1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

'اسلامی ویڈیوز' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏28 مئی 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
    السلام علیکم دوستو! :91::dilphool:

    شعور کی کمی یا قلت مطالعہ کی بنا پر آجکل مذہبی ذہن رکھنے والے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید اسلام صرف خشک مذہبی تعلیمات کا نام ہے۔ اسمیں حس مزاح ، سیر و تفریح یا کھیل وغیرہ جیسی فضولیات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کا ذہن رکھنے والے لوگ، جیسے جیسے مذہب میں پختہ ہوتے جاتے ہیں ، توں توں انکے مزاج میں خشکی کا عنصر غالب آنے لگتا ہے "الا ماشاء اللہ" ۔ لطیفے ، مذاق یا طنز و مزاح کو تو یہ لوگ بالکل ہی وقت کا ضیاع اور فضولیات سمجھ کر ترک کرنے پر زور دیتے ہیں ۔ نتیجتاً صحت مند سرگرمیوں کے فقدان کے باعث ، انکی نئی نسل تنگ نظر مذہبیت کی وجہ سے ایک تو دین سے دور ہوتی چلی جاتی ہے ، ساتھ ہی منفی قسم کی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونے لگتی ہے۔

    اگر درست انداز میں اسلامی تعلیمات کو دیکھیں تو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس میدان میں بھی ہدایت کی سنہری کرنیں بکھیرتی نظر آتی ہے۔ گُھڑ سواری، تیر اندازی ، ویٹ لفٹنگ، سوئمنگ، پہلوانی اور دوسرے مختلف قسم کے کھیلوں میں ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف دلچسپی لی، بلکہ انکی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔ مختلف مواقع پر نہائت ہی شائستہ اور پیارے انداز سے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزاح بھی فرمایا۔

    سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیں اس بارے میں کیا گائیڈ لائنز ملتی ہیں ، اس بارے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ نے نہایت ہی پیارے اور دل نشیں انداز میں واضح کیا ہے اس ویڈیو میں، تو ضرور دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں کہ آپکو یہ کیسی لگی؟

    [FV]201836416506109[/FV]

    اوپر کا لنک اگر کام نہ کرے تو نیچے کلک کریں:


    خوش رہیں، آباد و شاد رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپکو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے۔ آمین !!!
    اللہ حافظ۔:dilphool:
    والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ :91:
     
  2. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    لیکن یہ ویڈیو تو نہیں دِکھ رہی :139:
     
  3. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    السلام علیکم۔ شکریہ سسٹر۔ میں نے ابھی بھی دوبارہ چیک کیا ہے ، میرے پاس تو یہ ویڈیو بالکل ٹھیک دکھائی دے رہی ہے۔آپ نیچے دائیں طرف play کے بٹن کو کلک کریں ۔ ہارون بھائی ذرا آپ اس مسئلے کو دیکھئے، شاید کوئی ٹیکنیکل پرابلم ہے ! دوسرے دوست بھی ذرا اس ویڈیو کو چیک کرکے بتائیں!
    شکریہ! والسلام۔
     
  4. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    میرے پاس فیس پیغام آ رہا ہے کہ پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوں‌پھر آپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    میں تو ویڈیو دیکھ رہا ہوں اچھی شیئرنگ کا بہت شکریہ
    الحمد للہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے
     
  6. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    السلام علیکم۔
    ہارون بھائی! کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اگر کوئی فیس بک پر لاگ ان نہ ہو تو وہ فیس بک سے پیسٹ کی گئی ویڈیو کیسے دیکھے؟ جیسے کہ عفت جی نے نشاندہی کی ہے!
    سسٹر آپکی سہولت کیلئے میں نے اوپر یو ٹیوب لنک بھی پیسٹ کردیا ہے ۔ اگر فیس بک والا لنک آپکے کمپیوٹر پر کام نہیں کر رہا، تو یو ٹیوب والی ویڈیو دیکھ لیجئے۔ شکریہ۔ والسلام۔
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپورٹس کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    ایسا ویڈیو شیئر کرنے والے کی کی گئی سیکورٹی سیٹنگز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ ویڈیوز کو اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی سیکورٹی سیٹنگز ایسی کی جاتی ہے کہ ان کو لاگ ان ہوئے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا۔ ایسا کچھ یوٹیوب میں بھی ہے کچھ ویڈیوز ایسی آتی ہیں یوٹیوب میں جنہیں لاگ ان ہوئے بغیر نہیں‌دیکھا جا سکتا۔ آپ کی شیئر کی گئی ویڈیو کا فیس بک والا لنک یہی پیغام دے رہا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوں۔ البتہ یوٹیوب والی ویڈیو ٹھیک دکھائی دے رہی ہے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے یوٹیوب والا لنک بھی ارسال کر دیا تاکہ باقی دوستوں کو ویڈیو دیکھنے میں مسئلہ نہ آئے۔ اور میڈم جی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں