1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شام کی چائے کے لوازمات

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏28 اکتوبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    قیمے کی کچوریاں
    مزیدار قیمے کی کچوریاں گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
    اجزاء:
    قیمہ آدھاکلو
    نمک-- حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    پیاز آ ملیٹ کی طرح کٹی ہوئی = دو عدد
    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ثابت
    دھنیہ== ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی آ دھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ== ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی == تین سے چار عدد
    ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا ایک گٹھی
    لیموں کا رس === دو کھانے کے چمچ
    میدہ ====== ایک کلو
    میٹھا سوڈا == ایک چائے کا چمچ
    اجوائن=== آ دھا چائے کا چمچ
    گھی=== تلنے کیلئے
    ترکیب:
    میدہ میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8سے 10منٹ تک اچھی طرح گوندھیں پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آ نچپر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ ادرک لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈا ل کراتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپناپانی خشک ہو جائے، پھر ثابت دھنیہ اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز،ہری مرچ، ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔کچوریوں کیلئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں پھر پیڑے میںایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کے اچھی طرھ بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں۔ دوبارہ ہاتھ گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم گھی میں گولڈن براﺅن ہانے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا الیمونیم فائل پر نکال لیں۔

     
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آلو کے مزیدار پنیری بالز بنانے کی آسان ترکیب
    اجزا:
    آلو (ابلے اور بھرتہ کئے ہوئے) آدھا کلو
    پنیر (کدوکش) == 150 گرام
    ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) آدھی گڈی
    لہسن (چوپ کئے ہوئے) ==5 جوئے
    ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) == 4 عدد
    پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
    پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
    میدہ چھنا ہو ا آدھی پیالی ==== انڈے 4 عدد
    ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
    نمک حسب ذائقہ ==== تیل تلنے کے لئے
    سلاد کے پتے سجانے کےلئے
    ٹماٹو کیچپ آلو کے پنیری بالز کے ساتھ پیش کرنے کےلئے
    ترکیب:
    ایک پیالے میں پنیر، دھنیا، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں، ہتھیلی کو گیلا کرکے تھوڑے سے آلو رکھیں اوراس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھرکرگیند کی شکل دے دیں۔ گیند کو پہلے میدے، اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔
    تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔ ڈش کو سلاد پتوں سے سچا کرآلوکے پنیری بالزاس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ہمراہ پیش کریں جو بچوں کو تو پسند آئیں گے ہی اور ہمارا دعویٰ ہے کہ بڑے انہیں کھائے بغیر رہ نہ پائیں گے​
     
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لبنانی کباب
    اجزاء:
    گائے یا بکری کا قیمہ ایک کلو
    اُبلی میکرونی ایک پیالی
    چھلے اور اُبلے مٹر ایک پیالی
    ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ

    انڈے === 2 عدد === درمیانی پیاز ==3 عدد
    اُبلے آلو == 3 عدد == ٹماٹر == 3 عدد
    ہری مرچ === 6-8 عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
    ، کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
    تیل حسبِ ضرورت
    ترکیب:
    پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں اُبال لیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور اُبلے مٹر اور ایک پیالی اُبلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔ جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، جب کباب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے اور اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ اسے پیش کریں ​
     
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بن کباب کراچی کا ایک روایتی کھانا شمار ہوتا ہے اور اسی لیے شہر میں ان منہ میں پانی لانے والے ذائقہ دار بن کباب کی کہیں کوئی کمی نہیں ہے۔

    اسٹریٹ بن کباب

    8 شامی
    ایک بڑا، سلائس کیا گیا پیاز
    ایک بڑا، سلائس کیا گیا ٹماٹر
    8 بن
    4 انڈہ آملیٹ
    املی کی چٹنی
    تیل اور مکھن
    ترکیب
    فرائنگ پین میں تیل گرم کر لیں۔
    انڈوں میں حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیجیے اور ایک گول آملیٹ بنا لیں۔
    پیاز کو ایک منٹ تک تیز آنچ پر براؤن کر لیں اور ایک طرف رکھ دیجیے۔
    بن کے چاروں طرف مکھن لگا دیں۔
    بن کے اندر چٹنی پھیلا دیں، اس کے اوپر کباب رکھیں، ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھیں، پیاز ڈالیں، اور اس کے اوپر آنڈہ آملیٹ رکھ دیں۔ پھر بن کا دوسرا حصہ رکھ دیں اور بن کو دونوں اطراف سے تیز آنچ پر پکائیں۔​
     
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    شامی کباب
    اجزا

    ایک کلو گائے کا پیسا ہوا گوشت
    ڈیڑھ کپ چنے کی دال
    ڈیڑھ پیاز بڑی
    ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا
    لہسن کے دس دانے
    بارہ ثابت سرخ مرچیں
    ایک چائے کا چمچ زیرہ
    دو چائے کے چمچ دھنیہ پاﺅڈر
    دو دارچینی اسٹکس
    تین کالی الائچیاں
    بیس ثابت کالی مرچیں
    سات سے آٹھ لونگیں
    نمک حسب ذائقہ
    چوبیس سے تیس اونس پانی
    ترکیب
    اوپر دیئے گئے تمام اجزاء پانی سے بھرے برتن میں ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل طور پر خشک نہ ہوجائے اور دال کو بھی نرم ہونے تک پکائیں۔
    انہیں ٹھنڈا کریں اور ہھر اسے پیس لیں۔
    اب ایک باریک کٹی ہوئی پیاز، دو انڈے، پودینے کے پتوں کی تازہ گڈی (کٹے ہوئے) اور دس سے بارہ دھینے کے پتے (کٹے ہوئے) کو ان میں شامل کریں اور انہیں قیمے کے مکسچر میں اچھی طرح ملائیں اور پھر انہیں کباب کی شکل دیں اور کم تیل میں تلیں۔
     
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہرا مصالحہ کباب ،،،
    ">اجزا
    نو سو گرام قیمہ
    وائٹ بریڈ کے آٹھ سلائیس، (پانی میں بھگو کرنچوڑ لیں)
    چار چائے کے چمچ کارن فلور
    دو درمیانی سائز پیاز باریک کٹی ہوئی
    ادرک کا دو انچ کا ٹکڑا
    دو انڈے
    دو چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاﺅڈر
    ایک گڈی پودینہ (کٹی ہوئی)
    نمک حسب ذائقہ
    چار سے چھ سبز مرچیں (اچھی طرح کٹی ہوئی)

    طریقہ کار
    تمام اجزاء کو مکس کریں اور کباب کی شکل دے کر کم تیل میں تلیں۔
     
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    گول گپے
    اجزا======سوجی:ڈیڑھ کپ۔ ==میدہ:آدھا چائے کا چمچ۔
    سوڈا:آدھا چائے کا چمچ۔ نمک:حسب ذائقہ۔تیل:فرائی کےلئے۔
    ترکیب:تمام چیزوں کو مکس کرکے پانی سے گوندھ لیں کسی گیلے کپڑے سے ڈھک کر تقریباً 20منٹ کےلئے رکھ دیں تاکہ نرم ہوجائے۔پھر چھوٹے چھوٹے باﺅلز بنا کر رول کرلیں۔یاد رکھیں کہ سائز اتنا ہو کہ آپ ایک ہی نوالے میں کھا سکیں۔اب گرم تیل میں فرائی کر لیں(فرائی کرتے ہوئے چمچے سے پوریوں کی طرح ہلکا سا دباتے جائیں تو گول گپے پھول جائیںگے) ۔جب سب فرائی ہوجائیں تو کسی کنٹینر میں ڈالنے سے پہلے مکمل ٹھنڈا کر لیں ورنہ گول گپے نرم ہوجائیں گے۔
    فلنگ کےلئے :آلو:حسب ضرورت (ابال کر کاٹ لیں اور تھوڑا سا پیس کر نمک اور لال مرچ پاﺅڈر ڈال کر مکس کر لیں)۔ابلے ہوئے قابلی چنے:حسب ضرورت۔پیس کرنے کےلئے:گول گپوں کے درمیان میں سوراخ کر کے پہلے آلوﺅں کا آمیزہ ڈالیں پھر املی کی چٹنی ڈال کر پلیٹ میں رکھ کر چٹ پٹے پانی کے ساتھ کھانے کےلئے پیش کریں۔
    پانی بنانے کےلئے اجزا:
    پودینہ کٹا ہوا:آدھا کپ۔ہرا دھنیا کٹا ہوا:ایک کھانے کا چمچہ۔املی:ایک کپ۔ادرک:ایک انچ کا ٹکڑا۔ہری مرچیں:چار سے پانچ۔سفید زیرہ بھنا ہوا:ایک چائے کا چمچہ۔کالا نمک:آدھا چائے کا چمچہ۔نمک:حسب ذائقہ۔ترکیب:املی ایک کپ نیم گرم پانی میں بھگو کر ایک گھنٹے کےلئے رکھ دیں پھر املی کو چھان کر گاڑھا سا پانی نکال لیں۔چھانتے ہوئے املی کو چمچ کی مدد سے مسل لیںاب املی کے پانی میں پودینہ،دھنیا ،ادرک،ہری مرچیںاور سفید زیرہ ڈال کر گرائینڈ کر کے چٹنی بنا لیں اب اس چٹنی میں اپنی پسند کے مطابق ڈال کر پتلا کر لیں اور پھر کالا نمک اور سادہ نمک ملا کر مکس کر لیں یاد رہے کہ کالا نمک اس پانی کا اہم جز ہے اب اس پانی کو فریج میں رکھ دیں۔مزیدار گول گپے تیارہیں۔
    IMG_0954.JPG
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    گول گپے ترکیب نمبر 2
    اجزاء
    گول گپوں کے لیے
    آٹا دو پیالی
    بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
    نمک حسب ذائقہ
    اجوائن (پسی ہوئی) چائے کا آدھا چمچہ
    تیل تلنے کے لیے
    ترکیب؛
    آٹے میں بیکنگ پاؤڈر ،نمک،اجوائن مکس کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر سخت سا آٹا گوندھ لیں۔پتلی چپاتی بیل کر ڈھکن سے گول گپوں کے سائز کی ٹکیاں کاٹ لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں۔گرم تیل میں گول گپا ڈال کر اسپر چمچہ رکھ دیں اور پھر ہٹایئں۔گول گپا بھول جائے گا ۔ہلکا براؤن ہونے پر نکال لیں۔
    فلنگ کے لیے؛
    آلو ابال لیں دو عدد
    دہی آدہی پیالی
    سفید چنے (ابلے ہوئے) آدھی پیالی
    پیاز ( چوپ کی ہوئی) ایک عدد (درمیانی)
    نمک ،چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
    پودینہ کے پتے (باریک کترے ہوئے ) تین کھانے کے چمچے
    چینی چائے کا آدھا چمچہ
    ترکیب؛
    آلو کے کیوبز کاٹ کر ایک پیالہ میں رکھیں۔اس میں پودینہ،پیاز ،چنے ،نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں۔دہی میں نمک ڈال کر پھینٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں۔
    کھٹے پانی کے لیے
    املی آدھی پیالی (بگھو کر بیج نکال کر مسل لیں)
    رائی (کوٹ لیں) چار کھانے کے چمچے
    اجوائن پاؤڈر کھانے کا ایک چمچہ
    سونف پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
    سونٹھ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ
    پودینہ پیسٹ کھانے کے دو چمچے
    ثابت دھنیہ کھانے کے دو چمچے (بھون کر پیس لیں)
    نمک حسب ذائقہ
    پانی (خوب ٹھنڈا) ایک لیٹر
    ترکیب؛
    ٹھنڈے پانی میں املی،رائی،اجوائن پاؤڈر ،سونف پاؤڈر،سونٹھ پاؤڈر،پودینہ پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملایئں،حسب ذائقہ سرخ مرچ پاؤڈر بھی شامل کر سکتے ہیں۔
    گول گپوں کو سرونگ ڈش میں نکالیں۔اسے اوپر سے تھوڑا توڑ کر تیار کی ہوئی آلو کی فلنگ بھریں اور دہی سے ٹاپنگ کرکے املی کے پانی کے ساتھ سرو کریں۔


     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چکن قیمہ پکوڑے
    اجزا:
    باریک کٹی چکن 250 گرام،== پھینٹے ہوئے انڈے 2 عدد،== بیسن 4کھانے کے چمچ == پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ==کٹی ہر مرچ 2 عدد،
    ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،==بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،== نمک ایک چائے کا چمچ، == کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت، == چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ اور باریک کٹی ہری پیاز آدھا کپ۔
    ترکیب:
    اب ان اجزا جس میں بیسن ،بیکنگ پاؤڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ پانی،باریک کٹی چکن،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، اب پین میں تیل گرم کرکے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں، ​
     
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بیف نگیٹس
    orange-black-butterfly-pink-flower-24462-p.jpg
     
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دال کی کچوری
    اجزاء:-
    1۔ میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
    2۔ گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
    3۔ تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تلنے کے لیے
    5۔ نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ

    فلنگ کے لیے:
    1۔ ابلی چنے کی دال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
    2۔ بھنا اور کٹا ہوا زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    3۔ ثابت لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد
    4۔ نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
    ترکیب:-
    1۔ ایک برتن میں میدہ، گھی اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور گوندھ لیجئے۔
    2۔ ابلی چنے کی دال، زیرہ، ثابت لال مرچ اور نمک شامل کرکے پیس لیں۔
    3۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور اس میں پسی ہوئی چنے کی دال کا آمیزہ بھر دیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد بیل لیں۔
    4۔ ایک پین میں تیل گرم کرلیں اور ہلکی آنچ پر کچوریاں تَل لیں۔ پھر نکال کرچٹنی کے ساتھ نوش کیجئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں