1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلمان حیدر سمیت 3 لاپتہ بلاگرز اپنے گھر پہنچ گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏28 جنوری 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    سلمان حیدر سمیت 3 لاپتہ بلاگرز اپنے گھر پہنچ گئے
    ایک گھنٹہ پہلے

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلاگرز کو بحفاظت بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی تھی۔

    اسلام آباد: چند روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 میں سے 3 بلاگرز گزشتہ رات اچانک اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل اسلام آباد اور لاہور سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 میں سے 3 بلاگرز سلمان حیدر، عاصم سعید اور وقاص گورائیہ گزشتہ رات کے کسی پہر اچانک اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

    عاصم سعید اور وقاص گورایہ 4 جنوری کولاہور سے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر 7 جنوری کو اسلام آباد کے علاقے کورال سے لاپتہ ہوئے تھے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر کے گھر والوں نے ان کی واپسی کی اطلاع دی ہے، ان کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں۔

    واضح رہے بلاگرز کی گمشدگی کے خلاف کئی روز سے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا تھا جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلاگرز کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی تھی۔


    ح
     

اس صفحے کو مشتہر کریں