1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏28 ستمبر 2012۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے سپر ایٹ میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جیت میں اہم کردار عمر گل نے ادا کیا۔ انہوں نے سترہ گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔
    عمر گل اور عمر اکمل نے آٹھویں وکٹ کے لیے انچاس رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے اکتالیس گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تینتالیس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے تین اور پیٹرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے پہلے کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز بنائے۔

    جان پال ڈومینی اڑتالیس رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور یاسر عرفات نے دو، دو جبکہ سعید اجمل اور عمرگل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ایک سو چونتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران نذیر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو چوبیس رنز کا آغاز دیا۔

    اس موقع پر پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب عمران نذیر چودہ رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔ پاکستان کی اگلی تین وکٹیں مجموعی سکور میں تیرہ رن کے اضافے کے بعد گر گئیں۔

    اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی اور پریماداسا سٹیڈیم کی پچ کو مدِنظر رکھتے ہوئے سپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    پاکستانی ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ رضا حسن کو کھلایا گیا جبکہ جنوبی افریقہ نے آل راؤنڈر ڈوپلیسس کی جگہ رابن پیٹرسن کو دی گئی۔

    پاکستان نے ابتدائی مرحلے میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا اور زمبابوے کو ہرایا تھا۔

    پاکستان کے عمر گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سکور کارڈ
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    سب کو مبارک ہو۔ اللہ نے ہمیں سرفرازی سے نوازا۔۔۔۔۔
    الحمدللہ
     
  3. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    آج تو بہت مزہ آیا بہت ہی دلچسپ مقابلہ ہوا ۔۔۔۔۔:mashallah:
    پاکستان زندہ باد:n_great:
     
  4. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    جب میں جمعہ پڑھنے مسجد گیا تو پاک ہار رہاتھا ۔ بعد میں میں نانا ابو نے بتایا کہ پاکستان جیت گیا ۔ مجھے یقین ہی نہیں ایا۔ ہم نے جمعہ اس وقت پڑھ رہے تھے جب میچ جیتا ۔ دعا کی وجہ سے ۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    سب کو مبارک ہو
     
  6. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    اج کا میچ کون جیتے گا پاکستان یا انڈیا
     
  7. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    انشاءاللہ پاکستان
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح

    آج بھی انشاءاللہ شاہین کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں