1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوات فیسٹیول، خستہ حال سڑکیں سیاحوں کے لیے رکاوٹ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏9 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد: چار روزہ سوات فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، لیکن اس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد وہاں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، خاص طور پر چکدرہ کالام روڈ کی شکستگی کے سبب، جس کی حالت حالیہ بارشوں کے بعد انتہائی خراب ہوگئی ہے۔
    یہ سالانہ فیسٹیول سوات کی دلکش وادی میں جمعرات کے دن فوج کی سرپرستی میں شروع ہوا۔ یہ فیسٹیول دوسال پہلے یہاں بحالیٔ امن کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
    نیشنل ہائی اتھارٹی میں ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ فوجی حکام نے این ایچ اے کو اس شاہراہ کے پنتالیس کلومیٹر کے حصے کی تعمیرِ نو کے لیے کہا تھا، لیکن اس نے کچھ حصوں پر صرف پیچ ورک ہی کیا۔
    [​IMG]

    وادیٔ سوات کے علاقے بحرین کا ایک خوبصورت منظر۔ —. فوٹو بشکریہ وکیپیڈیا
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے اپنے فلڈ ایمبرجنسی ری کنسٹرکشن پروجیکٹ (ایف ای آر پی) کے تحت سات ارب روپے کا قرضہ اس منصوبے کے لیے جاری کیا تھا، لیکن این ایچ اے اس کو استعمال کرنے میں ناکام رہی۔ اس قرضہ کی مدت اگلے ماہ ختم ہوجائے گی۔
    این ایچ اے نے اس شاہراہ پر فتح پور سے بحرین تک 18 کلومیٹر کے حصے کی تعمیر نو کی تھی، جبکہ بحرین سے کالام تک کے 45 کلومیٹر کے حصے کا کام، جس میں آٹھ سیکشن، چھ سڑکیں اور چھبیس چھوٹے اور بڑے پل شامل ہیں، اب تک شروع ہونا باقی ہے۔
    اطلاعات کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں اپنے تعمیرنو کے منصوبوں کے تحت چکدرہ کالام روڈ کی تعمیرِ نو کو انتہائی اہم قرار دیا تھا۔
    [​IMG]
    مہوڈنڈ جھیل میں سیاح کشتی کی سیر کررہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ وکیپیڈیا
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    خیبر پختونخوا میں این ایچ اے کے جنرل مینیجر صمد خان نے ڈان کو بتایا کہ اس شاہراہ کی تعمیر کے لیے بتیس کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن اس کے لیے دس ارب روپے کی رقم درکار تھی۔
    انہوں نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک اس قرضے کو اس کے اگلے پروگرام میں دوبارہ مختص کرنے کے لیے کہا گیا تھا، جو اگلے مالی سال پر لاگو ہوگا۔
    ضلع سوات کا بینادی ڈھانچہ، خاص طور پر اسکول، سڑکیں اور سیاحتی مراکز جون 2009ء سے دسمبر 2012ء تک جاری رہنے والے فوجی آپریشن کے دوران تباہ ہوگئے تھے۔
    [​IMG]
    وادیٔ سوات کی کندول جھیل کا ایک دلکش منظر۔ —. فوٹو بشکریہ وکیپیڈ یا
    (بہت شکریہ اردو DAWN)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں