1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیدنا صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کی حکمرانی اور سیاسی خصوصیات

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏2 جولائی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    رحمت عالمﷺ نے غزوہ تبوک میں جسے غزوہ عسرت بھی کہتے ہیں، جوکہ رجب 9 ہجری میں پیش آیا، جہاد فی سبیل اﷲ کے لئے وسائل کی کمی اور قلت کے پیش نظر صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین سے چندہ کی اپیل کی۔ ہر صحابی نے اپنی طاقت کے مطابق اس غزوہ کے لئے مالی تعاون کیا۔ حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ اس وقت میرے پاس بہت مال تھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر ابوبکر رضی اﷲ عنہ سے بڑھ سکتا ہوں تو وہ یہی موقع ہے چنانچہ میں گھر گیا اور اپنا نصف مال لاکر آنحضرتﷺ کی خدمت میں پیش کردیا۔ رسول اﷲﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: عمر! اپنے اہل وعیال کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟میں نے عرض کیا اے اﷲ کے رسولﷺ! نصف مال آپ کی خدمت اقدس میں پیش کردیا ہے اور نصف مال اپنے اہل وعیال کے لئے چھوڑ آیا ہوں۔ ازاں بعد حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ تشریف لائے۔ آپ پیشہ کے اعتبار سے رب کے ایک کامیاب اور مالدار تاجر تھے لیکن آپ نے اپنی ساری دولت مظلوموں کی داد رسی اور اسلام کی سربلندی کے لئے وقف کردی۔ بالخصوص اس موقع پر حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ نے ایثار و توکل کا ایک ایسا نمونہ پیش کیا جس کی مثالیں شاذ ہی ملتی ہیں۔ آپ نے اپنا کل اثاثہ لاکر حبیب خداﷺ کے قدموں میں ڈھیر کردیا۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا ابوبکر! اپنے اہل وعیال کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟ جناب صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا -

    اﷲ اور اس کے رسولﷺ کو چھوڑ آیا ہوں

    علامہ اقبال نے آپ کے اس قول کو شعر میں کتنا خوب نظم کیا ہے -

    پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس
    صدیق کے لئے ہے خدا کا رسول بس

    حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا -
    کسی قوم کے لئے مناسب نہیں کہ ان میں ابوبکر ہو اور ان کی امامت کوئی دوسرا کرے -

    حضرت سلیمان بن یسار رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا اچھے خصائل تین سو ساٹھ ہیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے عرض کی یارسول اﷲﷺ! ان میں سے مجھ میں کوئی خصلت موجود ہے؟ فرمایا -

    اے ابوبکر! مبارک ہو، تم میں وہ سب اچھی خصلتیں موجود ہیں -
    حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰﷺ نے فرمایا میری امت پر واجب ہے کہ -

    وہ ابوبکر کا شکریہ ادا کرے اور ان سے محبت کرتی رہے۔ -

    حضرت حفصہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے آقا ومولیٰﷺ سے عرض کی آپ نے اپنی علالت کے ایام میں حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ کو امام بنایا تھا۔ حضورﷺ نے فرمایا -

    نہیں! میں نے نہیں بنایا تھا بلکہ اﷲ تعالیٰ نے بنایا تھا -

    حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کا ارشاد ہے کہ

    اگر تمام اہل زمین کا ایمان ایک پلڑے میں اور سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ کا ایمان دوسرے پلڑے میں رکھ کر وزن کیا جائے تو سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ کے ایمان کا پلڑا بھاری رہے گا۔ -
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں