1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سورہ فاتحہ کی ایک عجیب مربوط تشریح

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏13 جنوری 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    سورة فاتحہ کی ایک عجیب مربوط تشریح
    سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے_
    یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…
    ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ ____الحمدللہ!
    پھر ہمیں پالنے والا کون ___رَبِّ الْعَالَمِينَ
    دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون __اَلرَّحْمٰن‘‘ …
    آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے___اَلرَّحِیْم‘‘…
    ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیںانصاف دینے والا *مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘‘…
    جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والاصرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام____اِیَّاکَ نَعْبُدُ…
    جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرفاسی کے سامنے جھکیں گے *__وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘…
    مانگو کیا مانگتے ہو … یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں
    وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہنچا دے ___
    اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ
    اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے __
    صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
    اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے _
    غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿۷﴾
    آمین یا رب العالمین
    *********************
    ( قرآن اور سورۃ فاتحہ کے درمیان حقیقی تعلق کی نوعیت ۔ )

    " قرآن اور سورۃ فاتحہ کے درمیان حقیقی تعلق ــــــــــ کتاب اور اُس کے مقدمہ کا سا نہیں بلکہ دُعا اور جوابِ دُعا کا سا ھے ۔
    سورۂ فاتحہ ایک دُعا ھے بندے کی جانب سے ، اور قرآن اُس کا جواب ھے خدا کی جانب سے ۔
    بندہ دُعا کرتا ھے کہ اے پروردگار ! میری رہنمائی کر ۔
    جواب میں پروردگار پورا قرآن اُس کے سامنے رکھ دیتا ھے کہ یہ ھے وہ ہدایت و رہنمائی جس کی درخواست تُو نے مجھ سے کی ھے ۔ "
    ******************
    ایک دفعہ رسول اللّه صلى الله عليه وسلم تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین بھی آپ صلى الله عليه وسلم کے گرد بیٹھے ہوئے تھے۔

    نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اللّه تعالیٰ نے مجھ پر بڑے بڑے احسانات کئے ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبیصلى الله عليه وسلم پر نہیں کئے۔

    پھر فرمایا میں بیٹھا ہوا تھا کہ جبرائیل علیہ السلام آئے اور کہا اے محمد ﷺ !

    اللّه تعالیٰ حکم دیتے ہیں کہ میں نے تیرے پاس اپنی کتاب بھیجی اور اس کتاب میں ایک سورت ایسی بھیجی ہے کہ اگر وہ سورۃ تورات میں ہوتی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص یہود نہ ہوتا۔
    اور اگر یہ سورہ ، انجیل میں ہوتی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص نصرانی نہ ہوتا
    اور اگر یہ سورۃ زبور میں ہوتی تو حضرت داؤد علیہ السلام کی امت میں کوئی شخص مغ ( بت خانہ کا خادم ) نہ ہوتا۔

    یہ سورۃ میں نے قرآن میں اس لیے اتاری ہے کہ تیرے امتی اس سورہ کی تلاوت کی برکت سے قیامت کے روز دوزخ کے عذاب سے اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچ جائیں۔

    جبرائیل علیہ السلام نے مزید فرمایا اے محمد صلى الله عليه وسلم !

    اس خدا کی قسم جس نے تجھے تمام کائنات کے لئے برحق نبی صلى الله عليه وسلم بنا کر بھیجا ہے اگر روئے زمین کے تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور تمام عالم کے درخت قلم بن جائیں اور سات آسمان اور سات زمینیں کاغذ بن جائیں پھر بھی ابتدائے عالم سے قیامت تک لکھتے رہنے کے باوجود اس سورۃ کی فضیلتیں نہیں لکھی جا سکیں گی۔

    اس کے بعد خواجہ ادام اللّه بقا ء نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ تمام دردوں اور بیماریوں کے لیے شفا ہے۔

    جو بیماری کسی علاج سے ٹھیک نہ ہوتی ہو تو سورہ فاتحہ کو صبح کے فرضوں اور سنتوں کے درمیان بسم اللہ شریف کے ساتھ اکتالیس بار پڑھے اور پھونک مارے اللّه تعالیٰ اسے اس سورۃ کی برکت سے شفا بخشیں گے۔

    خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللّه علیہ،دلیل العارفین صفحہ،61
    *************************
    سورہ فاتحہ
    حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    سورہ فاتحہ ہر درد اور بیماری کی شفا ہے

    یقین جتنا پختہ ہو گا وہ اتنا ہی زیادہ فائدہ حاصل کرے گا
    اس سورہ مبارکہ کی زکات ، اگر زکات ادا نہ کریں تو بھی اس کا عمل تیر بہدف ہو گا ۔ اور اگر زکات اسکی ادا ہو جائے تو اس عمل کی طاقت میں اضافہ ہو جائے گا

    نوچندی اتوار سورہ مبارکہ 337 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود پاک پڑھیں یہ عمل 28 دن جاری رکھیں مگر اٹھائیسویں دن 362 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود پاک ورد کریں زکات ادا ہو جائے گی بعد میں روزانہ 20 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود پاک ورد کرتے رہیں ۔

    اس کے عامل کے رزق میں اضافہ ہو گا

    اگر کوئی بیمار ہو تو اس کے سر پر ہاتھ رکھے اور 28 بار پڑھ کر دم کرے شفا ملے گی

    اگر کوئی آسیب زدہ ہو تو 11 دن تک 51 بار اول و آخر سات بار درود پاک پڑھ کر سینے پر دم کریں اور روزانہ پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں انشاءاللہ مرض ختم ہو جائے گا

    بیٹے ، بیٹی کی شادی کی رکاوٹ دور کرنے کیلئے
    مہینے کے پہلے ہفتے جس میں قمر درعقرب نہ 11 روز اکتالیس بار اول و آخر سات بار درود پاک پڑھیں جلد خوشخبری ملے گی

    ادائیگی قرض کیلئے بعد نماز عصر اکتالیس بار اول و آخر سات بار درود پاک 14 دن تک انشاءاللہ قرض ادا ہو جائے گا

    اگر کسی کا کاروبار یا ملازمت بند ہو جائے اس میں برکت نہ رہے تو روزانہ نماز فجر کے بعد 13 مرتبہ اول و آخر سات بار درود پاک پڑھیں چند دنوں میں فرق پڑ جائے گا

    کینسر ، ایڈز ، کالا یرقان ، چنبل وغیرہ کیلئے اکتالیس بار اول و آخر سات بار درود پاک پڑھ کر پانی پر اور مریض پر دم کریں اکتالیس یوم تک
    پھر سورہ شفا کا کرشمہ دیکھیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں