1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شادی کا میلا جوڑا،!!!!!

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏1 مئی 2011۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آج رشِدہ بہت پرِشان تھی کیونکہ اس کا شادی میں پہن کر جانے کیلئے جوڑا بہت میلا ہوچکا تھا، اور بار بار وہی جوڑا پہن کر جانا بھی اچھا نہیں لگتا تھا آج تو اس نے اپنے شوہر کو منع ہی کردیا تھا کہ جب تک نیا جوڑا بن کر نہیں آئے گا، وہ کسی شادی میں نہیں جائے گی، کیونکہ پرانے جوڑنے کی چمک بھی ماند پڑچکی تھی، اور جس شادی میں بھی جاتی تھی، عورتیں اکثر اس کے جوڑنے کو دیکھ کر ہنستی تھیں، اور اسی لے وہ کسی سے بھی آنکھیں نہیں ملا سکتی تھی، آج جس شادی میں جانا تھا وہ تو شاید کسی بڑے امیر گھرانے کی لگتی تھی، کھانا بھی یقینا بہترین ہی ہوگا، لیکن کیا کرتی بیچاری کو اسکے شوہر کی ڈانٹ نے خاموش کرا دیا،!!!!!

    اس کا اب دل تو نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ مذاق کا نشانہ بنے، اس لئے اس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب آخر میں ہی جائے گی، جب کھانا شروع ہوجائے گا، اسکا شوہر تو ناراض ہوکر چلا گیا، لیکن یہ بھی کیا کرتی شوہر کو ناراض بھی نہیں دیکھ سکتی تھی، مجبورا اس نے وہی جوڑآ جلدی جلدی پہنا اور فورا باہر نکل گئی، شادی ہال گھر کے پیچھے ہی تو تھا، پانچ منٹ میں وہ شادی کی گہماگہمی میں مصروف نظر آرہی تھی اور سب سے گھل مل کر باتیں کرنے میں تو ایسا لگتا تھا کہ اس نے کوئی ڈگری لی ہوئی ہے، لگتا تو ایسا تھا کہ جسے یہی میزبان ہو، کچھ ہی دیر میں کھانا شروع ہوگیا، اور یہ بھی اپنی ایک وہیں پر بنائی ہوئی سہیلی کے ساتھ کھانے کی طرف باتیں کرتی ہوئی چل دی، جسے ہی اس نے پلیٹ کی طرف ہاتھ بڑھایا، اسی اثنا میں ایک محترمہ نے اس کے کندھے پر تھپتھپایا اور کہا کہ،!!!!!!! ذرا سنیں دلہن کی امی آپ کو بلارہی ہیں،!!!! ر شیدہ کچھ پریشان سی ہوگئی، کیونکہ وہ دلہن کی اماں کو تو نہیں جانتی تھی، خیر وہ اسی خاتون کے پیچھے پیچھے چل دی، جیسے وہاں پہنچی، تو وہاں دلہن کی ماں نے بڑے پیار سے پوچھا کہ ،!!!!! خیر سے آپ شآید دولہا والوں کی طرف سے آئیں ہیں، وہ تو گھبرا سی گئی، اور ہکلاتے ہوے کہا کہ جی !!!!!، جی !!!!!! جی ،!!!!!! انہوں نے فورا کہا کہ میں ہی دولھا کی والدہ ہوں،!!! اور آج میں تم سے کہہ رہی ہوں کہ اگر آیندہ کبھی کسی شادی ہال کے قریب بھی تم یا تمھارا کوئی بھی آدمی نظر آیا، تو سیدھا تھانے میں بند کرادونگی،!!!!!!۔۔۔۔۔۔
     
  2. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شادی کا میلا جوڑا،!!!!!

    سید بھائی شادی کے میلے جوڑے نے مجھے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کروا دیا ۔
    ہمارے ہمسائے میں لڑکی کے گھر بارات آ چکی تھی ۔ تمام مہمان نکاح کے بعد کھانے کی طرف چل دئے تو ہم محلے کے چھ سات لڑکے کھیل کود سے فراغت کے بعد میلے کپڑوں میں شادی میں شرکت کرنے پہنچ گئے ۔ جونہی لڑکے پلیٹ لینے کے لئے آگے بڑھے تو دولہا کے آبا جان نے بکھرے بال پسینہ بھرے کپڑے دیکھتے ہی آگے بڑھنے سے روک دیا کہ بن بلائے مہمان کہاں کی تیاری میں ہیں ۔ اپنے محلے میں باراتی مہمانوں کے ہاتھوں بے عزتی نے سیخ پا کر دیا ۔ بھلا ہو محلے کے بزرگوں کا کہ جنہوں نے دولہا والوں کو سمجھایا یہ سب بھی میزبان ہیں ۔ ہمارے اپنے بچے ہیں ۔ بڑوں کے کہنے پر کھانا بمشکل زہر مار کیا ۔ لیکن اس کے بعد محلے کی کسی شادی میں تیاری بنا نہیں گئے ۔
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شادی کا میلا جوڑا،!!!!!

    بہت شکریہ،!!! آج کل تو ویسے بھی کئی لوگوں نے شادی ھالوں میں بن بلائے جانے کا ایک فیشن بنالیا ہے، کچھ تو اپنی بھوک مٹانے کیلئے جاتے ہیں، اور کئی لوگ تو فیملیوں کے ساتھ زرق برق لباس پہن کر بن بلائے شادیوں میں شریک ہوتے ہیں اور دوستیاں، رشتہ داریاں بھی وہیں بیٹھے بیٹھے بنا لیتے ہیں، تاکہ کسی کو کوئی شک بھی نہ ہو اور مختلف کھانوں کا بھی ذائقہ چکھ لیا جائے،!!!! اور ساتھ کچھ لوگ تو بڑی ہوشیاری کے ساتھ کھانا باہر چھپا کر لے جانے کا انتظام بھی کر کے آتے ہیں،!!! کئی کچے کھلاڑی تو رنگے ہاتھوں پکڑے بھی جا چکے ہیں،!!!! پہلے تو مزاروں پر لنگر بٹنے کے وقت لائن لگاتے تھے، لیکن اب کچھ زیادہ ترقی کرلی ہے، ان کا رخ اب شادی بیاہ کی تقریبات کی طرف ہوگیا ہے، لیکن بس کچھ اسٹینڈرڈ برقرار رکھنا پڑتا ہے،!!!

    خوش رہیں،!!!
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شادی کا میلا جوڑا،!!!!!

    سید عبدالرحمن جی بہت مزے کی شیئرنگ ہے اور سچ کے قریب واقعی میں ہمارے سامنے سامنے ایسا کئی بار ہوتا ہے
    خود اپنے آنکھوں دیکھا بتاؤں تو بھی ایسا دیکھا ہے کہ کچھ لوگ بن بلائے مہمان بن کے شریک ہو جاتے ہیں لیکن یہ بات ہے کہ ابھی ہمارے ہاں جب کبھی ایسا ہو تو بن بلائے مہمان کو بھی عزت سے کھانا کھلایا جاتا ہے شائد اسلیئے کہ ہمارے ہاں ابھی تک آپسی پیار محبت چاؤ خلوص رشتوں کی چاشنی بہت حد تک موجود ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں