1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکیورٹی خدشات، سری لنکن کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان پر تحفظات

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سکیورٹی خدشات، سری لنکن کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان پر تحفظات
    [​IMG]
    سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، مہمان ٹیم کے چند کھلاڑی سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آ کر کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تھیسارا پریرا، نیروشن ڈکویلا سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ سے دورہ پاکستان کے بجائے کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے اجازت طلب کی ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو سی پی ایل کیلئے مشروط اجازت دی جا سکتی ہے، انہیں کہا جائے گا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو وہ قومی نمائندگی کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    کوچنگ سٹاف میں شامل رمیش رتنائیکے پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کے نام بھی زیر غور ہیں، ان کی تقرری سے پاکستان کے دورے میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں