمارے مولانا اور دیگر مختلف عناصر ہمارا سر شرم سے جھکائے چلے جارہےہیں۔

    میری سب صارفین سے درخواست ہے کہ ہمیں‌ پوری طرح بات کو سمجھ کر ، تحمل مزاجی ، رواداری اور جمہوری انداز میں گفتگو کرنے کا وطیرہ اپنانا چاہیے۔ کیونکہ اسی سے انسان کی تربیت، اس کی سوچ اور اسکے عزائم کا پتہ چلتا ہے۔

    "پاکستان کا جھنڈا ہاتھ سے چھوڑنے" کی بات پڑھ کر مجھے دکھ ہوا ۔ پلیز کاشفی بھائی ۔ آپ آئندہ کبھی ایسی بات مت کیجئے گا ۔ بلکہ اگر کوئی دوسرا پاکستان توڑنے یا پاکستان کو چھوڑنے کی بات کرے تو آپ اسے بھی سمجھائیں کہ بھائی " پاکستان " ہے تو ہم سب ہیں۔ وگرنہ دشمن ہمیں ٹکڑوں میں بانٹ کر ہمیں تباہ و برباد کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم جذبات میں دشمن کے لیے ترنوالہ بن جائیں۔

    اللہ کریم ، ہمیں اپنے دین اسلام کے پیغامِ محبت، پیغامِ امن، پیغامِ اخوت، پیغامِ رواداری کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    اللہ کریم، ہمارے پیارے وطن پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت فرمائے اور اسے تاقیامت سلامت و شاد باد رکھے اور اسے ہر طرح کے دشمنوں سے محفوظ و مامون رکھے اور ہم سب کو متحد ہوکر اپنے وطن کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

    والسلام
     
  30. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    محترم ابھی تھوڑا بزی ہوں ۔۔تفصیل کے ساتھ اپنا بیان شائع کرونگا۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں