1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سنگھاڑا...گلوٹن اور کولیسٹرول فری

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سنگھاڑا...گلوٹن اور کولیسٹرول فری
    upload_2019-12-25_4-25-15.jpeg
    محمد رشید

    تازہ سنگھاڑا سرد اور خشک سنگھاڑا سرد و خشک ہوتا ہے ۔ اس کی مقدار ایک تولہ سے ڈیڑھ تولہ ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار کے علاوہ کیلشیم، زنک، آئرن اور فاسفورس ہوتا ہے ۔ فائبر کی بھی معقول مقدار ہوتی ہے۔ توانائی کا بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ’’لو فیٹ ڈائیٹ‘‘ بھی ہے ۔یہ گلوٹن اور کولیسٹرول فری بھی ہوتا ہے اس لئے دل کے مریض بھی کھا سکتے ہیں ۔ اس کے ابالنے کا خاص طریقہ ہے ورنہ یہ پلپلے ہوجاتے ہیں ۔ ایک کلو سنگھاڑے میں ایک کپ پانی ڈال کردرمیانی آنچ پر سات سے دس منٹ تک ابالیں۔ اس طرح ذائقہ دارابلا ہوا سنگھاڑا حاصل ہوگا۔ اس کے مزید فوائد یہ ہیں ٭:جریان کے علاج میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔ ٭:جسمانی کمزوری کو دور کرکے فربہ کرتا اور حلق کی خشکی کو دور کرتا ہے ۔ ٭:گردہ اور مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے ۔ ٭:سنگھاڑے کے استعمال سے دانت مضبوط، چمک دار اور مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں ۔ ٭:سنگھاڑا زخموں سے خون بہنے کو روکتا ہے اس کا سفوف زخموں پر چھڑکا جاتا ہے ۔ ٭:خونی دست آنے کی صورت میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ نقصان ٭:سنگھاڑا دیر سے ہضم ہوتا ہے،قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ ٭:اس کا زیادہ استعمال درد قولنج یا درد شکم کا باعث بن سکتا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں