1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سُلطان الاولیاء حضرت الحاج خواجہ پیر نظیر احمد معروف بہ سرکارَ موہڑوی رحمتہ اللہ علیہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک حبیب, ‏9 ستمبر 2015۔

  1. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت خواجہ خواجگان خواجہ محمد قاسم صادق المعروف باواجی موہڑوی رحمتہ اللہ علیہ اور آپ کے فرزندِ اکبر خواجہ الحاج پیر نظیر احمد صاحب المعروف سرکارِ موہڑوی رحمتہ اللہ علیہ کے اسمائے گرامی آسمانِ سُلوک و تصوف پر نُجوم کی طرح تابندہ دِکھائی دیتے ہیں، ڈیڑھ صدی قبل حضرت باواجی صاحب نے اِس سنگلاخ وادی کو رونق بخشی اور سُلوک و تصوف کی عظیم درسگاہ کی خِشتِ اَوّل رکھی جِسے دُنیا آج موہڑہ شریف کے نام سے جانتی ہے۔۔
    پون صَدی قبل تصوف و معرفت پر اِسرار و حقائق کی ضیا پاشی کرنے والا آفتابِ معرفت اور عظیم البرکت ہستی حضرت خؤاجہ محمد قاسم صادق نے نومبر 1943 کو داعئ اجل کو لبیک کہا،حضرت باواجی صاحب نے اپنے نُورِ نظر حضرت خواجہ پیر نظیر احمد صاحب کو جانشین مقرر فرمایا،آغوشِ پِدری میں قلب و نظر کی کایا پلٹنے کے گُر سیکھنے کے بعد اور عُلوم دینیہ مقتدر دینی عُلماء سے حاصل کرنے کے بعد حضرت پیر صاحب نے "یاغستان" میں اِسلامی رِیاست "نُصرتِ اِسلام" کی داغ بیل ڈالی حضرت باواجی صآحب نے فرمایا کہ آپ دُنیا پر حکومت کے لئے نہیں بلکہ دِلوں پر حکومت کے لئے اللہ تعالٰی کی طرف سے عطا کئے گئے ہیں۔۔حضرت باواجی صاحب اپنے باکمال فرزند کے رُوحانی مقامات اور مراتب سے بَخوبی آگاہ تھے۔ایک دفعہ حضرت باواجی صاحب ،حضرت پیر صاحب کے لِئے اپنی نشست سے قدرے اُوپر اُٹھے حاضرین میں سے کِسی حرفِ اعتراض بُلند کیا تو باواجی صاحب نے فرمایا کہ "میں نے ایسا اِن کے مقامِ غوثیت کی وجہ سے کیا ہے"
    1892 میں حضرت پیر صآحب اپنے والدِ گِرامی کے ہمراہ جب حضرت سُلطان المُلوک خواجہ نِظام الدین کیانوی کَیّاں شریف کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو شیخ نے کمال مہربانی سے اپنا دَستِ شفقت سات مرتبہ پیر صاحب کے چہرہ پر پھیرتے ہُوئے فرمایا کہ "اِن کی سات پُشتوں سے بِلا مُشقت وَلی پیدا ہو نگے"
    حضرت پیر صاحب کی حَیاتِ طیبہ زُہد و تقوٰی،ترویجِ اِسلام،غُلبہء دین اور تزکیہء نفوسِ خلق سے عِبارت ہے۔حضرت پیر صاحب مَلت کی زیرازہ بندی اور اَغیار کی غُلامی سے آزادی کے لئے کہیں یاغستان کے ہزاروں قبائل کو مجتمع کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں اپنے لاکھوں مُریدین کو بانئ پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں۔۔
    1940 میں آپ نے دہلی میں قائدِ اعظم سے مُلاقات فرمائی اور اپنی مومنانہ فِراست سے مملکتِ خداداد پاکستان کے قِیام کی پیشن گوئی فرمائی۔۔۔
    حضرت پیر صاحب کا سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عِشق والہانہ تھا ،،اپنے آخری عُرسِ مُبارک پر خِطاب کرتے ہوئے فَرمایا کہ "اے لوگو جو دُور دراز کا سفر کرکے یہاں آئے ہو اور کئی خواہشات لیکر آئے ہو اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالٰی تُمہاری آرزوئیں پوری کرے گا،جِس طرح تُم لوگوں کہ آرزوئیں ہیں اِس طرح میری بھی ایک آرزو ہے اور وہ آرزو یہ ہے کہ جب قیامت کا میدان ہو اور تمام خَلقِ خدا اِکٹھی ہو اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم مقام محمود پر جلوہ افروز ہوں اور آپ سب لوگ ایک ہار کی صورت میں میرے گلے میں ہوں اور میرا سَر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قَدموں میں ہو ،،اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ ہو سکتا ہے کہ اگلے عُرس پر آپ مجھے یہاں نہ دیکھیں ۔۔"
    18 سال تک زِینتِ مسند آرائے قاسمیہ رہنے کے بعد 22 جولائی 1960،بروز جمعتہ المُبارک
    کو شریعت و طریقت کے یہ نَیّرِ تاباں اپنے خآلقِ حقیقی سے جا مِلے آپ کا مزار موہڑہ شریف مری میں مرجعِ خواص و عوام ہے،،،

    ہرگز نمیرد آنکہ دِلش زِندہ شُد بعشق
    ثِبت اَست بر جریدہ عالم دوامِ ما

    آپ نے اپنی زِندگی میں ہی اَپنے پیارے لختِ جِگر اور ایک جوہرِ قابل مُرید حضرت خواجہ پیر ہارون الرشید صاحب مدظلہ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا حضرت خواجہ پیر ہارون الرشید صاحب تقریباً نِصف صدی سے زینت آرائے مسند قاسمیہ و نظیریہ ہیں اور شب و روز سِلسلہ عالیہ کی ترویج میں کوشاں ہیں۔۔۔۔
    دربارِ عالیہ موہڑہ شریف میں حضرت پیر نظیر احمد صاحب کا عُرسِ مُبارک ہر سال ماہَ جُون کے پہلے ہفتے میں موہڑہ شریف مری میں منعقد پذیر ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مُریدین و عقیدتمند حاضر ہوتے ہیں۔۔۔۔
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جی


    اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں برکت دیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں