1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساگراج, ‏28 نومبر 2008۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لیں جی کچھ پیغامات میرے موبائل میں سے

    اے سرد سرد رات مجھے چاند چاہیے
    کرنی ہے دل کی بات مجھے چاند چاہیے

    الجھی ہوئی فراق کی راتوں کے درمیاں
    تنہا ہے میری ذات مجھے چاند چاہیے

    بچپن کی ضد نہیں یہ جوانی کی بات ہے
    اے میری کائنات مجھے چاند چاہیے

    چہرے سے اب نقاب کا بادل اتار دو
    اب مان جائو بات مجھے چاند چاہیے

    دیکھا ہے میں نے دن مجھے رات چاہیے
    سورج سے نہیں‌ پیار مجھے چاند چاہیے
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایس ایم ایس پہ آئے والے کچھ دلچسپ پیغام

    ہر وہ لمحہ جو تجھ سے جدا ہوتا ہے
    چلتی سانسوں کے لئے ایک سزا ہوتا ہے
    کیسے سمجھائوں جہاں والوں کو آداب وفا
    دنیا رکھوں تو میرا عشق قضا ہوتا ہے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایس ایم ایس پہ آئے والے کچھ دلچسپ پیغام

    موسم ہجر میں بارش کا برسنا کیسا؟
    ایک صحرا سے سمندر کا گزرنا کیسا؟

    اے مرے دل نہ پریشاں ہو تو تنہا ہو کر
    وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا بچھڑنا کیسا؟

    لوگ کہتے ہیں کہ گلشن کی تباہی دیکھو
    میں تو ویران سا جنگل تھا، اجڑنا کیسا؟

    دیکھنے میں‌ تو کوئی درد نہیں دکھ بھی نہیں
    پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا ابھرنا کیسا؟

    بیوفا اس کو کوئی کہنے کی جرات نہ کرے
    اس نے اقرار کیا کب تھا؟ مکرنا کیسا؟
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایس ایم ایس پہ آئے والے کچھ دلچسپ پیغام

    دعا
    یونہی تنہائی میں‌ اب دل کو سزا دیتے ہیں
    نام لکھتے ہیں تیرا، لکھ کے مٹا دیتے ہیں

    جب بھی ناکام محبت کا کوئی ذکر کرے
    لوگ ہنستے ہیں ، میرا نام بتا دیتے ہیں

    اب خوشی کی کوئی ترکیب نہ سوجھے مجھ کو
    اب یہ عالم ہے، مجھے درد مزا دیتے ہیں

    کیا ضرورت ہے کہ دیتے ہو خود کو زحمت
    لائو ہم خود ہی نشیمن کو جلا دیتے ہیں

    اب تسلی نہیں دی جاتی مریض غم کو
    دیکھنے والے بھی مرنے کی دعا دیتے ہیں
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایس ایم ایس پہ آئے والے کچھ دلچسپ پیغام

    جدا ہونے کے موسم میں‌ جدا ہونا ضروری تھا
    نہ جانے کیوں کسی کا بے وفا ہونا ضروری تھا

    میرے دل نے جو اس کو پوجنے کی انتہا کر دی
    تو پھر اس بے وفا کا بھی خدا ہونا ضروری تھا

    کسی سے کوئی بھی شکوہ نہ کوئی بھی شکایت ہے
    جو میرے ساتھ چاہت میں ہوا، ہونا ضروری تھا

    بہت نزدیک تھے دل اس لئے اب دوریاں بھی ہیں
    دلوں کے درمیاں‌ کچھ فاصلہ ہونا ضروری تھا

    اسے بھی درد دینے کا بہت ہی شوق تھا شاید
    ہمیں بھی درد و غم سے آشنا ہونا ضروری تھا
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    بڑی مشکل سے یہ لڑی لبھی ہے آئندہ شاعری والے ایس ایم ایس یہاں لکھے جائیں
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    واہ ملک بلال بھائی ۔ بہت اچھی شئرنگ ہے۔ آپ کا شاعرانہ ذوق بہت خوب ہے۔ ماشاءاللہ
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    اسے بتانا ، غم زمانہ
    فریب دے گا، خیال رکھنا
    وفا کے رستے سے لوٹ جانا
    فریب دے گا ، خیال رکھنا

    سکون دیں گی وصال راتیں
    نہ چین دیں گے اداس لمحے
    مگر یہ پل بھر کا مسکرانا
    فریب دے گا ، خیال رکھنا

    تو خواب کس کا ، میں خواب کس کا
    نہ پیار مجھ کو ، پیار تجھ کو
    یہ ایک دوجے کے پاس آنا
    فریب دے گا ، خیال رکھنا

    جو قہر ٹوٹا ہے دل پہ میرے
    وہ قہر ٹوٹے نہ اب کسی پہ
    یہ دل جلانا، یہ گھر لٹانا
    فریب دے گا خیال رکھنا
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    تمہیں شاید یہ لگتا ہے
    محبت خوبصورت ہے
    تمہارا گھر سنوارے گی
    تمہیں یوں ہی نکھارے گی
    تمہیں اپنا بنا لے گی

    تمہیں شاید یہ لگتا ہے
    محبت رب کی صورت ہے
    تمہیں دکھ سے نکالے گی
    تمہارے درد سمجھے گی
    تمہارے غم سنبھالے گی

    مجھے معلوم ہے اتنا

    محبت شب کی صورت ہے
    اجالوں کو یہ کھا لے گی
    تمہیں تم سے چرا لے گی
    تمہیں پاگل بنا دے گی
    محبت مار دیتی ہے
    محبت مار ڈالے گی
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    لو سمیٹ لو میری کرچیاں
    میرے حق میں کوئی دعا کرو

    مجھے منزلوں کی تلاش ہے
    میرے ساتھ تم بھی چلا کرو

    مجھے زندگی سے ملا ہی کیا
    مجھے زندگی نے دیا ہی کیا
    در و بام سب ہی اجڑ گئے
    میرے ساتھ تم تو وفا کرو
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    برسوں سے تیرے شہر سے گزرا نہیں ہوں میں
    لیکن تیرے خیال سے بچھڑا نہیں ہوں میں

    مجھ کو قدم قدم پہ ملی درد کی سوغات
    یہ میرا حوصلہ ہے کہ ٹوٹا نہیں ہوں میں

    دیتا ہوں میں جہان کو محبت کی روشنی
    نفرت کی آندھیوں میں بجھتا نہیں ہوں میں

    میرا ہے آسمان کی وسعت سے واسطہ
    دھرتی کی پستیوں میں گرتا نہیں ہوں میں

    شبنم کو دیکھنا ہے تو دل کی نظر سے دیکھ
    میں ایک تلخ سچ ہوں ، دھوکہ نہیں ہوں میں
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری بذریعہ ایس-ایم-ایس

    ابھی کسی کا ایس ایم ایس آیا اچھا لگا سوچا شیئر کر دوں۔

    وفا کے قصے عجیب ٹھہرے !
    ہم بھی کتنے غریب ٹھہرے!

    کسی نے چاہا ، کسی نے پایا !
    یہ اپنے اپنے نصیب ٹھہرے!

    جان اپنی میں اس پہ واروں !
    اگر وہ میرے قریب ٹھہرے!

    دل و نظر بھی اسی کو چاہے !
    سب ہی میرے رقیب ٹھہرے!

    'دیئے ہیں جس نے یہ درد "جاناں"!
    وہی تو میرے طبیب ٹھہرے !
     
  13. حیانور
    آف لائن

    حیانور ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گی
    تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
    یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
    اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر
    میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے
    تجھ پہ ہو جاؤں گی قربان تجھے چاہوں گی
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گی
    اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لیے
    میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے
    میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں
    میں نے قسمت کی قسمت کی لکیروں‌سے چرایا ہے تجھے
    پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گی
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گی
    تیری ہر چاپ سے جلتے ہیں خیالوں‌میں چراغ
    جب بھی تو آئے جگاتا ہوا جادو آئے
    تجھ کو چھو لوں‌تو پھر اے جانِ تمنا مجھ کو
    دیر تک اپنے بدن سے تری خوشبو آئے
    تو بہاروں کا ہے عنوان تجھے چاہوں گی
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گی
    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گی !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں