1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا ۔۔۔۔ طلب اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏12 دسمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا
    ضروری تو نہیں ہر شخص کو منزل سمجھ لینا
    قتل کرنامقابل کو ضروری تو نہیں شاید
    اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
    وفا کے نام پر جینا وفا کے نام پر مرنا
    وفا کو بس ہمارے خون میں شامل سمجھ لینا
    سمندر کا سفر ہے اور وہ تاریکیوں میں ہے
    جہاں پر کشتی ٹکرائے اسے ساحل سمجھ لینا
    اگر اک لوتھڑا ہو وہ بھی ہو حالات کا مارا
    بنا سوچے اسے میرا ہی زخمی دل سمجھ لینا
    مباحث میں وہ مجھ سے جیت تو سکتا نہیں ہے گل
    جہاں خاموش ہو جائے اسے قائل سمجھ لینا

    زنیرہ گل
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ ۔ ۔ ۔ گل صاحبہ بہت ہی عمدہ ۔ ۔ ۔ اور پھر یہ شعر تو لاجواب ہے ۔ ۔ ۔

    قتل کرنا مقابل کو ضروری تو نہیں شاید
    اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    اللہ جزائے خیر دے آمین
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں