1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہی جوڑے کو پولو میچ دیکھنےکی دعوت

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏13 جون 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو شندور پولو کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے یہ دعوت ایک خط کے ذریعے دی ہے جس میں نو بیاہتہ شاہی جوڑے کو نو جولائی کو ہونے والے سالانہ مقابلے کا فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقح شندور پاس میں ہر سال پولو ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر شندور دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ ہے۔

    دعوت نامے میں وزیر اعلیٰ نے پولو کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بادشاہوں کا کھیل‘ پولو چترال سے ہی شروع ہوا تھا اور یہاں سے ہی برطانوی باشندوں نے اسے اپنایا اور دنیا بھر میں متعارف کرایا۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ شندور میں پولو کا کھیل دنیا کے دیگر حصوں کے پولو سے مختلف ہے کیونکہ شندور میں یہ کھیل قوانین سے بالاتر ہوتا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے شاہی جوڑے کو مدعو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انیس سو ستانوے میں برطانیہ کے ڈیوک آف ایڈن برا چترال میں اس انوکھے اور روایتی کھیل پولو کو دیکھنے آئے تھے۔

    خط میں انیس سو اکانوے میں شہزادی ڈائنا کا بھی چترال کے دورے کا تذکرہ ہے۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں