1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہد آفریدی کی پیشی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏16 جون 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    شاہد آفری آج انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو انہوں نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے خلاف دائر کی گئی عدالتی درخواست واپس لے لی تھی۔

    پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کی طرف سے بیرون ملک کھیلنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم فریقین کے مابین ایک ڈیل ہو جانے کے بعد انہوں نے قانونی چارہ جوئی کو ترک کرتے ہوئے بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی کے وکیل محمود مانڈوی والا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کوبتایا،’ہم نے عدالتی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جمعرات کو بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے‘۔ کراچی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ان کے مؤکل عدالت سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے تاہم انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا،’میرا خیال ہے کہ اب آفریدی کو بیرون ملک کھیلنے کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا اور وہ انگلینڈ اور سری لنکا میں کھیل سکیں گے‘۔ شاہد آفریدی نے اے ایف پی کو بھیجی گئی ایک ای میل میں لکھا،’ایک سچے کھلاڑی اور کرکٹر ہونے کے ناطے میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ مستقبل میں کامیابی کے لیے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو بطور ایک ادارہ مضبوط بنایا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کے لیے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس تنازعہ کے خاتمے کے لیے وہ جمعرات کو بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    پاکستانی کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی کے مابین یہ تنازعہ گزشتہ ماہ اس وقت کھڑا ہوا تھا، جب آفریدی نے دورہ ء ویسٹ انڈیز سے واپسی پر بورڈ اور کوچ وقار یونس کے بارے میں متنازعہ بیانات دیے تھے۔ بعد ازاں بورڈ نے دورہء آئر لینڈ کے لیے انہیں کپتانی سے ہٹا دیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے احتجاجی طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ بورڈ کے تحت کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    اس کے بعد بورڈ نے شاہد آفریدی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کنٹریکٹ کے مطابق ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، اس لیے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جاتا ہے۔ اس پر شاہد آفریدی نے عدالت سے رجوع کیا۔

    شاہد آفریدی کو اگرچہ بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کے لیے اجازت نامہ ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ کیا وہ دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بن سکیں گے یا نہیں؟

    رپورٹ: عاطف بلوچ

    ادارت: امجد علی

    بشکریہ اردو وائس آف جرمنی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہد آفریدی کی پیشی

    شاہد آٍفریدی اور کرکٹ بورڈ کا تنازعہ حل ہوگیا یا نہیں‌؟
     
  3. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہد آفریدی کی پیشی

    جی وہ تو شاہد آفریدی نے جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے اور این او سی لے کر کاونٹی کھیلنے انگلینڈ بھی جا چکا ہے بلکہ وہاں بہت اچھا کھیل پیش کر رہا ہے۔ کل 20 رنز پر پانچ وکٹیں لیں اس نے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں