1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏12 جولائی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    اسپین کے سر فٹ بال کی بادشاہی کا تاج سج گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہالینڈ کو شکست

    جوہانسبرگ ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے ہالینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر فٹبال کی بادشاہی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ فائنل میچ کے 116 ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی انیستا نے خوبصورت گول اسکور کیا ۔ سنسنی خیز مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ فاؤل پلے کا مظاہرہ کیا گیا اور ریفری نے متعدد کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھائے۔ سخت مقابلے کے باعث پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکی ۔ پہلے ہاف میں ہالینڈ کی ٹیم کو گول کرنے کے یقینی مواقع ملے وہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکی ۔ اس موقع پر اسپین کے گول کیپر نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرئے ہوئے کئی گول بچائے۔ دوسرے ہاف میں کھیل کا آغاز تیز ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی تابڑتوڑ حملے کئے ۔ دوسرے ہاف میں اسپین کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اُٹھا سکی۔ تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول نہ کرسکی اور دونوں ٹیموں کو اضافی 30 منٹ دیئے گئے۔ ہالینڈ کی ٹیم کو تیسری بار ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اسپین کی ٹیم پہلی بار فٹبال کی عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ سپین گذشتہ سال فٹ بال کا یورپین چیمپین بھی ہے۔


    جنگ سپورٹس نیوز
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

    وسیم بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

    واقعی میں بہت فاؤٕئلز پلے کیے ہالینڈ نے ، لیکن سپینین ڈیزرو کرتے تھے ، سو وہ جیت گئے ۔ سپین کو جیت کی خوشیاں مبارک ، اور وسیم بھائی آپ کو پوسٹ کی ۔ :86:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

    شکریہ وسیم جی اس شئیرنگ کے لئے ، سپین کی جیت کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کا ہنگامہ بھی اپنے اختتام کو پہنچا ، جرمنی کے ہارنے کے بعد میری ہمدردیاں سپین کے ساتھ تھیں جبکہ باقی گھر کے لوگ ہالینڈ کے ساتھ تھے، جس کی وجہ سے کل کا میچ دیکھنے کا ایک اپنا لطف تھا
     
  5. زین عباس
    آف لائن

    زین عباس ممبر

    شمولیت:
    ‏19 مئی 2007
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

    یہ فٹبال کی بابا آکٹوپس کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپین فٹبال کا ورلڈ چیمپین بن گیا۔ ہالینڈ کو 1-0 سے شکست

    فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل اور ساتھ شکیرا کی پرفارمنس نے مزا دوبالا کر دیا۔ وسیم بھائی آپ کا شکریہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں