1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف برطانوی جیل سے رہا ہوگئے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 مئی 2012۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سپاٹ فکسنگ سکینڈل :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف برطانوی جیل سے رہا ہوگئے


    لندن( اے ایف پی/ آئی این پی‘ این این آئی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں گرفتار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف کو برطانوی جیل سے رہا کردیا گیا۔ جمعرات کو کنٹربری جیل کے گورنر نے رہائی کی دستاویزات پر دستخط کئے محمد آصف کو اچھے رویئے کے باعث 12 ماہ کی سزا کے چھ ماہ پورے ہونے پر رہائی ملی۔ محمد آصف رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اپنے دوست محمد ہارون کی گاڑی میں بیٹھ کر ان کی رہائش گاہ چلے گئے۔اس موقع محمد آصف کے وکیل بیرسٹر روی سکل اور خاتون وکیل سویتا سکل نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف اپنانام کرپشن کے الزام سے کلیئر کرانے کیلئے بے چین ہیں۔ بطور وکیل وہ اپنے موکل کی ہرممکن قانونی مدد کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے محمدآصف کی ضمانت قبول کرلی ہے اور انہیں ڈی پورٹ نہیں کیاجائیگا۔ ہم نے حکام کو یقین دلایا ہے کہ محمدآصف لندن میں اپنا قیام بھی طویل نہیں کریں گے۔ آصف رہائی کے بعد اپنی سزاکو چیلنج کریں گے اور اس وقت تک لندن میں رہیں گے جب تک اعلیٰ عدالت انہیں الزام سے بری یا سزاکی توثیق نہ کردے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عالمی ثالثی عدالت میں پابندی کیخلاف اسی ماہ اپیل کریں گے۔ محمد آصف قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہیں۔ محمد آصف سمیت تین پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد عامر اور ان کے ایجنٹ مظہر مجید کو کرکٹ کرپشن کیس میں لندن کی ساوٴتھ وارک کراوٴن کو رٹ نے گذشتہ برس نو مبر میں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ این این آئی کے مطابق محمد آصف کے والدحسن دین گجر نے کہاکہ بیٹے کی رہائی کی خبر سن کر پورا خانداناس کی اہلیہ سمیت انتہائی خوش ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کے والد نے کہا کہ وہ گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں، امید ہے جب تک محمد آصف پاکستان آئے گا وہ گندم کی کٹائی سے فارغ ہو چکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی رہائی کی خوشی میں وہ گندم اور گڑ کی آمیزش سے مرونڈا بنائیں گے ۔

    جنگ نیوز کی خبر۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپاٹ فکسنگ سکینڈل :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف برطانوی جیل سے رہا ہوگئے

    لوٹ کے بدھو گھر کب آرہے ہیں
     
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سپاٹ فکسنگ سکینڈل :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف برطانوی جیل سے رہا ہوگئے

    محمد آصف نے جیل سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ وہ اور سلمان بٹ کینٹربری کی جیل میں ایک کمرے میں تین ماہ تک رہتے رہے ہیں ۔ اور بڑے سلوک کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہے ہیں اور ایک دوسرے کا بڑا خیال رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ عدالت میں دونوں نے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔
    برطانوی جیلوں میں ایک کوٹھڑی میں دو قیدی ٹھہرائے جاتے ہیں ۔اور کوشش کی جاتی ہے کہ ایک کوٹھڑی میں ایک جیسے پس منظر اور ماحول سے تعلق رکھنے والے دو قیدی ٹھہریں بجائے اس کے کہ دو الگ الگ قوموں یا نسلوں کے افراد کو ایک ساتھ رکھا جائے ۔ اس جیل میں چونکہ مسلمان قیدیوں کی تعداد کم تھی اس لیے ان کو ایک ساتھ رہنے دیا گیا ۔ سلمان بٹ کو 30 ماہ کی قید کی سزا ہوئی تھی ۔ اس کا اگلے سال فروری میں رہائی کا امکان ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں