1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوجی کی برفی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حریم خان, ‏14 دسمبر 2011۔

  1. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    موسم سرما میں عام طور پر خشک میوہ جات اور سنیکس کی بہت طلب رہتی ہے۔۔اسی سلسلے میں گھروں میں سوجی کےٹکڑے بھی بنا ئےجاتے ہیں۔۔آج میں اپنی آزمودہ ترکیب آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہی ہوں۔۔بہت آسان ترکیب ہے۔امید ہے آپ سب ضرور بنائیں گے۔
    سوجی کی برفی
    [​IMG]
    اجزا
    سوجی ۔۔۔۔۔ دو کپ
    چینی۔۔۔۔۔ایک کپ
    خشک دودھ۔۔۔ایک کپ(خشک دودھ میں تھوڑا سا پانی ملا لیں، بس اتنا کہ گاڑھا سا پیسٹ بن جائے
    گھی یا مکھن۔۔۔آدھا کپ
    پسا ہوا ناریل۔۔۔۔۔ ایک کپ
    سفید بھنے ہوئے تل۔۔۔۔ آدھا کپ
    خشک میوہ جات۔۔۔حسب پسند

    ترکیب
    1۔سب سے پہلے گھی یا مکھن گرم کر کے سوجی کو اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔لیکن سوجی سرخ نہ ہونے پائے۔
    2۔ اب سوجی میں چینی ڈال دیں اوردو منٹ بھونیں۔
    3۔ پسا ناریل اور آدھے سفید تل ڈالیں اور مزید دو منٹ بھونیں۔
    4۔ اب برتن کو چولہے سے ہٹا لیں اور خشک دودھ کا بنا ہوا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔یہاں تک کہ سوجی کا مکسچر ایک جگہ اکٹھا ہوجاے۔
    5۔اب ایک ٹرے میں ڈال کر چھری یا چمچ کی مدد سے اچھی طرح پھیلا لیں۔اوپر سے بقیہ سفید تل چھڑک دیں اور حسب پسند خشک میوہ جات سے سجاوٹ کریں۔
    6۔چھری سے ٹکڑوں کے کٹ لگا کر جمنے کے لیے کسی جگہ بھی رکھ دیں۔۔جم جانے کے بعد ٹکڑے نکال کر کسی ہوا بند جار میں محفو ظ کر لیں۔ بہت مزیدار سوجی کے ٹکڑے تیار ہیں۔
     
  2. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوجی کی برفی

    اپنی آزمودہ ترکیب ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ حریم ۔۔۔۔کوشش کروں گی بنانے کی۔۔۔اجزاء سے تو لگ رہا ہے فلیور اچھا ہوگا
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوجی کی برفی

    دکھنے میں تو واقعی اچھی لگ رہی ہے۔۔۔اب کھا کے ہی اس بارے مزید کچھ کہا جا سکتا ہے۔۔۔بہت شکریہ حریم صاحبہ
     
  4. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوجی کی برفی

    :n_thanks::n_thanks:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں