1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے، تعلیمی پالیسی جاری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از Sobia Anjum, ‏22 اپریل 2020۔

  1. Sobia Anjum
    آف لائن

    Sobia Anjum ممبر

    شمولیت:
    ‏5 فروری 2020
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال 2020 تا 2021 کی پالیسی جاری کردی۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جب کہ کیمبرج سسٹم کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ یکم تا تیسری جماعت کے طلبہ کو تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد پروموٹ کیا جائے گا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بورڈز دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ دسویں جماعت کے نتائج کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جب کہ تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے۔

    کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 3053 ہو گئی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں