1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سونف اور اجوائن کے طبی فوائد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سونف اور اجوائن کے طبی فوائد
    upload_2019-11-18_3-27-9.jpeg
    صغیرہ شیریں بانو
    جڑی بوٹیوں کی افادیت زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے۔ پسماندہ اور ترقی یافتہ ممالک میں ان سے یکساں فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ جدید ادویات کے استعمال سے بعض اوقات انسانی جسم پر مضر اثرات پڑتے ہیں جن سے تکلیف میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہو جاتا ہے یا کوئی اور بیماری آ لیتی ہے، یہی وجہ سے کہ آج اس ایٹمی دور میں پوری دنیا کے لوگ جڑی بوٹیوں کے فطری علاج کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور ان پر ہر کہیں ریسرچ کی جا رہی ہے۔ یہ علاج دوسری دواؤں کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے اور عموماً اس کے استعمال سے کوئی نقصان ہوتا ہے نہ جسم پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طب جدید کے معالج بھی اب اس طریق علاج میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ بعض ترقی یافتہ ممالک میں چھوٹے بچوں کو سونف کا پانی پلایا جاتا ہے۔ سونف کے پیکٹ بازار میں دستیاب ہوتے ہیں۔ سونف بہت اچھی دوا ہے خصوصاً گیس کے لیے بہترین ہے۔ گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہیے۔ چھوٹے بچوں کے پیٹ میں درد ہو تو چائے کا چمچ سونف ایک پیالی پانی میں جوش دے کر رکھ لیں۔ اس کے پلانے سے بدہضمی دور ہو جاتی ہے۔ دیہات میں عموماً سونف پکا کر بچوں کو پلاتے ہیں۔ اس سے بچوں کو پیٹ کا درد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہے۔ آج کل بچوں کی نگاہ کمزور ہو رہی ہے۔ اس کے لیے تھوڑی سی سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں، وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔ اس سے نگاہ کی کمزوری دور ہو سکتی ہے اور معدے کو طاقت مل سکتی ہے۔ صبح چائے کا چمچ بھر سونف کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ پرانے نزلہ کے لیے عموماً خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور 11 بادام کھلاتی ہیں۔ اس کے فوراً بعد چائے، دودھ یا پانی کچھ نہیں پینا چاہیے۔ اس سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہیے کہ سونف تھوڑے سے گھی یا تیل میں بھون کر پیس لیں۔ اس میں تھوڑی سی چینی ملا لیں۔ صبح شام چائے کا ایک چمچ کھانے سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملا لیں، امید ہے جلد فائدہ ہو گا۔ سونف کے تازہ پتوں میں بھی تاثیر ہے۔ آج کل بازار کی چٹ پٹی چیزیں کھانے سے معدہ بوجھل اور گیس کی شکایت عام پائی جاتی ہے۔ سونف کے نرم نرم پتے اور ڈنڈیوں کی سلاد صبح نہار منہ کھانے سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے۔ سونف کے پتے آپ سات باداموں کے ساتھ کھا لیں تو سردرد کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔ بچوں کو ٹافیاں اور چیونگم دینے کے بجائے سونف میں بادام ناریل ملا کر دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح اجوائن ہے، چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بھی مل جاتی ہے۔ کم قیمت چیز ہے مگر اس کے فائدے بے پایاں ہیں۔ تھوڑی سی اجوائن کھانے کے بعد کھا لی جائے تو گیس کے ڈکار نہیں آتے۔ اس کے چبانے سے منہ کا مزہ ٹھیک رہتا ہے، بھوک لگتی ہے اور ہچکی دور ہوتی ہے۔ اجوائن کے دانے پیس لیں اور پانی میں ملا کر ذرا سا نمک ڈالیں اور پی جائیں۔ اس سے معدے اور جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔ اجوائن جگر کی سختی دور کرتی ہے۔ صبح شام کھانے سے بڑھی ہوئی تلی معمول پر آ سکتی ہے۔ معدے کے درد میں بھی اجوائن فائدہ دیتی ہے۔ افیم یا چرس سے چھٹکارہ پانے کے لیے اجوائن کا باقاعدہ استعمال مفید خیال کیا جاتا ہے۔ اجوائن کا عرق معدے اور جگر کی بیماریوں میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔ بدہضمی، گیس اور جگر کی کمزوری ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے عرق سے ریاحی درد بھی جاتے رہتے ہیں۔ اجوائن ایک پاؤ لے کر خوب صاف کرلیں۔ پھر اس میں پانچ تولے کالا نمک ملا کر پیس لیں اور شیشے کے برتن میں دوا ڈال دیں۔ پھر لیموں کا رس اس قدر نچوڑیں کہ اجوائن اور نمک کا سفوف اس میں اچھی طرح ڈوب جائے۔ لیموں کا رس خشک ہو جائے تو اور نچوڑیں۔ اسی طرح پانچ مرتبہ کریں۔ صبح شام لکڑی یا اسٹیل کے چمچ سے ہلائیں۔ خشک ہو جائے تو پیس لیں یا ویسے ہی شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔ اس کی خوراک ایک ماشہ ہے۔ پیٹ میں درد، اپھارہ یا گیس ہو تو پانی کے ساتھ کھالیں، امید ہے ٹھیک ہو جائے گا۔ ہر کھانے کے بعد چٹکی بھر کھانے سے کھانا ہضم ہو جاتا ہے، بھوک بھی لگتی ہے۔ معدہ کمزور ہو تو دیسی اجوائن دو ماشے اور سونٹھ ایک ماشہ لے کر شام کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح گھوٹ کر ہلکا سا گرم کریں اور چٹکی بھر نمک ڈال کر پی لیں۔ چار چھ ہفتے پینے سے معدے کی کمزوری دور ہو اور بھوک لگ سکتی ہے۔ جگر کی اصلاح ہو گی۔ پیٹ میں کیڑے ہوں تو چار پانچ ماشے اجوائن پیس ڈالیں اور شہد میں ملا کر چند روز کھائیں، کیڑے نکل جائیں گے۔ نزلہ زکام میں دوا کھانے سے نزلہ رک جائے تو سردرد اور کنپٹی کی رگوں میں سخت کھچاؤ ہوتا ہے۔ ایک بڑا چمچ اجوائن لے کر اسے توے پر گرم کریں اور باریک ململ میں ڈھیلا سا باندھ لیں۔ یہ پوٹلی سونگھیں تو رکا ہوا نزلہ جاری اور بلغم خارج ہو گا۔ چوٹ لگنے سے خون جم کر جلد پر نیلے کالے داغ پڑ جائیں تو پسی ہوئی اجوائن اور شہد کا لیپ کرنے سے وہ دور ہو جاتے ہیں۔ اجوائن کے استعمال سے پیٹ نہیں بڑھتا اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہو جاتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں