1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سماجی فاصلہ اپنوں سے روا رکھا ہے ۔۔۔۔ زنیرہ گل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏29 جون 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے ہر گام پہ ہی رب کو بھلا رکھا ہے
    سماجی فاصلہ اپنوں سے روا رکھا ہے
    اپنی کوتاہی سے آلودہ فضا کو کر کے
    آپ ہی فکر سے اب خود کو گھلا رکھا ہے
    وہ حیا ہم جسے لاتے ہی نہ تھے خاطر میں
    اب یہ مجبوری ہے چہرے کو چھپا رکھا ہے
    مرد وزن سب ہی تو محجوب ہیں، بے جلوہ ہیں
    سب نے اب پردے کو محبوب بنا رکھا ہے
    وہ جو عورت سے یہ کہتے تھے کہ پردہ نہ کرو
    آج خود چہرے پہ چہرہ سا سجا رکھا ہے
    یہ تو مولا ہے کہ مہلت ہی دیے جاتا ہے
    اور درِ توبہ بھی دیکھو تو کھلا رکھا ہے
    ہے خفا رب کہ جو آقاؐ کی زیارت ہے منع
    گل نے یہ دل انہی قدموں میں جھکا رکھا ہے

    زنیرہ گل
     
    Last edited: ‏17 جولائی 2020
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کہنے وااہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں