1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"شامی کباب 1 "

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از آسماء, ‏29 جولائی 2011۔

  1. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    "شامی کباب "

    شامی کباب

    اجزا:- قیمہ آدھا سیر ، آلوآدھا پاؤ، دال چنا ایک چھٹانک،گھی یا ڈالڈا تلنے کے لئے ایک پاؤ، ہری مرچ، ہرادھنیا،پودئنہ کے چند پتے،ادرک آدھی چھٹانک، پیازایک عدد، لہسن آٹھ جوے، دہی ایک چھٹانک ،دہی ایک چھٹاک، انڈے تین عدد نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ

    ترکیب:ـ قینہ میں لہسن پیاز،چنے کی دال، آلو، ادرک آدھی،سب گرم مسالہ ، نمک اور سرخ مرچ ڈالدیں۔ اب اسمیں اتنا پانی ڈال دیں کہ گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔
    پانی خشک ہونے پرقیمہ معہ سب چیزکو گرینڈر میں باریک پیس لیں۔اور اسمں‌ہرامسالہ باریک باریک کاٹ کر دہی پھنیٹ کر ملا دیں۔ اب اسکی گول گول ٹکیاں بناکر رکھ لیں۔
    ایک پیالہ میں تین انڈے پھینٹ لیں اور وہ قیمے کی ٹکیوں‌کو لگا لگا کر فرائی پین میں تلتے جائیں۔ گھی اتنا ہو کہ کباب پکے نہیں تلا جائے۔ سرخ ہونے پر نکالتے جائیں۔ اور چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں، نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔
     
  2. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب "

    شامی کباب 2

    اجزا :- قیمہ آدھ سیر ، گھی ایک پاؤ، انڈے تین عدد، ادرک دوتولہ، پیاز آدھ پاؤ، دہی ایک چھٹانک ، سرکہ چار چمچے، سیاہ مرچ چھ ماشے، زعفران ذراسا۔

    ترکیب:- پیاز کو لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں۔ اور نکال لیں۔ ادرک، کالی مرچ اور نمک سرکے میں پیس کر ملالیں۔پانی بالکل ناڈالیں۔ اب یہ پساہوا مسالہ قیمے میں ڈال کر اسمیں ذراسا پانی ملادیں اور پندرہ بیس منٹ دم پر لگادیں۔ پھر اُسے اُتارکر باریک پیس لیں،اور پیاز پیس کر ساتھ ملادیں۔ زعفران بھی پیس کر ساتھ ملادیں۔ اب اس میں دہی ڈال کر اس کی ٹکیاں بناکر رکھ لیں۔ تینوں انڈوں کو پھنیٹ لیں اور اس میں ٹکیاں بھگو بھگو کر تل لیں۔ یا اُوپر ڈبل روٹی کا چورا پیس کر لگائیں اور پھر تل لیں ، شامی کباب تیار ہیں
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    شامی کباب دو بار بنانے پڑتے ہیں کیا
     
  4. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,725
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    بہت مزےدار لگ رہے ہیں
    [​IMG]
     
  5. فیاض انصاری
    آف لائن

    فیاض انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2011
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    تراکیب تو اچھی ہیں اور امید ہے کہ جب تیار ہوں تو زیادہ اچھے ہوں گے شکریہ
     
  6. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    جی صبح تک انتظار کرئیں دوسرے بھی ڈالنے ہیں
     
  7. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    شکریہ پسند کر نے کا
     
  8. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب "

    شامی کباب 3​

    اجزا:- قیمہ آدھ سیر، پیاز ایک پاؤ، چنےکی دال ایک چھٹانک، لہسن آٹھ جوے، دھنیاخشک ایک تولہ، زیرہ سفید و سیاہ ایک تولہ، سرخ مرچ،انڈے تین عدد، نمک حسب ذیقہ اور ہرامسالہ ،تیل تل نے کے لیے۔


    تر کیب:- قیمہ دھوکر اسمیں تھوڑا پانی ڈال کر اس میں پیاز،لہسن،ادرک اور نمک مرچ مسالہ ڈالکر پکنے دیں۔دالمیں زیرہ اور نمک مرچ ڈال کر علحدہ اُبال کر پیس لیں۔ اب قیمہ کو گرانڈر میں باریک پیس لیں۔ دونوں کو ملا کر اُسکی ٹکیاں بنائیں اور ان میں ہرا مسالہ باریک کاٹ کر اور پیاز بہت باریک کاٹ کر بھر لیں۔
    اب کبابوں پر انڈا لگا کر اُنہیں تل لیں ۔ سرخ ہونے پر آتارلیں۔ چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔
     
  9. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب "

    آلو کے قیمہ بھرے کباب

    اجزا :- قیمہ باریک ایک پاؤ، آلو آدھا وسیر، گھی ایک پاؤ، بیسن تین تولہ، پیاز آدھاپاؤ ، لہسن چھ جوے، ادرک آدھی چھٹا نک، گرم مسالہ سب ملا کر ایک تولہ، زیرہ سفید دھنیا دو تو لہ، نمک ، سرخ مرچ حسب ذائقہ،انڈے تین عدد، اور ہرا مسالہ۔


    تر کیب: پہلے گھی میں پیاز سرخ کر کے نکال لیں۔ پھر لہسن ادرک پیس لیں۔ اور گرم مسالہ بھی پیس لیں۔ اب اس گھی میں قیمہ ڈالکر بھونیں۔ جب بھن جاے تو اسمیں نمک مرچ اور گرم مسالہ ملا کر بھونیں۔ اُسے ذراسا پانی ڈال دےعیں۔ خشک ہونے پر اُتارلیں اور باریک پیس لیں اور اس میں تلی ہوئی پیاز بھی پیس کر ملادیں۔ تیار ہونے پر ہرا مسالہ کاٹ کر اس میں مل ادیں اور اس مرکب کو علحدہ رکھ لیں۔
    آلو اُبال کر اُنہیں پیس لیں۔ اس میں بیسن کو بھون کر ملائیں۔ نمک سرخ مرچ بھی ملا لیں۔ اب ٹکیاں بنائیں اور اُنکے اندر قیمہ بھر کر رکھ لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈالکر ٹکیوں پر انڈا لگا کر تل لیں۔ یا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں ، آلو کے قیمہ بھرے کباب تیار ہیں۔
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    پلیٹ میں ڈا ل کے لانا بہت بھوک لگی ہوئی ہے :119:
     
  11. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    میں نے بنادیا یہی بہت ہے آپ ہی اب پلیٹ میں نکال کو کھانے کی زہمت کر لیں
     
  12. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "


    بیٹا ؛؛ اِن کو دینا بھی نہیں ، صِحت کا خیال کریں اِن کی !
    اِن کے لیے ایک ہی پکوان ہے اور وہ ہے ؛؛؛؛!
    نرگسی فاقہ[/
    COLOR]
    :(
     
  13. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: "شامی کباب 1 "

    ضرور بنانے کی کوشش کروں گا اچھی کاوش ہے اسما جی
     
  14. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    قیمہ اور آلُو کے رول

    اجزا:-قیمہ ایک پاؤ، الوایک سیر، گھی ایک پاؤ، پیاز ایک چھٹانک، لہسن آٹھ جوے، ادرک ادھا تولہ، نمک ، سرخ مرچ حسب ذائقہ، گرم مسالہ پسا ہوا چائے کی ایک چمچی کے برا بر،سرکہ دو بڑے چمچے۔ ٹماٹر ایک عدد ، انڈے تین عدد۔

    ترکیب:- لچھے دار پیاز کا ٹ کر گھی میں ڈالیں۔ بادمی رنگ ہونے پر اسمیں قیمہ ڈالدیں۔ اور خوب بھونیں۔ اب اسمیں لہسن پسا ہوا، ادرک کٹا ہوا، اور نمک مرچ سرخ اور ٹماٹر گرم مسالہ پساہواڈال کر خوب بھونیں۔ جب قیمہ خوب بھن جائے تو اُتار لیجئے۔خیال رہے کہ گھی اتنا کم ڈالناچاہئیے کہ نظر نہ آئے ۔ اب آلو اُبال لیجئے، اُن کو چھیل کر سِل پر پیس لیں اور اس میں نمک مرچ اور سر کہ ملالیں۔ اب تینوں انڈوں کو توڑ کر دو کی زردی آلوؤں میں ملا دیں۔ اور ایک کو سفیدی کے ساتھ ہی پھینٹ لیں۔ اب آلو کے رول بنالیں ان کا سائیز اپنی پسند کا ہونا چاہئیے، اس میں تھوڑا تھوڑا قیمہ رکھ کر اُن کا منہ بند کر کے ایک سی شکل میں لے آئیں لیں۔ یا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کرئیں۔ یہ رول کھانے کے ساتھ بھی استعمال ہوسکتے ہیں اور چائے کے ساتھ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    یہ کام ودھیا ہے
     
  16. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    کباب کچے قیمہ کے

    اجزا:- قیمہ ادھ سیر، گھی ایک پاؤ، انڈے تین عدد، گرم مسالہ ملا کر ایک چائے کی چمچی کے برابر، ڈبل روٹی آدھی، نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ۔ سرکہ دو بڑے چمچے،

    تر کیب:- ڈبل روٹی کے تین سلائس ٹکڑے پانی میں بھگودیں۔ بھگی ہوئی ڈبل روٹی کو ہاتھوں میں رکھ کر نچوڑلیجئے۔ اب قیمہ میں گرم مسالہ ،نمک ،مرچ، سرکہ اور ڈبل روٹی ملا لیں۔ اور اس کی ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد اس قیمہ کے کباب کی ٹکیاں بنا لیں اور چورا انڈے پھنٹ کر لگا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر نکالیں اور نوش فرمائیں۔
     
  17. بلال خورشید جٹ
    آف لائن

    بلال خورشید جٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2011
    پیغامات:
    498
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "شامی کباب 1 "

    واوو شکریہ
    :n_TYTYTY:
     
  18. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    کچے قیمہ کے کباب
    اجزا:- قیمہ ادھ سیر، انڈے چھ عدد، سرکہ دو بڑے چممے، پیاز ایک چھٹانک، گرم مسالہ سب ملا کر پسا ہوا چائے کی دو چمچی کے بربر، نمک حسب ذائقہ

    تر کیب:- چار انڈے کو پھینٹ کر اسمیں نمک اور کالی مرچ ڈال کر آملیٹ کی طرح بنا لیں، لیکین آملیٹ کو سرخ نہ ہونے دیں۔ اب اُسے اُتار کر اسکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اب قیمہ کو باریک پیس کر اُسمیں گرم مسالہ، نمک ، سرکہ اورآملیٹ کے ٹکڑے ملا کر ایک کریں معلوم نہ ہونے پائے کہ اس میں آملیٹ ملائی گئی ہے۔ اب اسکو آدھ گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ آدھ گھنٹہ بعد اسکے کوقتے یا کباب بنا کر انڈالگا کر فرائی پین میں کافی گھی ڈال کر تل لیجئے ۔ دونوں طرف سے سرخ ہونے پر نکال لیجئے
     
  19. آسماء
    آف لائن

    آسماء ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2011
    پیغامات:
    327
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: "شامی کباب 1 "

    نر گسی کباب


    اجزا :-قیمہ ادھ سیر، انڈے آٹھ عدد، گرم مسالہ سب ملا کر پسا ہوا دو چائے کی چمچی بربر، ادرک ادھا چھٹانک، سفید زیرہ ، ثابت دھنیا ایک تولہ، گھی ایک پاؤ،

    ترکیب :- قیمہ کو نمک ڈال کر اُبال لیں اور باریک پیس لیں۔ چھ انڈے اُبال لیں اور چھیل لیں۔پیسے ہوئے قیمہ میں سب پسا ہو گرم مسلہ، نمک مرچ دھنیا پیس کر ملا لیں ادرک بھی پیس کر ملا لیں۔ اب اس کو انڈوں کے اوپر چڑھا دیئں ، پانہ کا ہاتھ لگاتے جائے اب اس کو انڈا لگا کر تل لیں اب سرخ ہو جائیں تو نکال کر دو ٹکڑے کر لیں۔ اور ڈیش میں سلال کے پتوں ٹما ٹر اور لیموں رکھ کر سجا کر پیش کرئیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں