1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سفیرِ امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏30 جولائی 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

    یو ٹیوب پر چلتے پھرتے ایک چھوٹی بچی کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی ایک تقریر ملی ہے آپ سب کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں‌۔

    [youtube:1pp8bi5u]http://www.youtube.com/watch?v=6KU_vykEJjg[/youtube:1pp8bi5u]

    خوش رہیں
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah:

    بچی کا جذبہ قابلِ دید ہے

    اللہ بچی کی عمر دراز کرے
    آمین
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :hasna: :hasna: :hasna:
    بچوں کو برین واش کرکے ، انہی سے تقریریں کروا کروا کے خوشی کا اظہار کرنا کوئی پسندیدہ عمل نہیں ہے :no:
     
  4. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ[/quote:eta8i1ws]

    کیا سالگرہ منانا اور اس میں کیک کاٹنا اور تقریبات کرنا جائز ہے؟
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سب کا شکریہ
    چلیں اسی بہانے پتہ تو چل گیا کہ ہماری اردو پر کوئی مسئلہ، کوئی بات ایسی ہے جس پر کافی نقاد لوگ بھی " اتفاق " کر سکتے ہیں :hasna:
     
  7. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    چاہے برین واش کیا ہے یا کچھ اور

    مگر بچی میں‌اعتماد کا تو اضافہ ہوا ہے کہ نہیں‌ ہم میں‌سے کتنے ایسے ہیں جو ڈائس پر کھڑے ہو کر بول سکتے ہیں


    شائد ہی کوئی ایک :201:
     
  8. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    راجہ صاحب بلکل ٹھیک کہا آپ نے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت اقبال رحمۃاللہ علیہ یاد آگئے۔


    یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لیے
    کہ متفق ہیں فقہیانِ شہر میرےخلاف
     
  10. ہٹلر
    آف لائن

    ہٹلر ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اپریل 2008
    پیغامات:
    134
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ۔ نعیم بھائی کیا موقعے پر شعر مارا ہے۔ :dilphool:
     
  11. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سفیر امن اپنی محفل میلاد میں اپنی تعریفیں کرواتے ہیں
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے (الحدیث)
    عرفان صاحب۔ احتیاط کیا کریں :201:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :a191:
    اصل کریڈٹ تو حضرت علامہ اقبال :ra: کو جاتا ہے جنہوں نے یہ شعر فرمایا تھا :suno:
     
  14. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے (الحدیث)
    عرفان صاحب۔ احتیاط کیا کریں :201:[/quote:39tvhaz4]

    محفل میلادسالگرہ Birthday Party منانا ہی جائز نہیں چہ جائیکہ خود سامنے بیٹھ کر اپنی تعریفیں کروائی جائیں اور ان کی ریکارڈنگ کر وائی جائے
     
  15. ہٹلر
    آف لائن

    ہٹلر ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اپریل 2008
    پیغامات:
    134
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عرفان بھائی واقعی سالگرہ منانا جائز نہیں؟ کیا شریعت میں سالگرہ منانے سے منع کیا گیا ہے؟
     
  16. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی ہاں
    سالگرہ منانا جائز نہیں شریعت میں سالگرہ منانے سے منع کیا گیا ہے
     
  17. نوید سلیم
    آف لائن

    نوید سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2006
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کوئی دلیل ؟ :soch:
     
  18. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
  19. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشائ اللہ بہت پیاری بچی ہے اللہ تعالی عمر دراز فرمایے
    بہت پیارے لہجے میں تقریر کی ہے ماشائاللہ
    نور جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی بات کا یہاں کوہی مقصد نہیں تھا
    بچوں کو برین واش کرکے ، انہی سے تقریریں کروا کروا کے خوشی کا اظہار کرنا کوئی پسندیدہ عمل نہیں ہے


    :pagal:
     
  20. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جون 2008
    پیغامات:
    697
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :mashallah: اس بچی نے تو کمال کر دکھایا ہے
    آواز ،لہجہ،اور بہت پیارے انداز میں تقریر کی ہے
    اگر ہم سے کوئی کہے کے سٹیج پر کھڑے ہو کر تلاوت قرآن کریم یا نعت رسول مقبول پڑھیں تو ہم گہبرا جاتے ہیں
    سٹیج پر کھڑے ہوتے ہیں تو ٹانگیں کامپنے لگتی ہیں منہ ہے آواز ہی نہیں نکلتی ہے
    ایک دم ہمیں خوف طاری ہو جاتا ہے اس بچی کو دیکھ کر اس کی تقریر کو سن کر ہمیں کچھ سبق لینا چاہیے

     
  21. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محمد علی صاحب
    فن تقریر میں ہمت، جراءت اور بہادری پر شاباش کیلئے علیحدہ چوپال بنائیے
     
  22. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    عرفان صاحب۔۔ جس لڑی میں بچی کا ویڈیو کلپ ہے۔۔ وہیں اس کی تعریف ہو گی نا۔۔ آپ اپنے فتووں کا پلندا اٹھا کر اپنے فتووں کی ایک الگ لڑی بنائیں۔۔ موضوع سے ہٹ کر آپ لکھ رہے ہیں۔۔ محمد علی نہیں۔۔ معافی چاہتی ہوں۔۔ مجھے اپنے فتووں سے معاف رکھیئے گا۔۔ میں ان بحثوں میں نہیں پڑتی۔۔ ایسے ہی گزری رہی تھی۔۔ نظر پڑی تو جو ٹھیک لگا لکھ دیا۔۔ کچھ برا لگا ہو تو معافی چاہتی ہوں۔۔ اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔ آمین۔۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ۔ بہت معقول بات ہے
    اور بہت خوبصورت دعا ہے۔
    شاباش اور آمین
     
  24. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ۔ بہت معقول بات ہے
    اور بہت خوبصورت دعا ہے۔
    شاباش اور آمین[/quote:rfkn4m2y]
    شکریہ۔۔ نعیم جی۔۔ :titli:
     
  25. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میں ‌نے کہا بھی تھا کہ میری بات بری لگے تو معافی چاہتی ہوں۔۔ جہاں انسان غلط ہو اسے تسلیم کرنا ہی بڑائی ہے۔۔ لیکن شاید آپ مجھ سے بہتر جانتے ہوں۔۔ ایک بار پھر معافی چاہتی ہوں۔۔
     
  26. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم ۔
    ہماری بہن محترمہ نور العین صاحبہ کی بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا۔
    ہم لوگ جدید ٹیکنالوجی ، میڈیا اور مادیت پرستی یعنی میٹیریالزم سے اس قدر متاثر ہوچکے ہیں دینِ اسلام کے معاملے میں بھی ہر بات پر اپلائیڈ سائنسز کا سہارا لے کر انہیں مادیت کے ترازو میں تولنا شروع کردیتے ہیں۔ اور مستزاد یہ کہ اس میں بھی دیانتداری سے کام لینے کی بجائے ڈنڈی مارتے ہیں۔ ایک ہی طرح کے جملے اگر اپنے کسی محبوب قائد کے لیے بولے جائیں تو غیبت و تہمت کا لیبل لگا دیتے ہیں۔ جبکہ خود وہی عمل اپنے مخالف نکتہء نظر کے عالموں کے لیے کرتے چلے جاتے ہیں۔ یا پھر اگر کوئی دوسرا کر رہا ہو تو اسکی حمایت و تائید شروع کردیتے ہیں۔

    حالانکہ ایسے معاملات اگر دینِ اسلام کا سچا پیروکار بن کر، اللہ اور اسکے رسول کریم :saw: کے فرمودات کی روشنی میں دیکھے جائیں تو نہ صرف انسان کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ ایمان و علم میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اس وقت اپنی عمر( 57 برس) کے اعتبار سے اپنے ہم عصر عالمی شہرت یافتہ سکالرز میں انتہائی نمایاں مقام رکھتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں اللہ تعالی نے انہیں جو عزت و مرتبت عطا فرمائی ہے وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب کے قریب رہنے والے جانتے ہیں کہ انکی ذات میں کس قدر عاجزی ہے۔ وہ خود کو ہمیشہ ایک عاجز بندہ، ادنی غلامِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اولیائے کرام کی خاکِ پا اور مکتبہ علم میں ایک طالبعلم بلکہ اس سے بھی ادنیٰ‌درجے میں شمار کرتے ہیں۔

    آئیے دیکھیں کہ کسی انسان کو عزت، شہرت ، مقام اور مرتبہ حاصل کرنے میں قرآن و حدیث کے کیا احکام ہیں۔

    وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَO(الْمُنَافِقُوْن ، 63 : 8)
    عزّت تو صرف اللہ کے لئے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اور مومنوں کے لئے ہے مگر منافقین (اس حقیقت کو) جانتے نہیں ہیںo

    ساری عزتیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور وہ ذاتِ باری تعالی جسے چاہے اور جس قدر چاہے عزت دے دے۔ جیسا کہ فرمایا

    وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌO(آل عِمْرَان ، 3 : 26)

    اور(اے باری تعالی!)‌ تُو جسے چاہے عزت عطا فرما دے اور جسے چاہے ذلّت دے، ساری بھلائی تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے، بیشک تُو ہر چیز پر بڑی قدرت والا ہےo

    یعنی خالقِ کائنات جسے چاہے عزت دیتا ہے۔ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔ رزق اور عزت ان دونوں کی تقسیم اللہ رب العزت نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔ اس لیے کسی کے برین واش کرکے تعریفیں کروانے سے نہ تو کسی کو عزت مل سکتی ہے اور نہ ہی کسی پر طعن و تشنیع کرکے اسکو ذلت دی جاسکتی ہے ۔ اِلاّ یہ کہ اللہ تعالی کی منشاء ہو۔

    اب آئیے احادیث نبوی :saw: سےدیکھتے ہیں کہ مخلوقِ خدا جب کسی نیک صالح بندے سے محبت و عقیدت رکھنا شروع کردیتی ہے تو اس کے پیچھے وجہ کیا ہوتی ہے۔

    متفق علیہ حدیث پاک میں حضرت ابوہریرہ :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا

    " جب اللہ تعالی کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں ، لہذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ پس جبرئیل :as: اس بندے سے محبت کرتے ہیں۔ پھر حضرت جبرئیل :as: آسمانی مخلوق میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کو فلاں بندے سے محبت ہوگئی ہے لہذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ پس آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر زمین والوں کے دلوں میں اس بندے کی مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔
    (صحیح البخاری : کتاب بدالخلق، 3/1175، الرقم 3037،
    صحیح البخاری : فی کتاب الادب، 5/2246، الرقم 5693،
    صحیح المسلم : کتاب البر واصلۃ والآداب 4/2030، الرقم 2637)


    اور صحیح مسلم کی روایت اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی المسند میں اوپر والی حدیث کے ساتھ اضافۃً حضور اکرم :saw: کا یہ فرمان بھی درج ہے کہ

    " بعینہ جب اللہ تعالی کسی بندے کو (کسی نافرمانی کی وجہ سے) ناپسند فرماتا ہے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے " میں فلاں بندے کو ناپسند کرتا ہوں ، لہذا تم بھی اسے ناپسند کرو ۔ پس جبرئیل :as: اس بندے کو ناپسند کرتے ہیں۔ پھر حضرت جبرئیل :as: آسمانی مخلوق میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کو فلاں بندے کو ناپسند فرماتا ہے لہذا تم بھی اسے ناپسند کرو۔ پس آسمان والے بھی اسے ناپسند کرنے لگتے ہیں پھر زمین والوں کے دلوں میں اس بندے کے لیے ناپسندیدگی رکھ دی جاتی ہے۔"

    عزیز دوستو اور مسلمان ساتھیو !

    آئیے ذرا ایمان کے نور سے اللہ تعالی اور اسکے حبیب :saw: کے فرمودات کو پڑھیں ، اور سوچیں کہ اگر اللہ تعالی نے کسی کو عزت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اللہ تعالی کسی بندے سے محبت فرما رہا ہے تو کیا ہمارے برا کہنے سے اس کی عزت کم ہوجائے گی ؟
    اسی طرح اگر کوئی شخص اللہ تعالی کی نافرمانی کی وجہ سے، اللہ تعالی کے حبیب اکرم :saw: کی گستاخی کی وجہ سے یا اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی بےادبی کی وجہ سے بارگاہِ ایزدی سے ہی ذلت کا حقدار ٹھہرایا جا چکا ہے تو ہمارے نعرے لگانے سے، اسکی حمایت میں جلوس نکالنے سے اور اسکو عزت دلانے کی تمامتر کوششیں بھی کیا اسے غیر مقبول اور ذلت کے گڑھے میں گرنے سے بچا سکتی ہیں جب تک کہ اللہ کریم نہ چاہے ؟

    اگر نہیں۔ تو پھر ہم کیوں خواہ مخواہ کسی کو برا بھلا کہہ کر گنہگار ہوتے ہیں۔ کیا بہتر نہیں کہ یہی وقت ہم کسی نیک عمل میں گذار دیں۔

    اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اپنے وقت کے بہتر اور نفع بخش استعمال کی توفیق دے۔ آمین
     
  27. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    برادر بھائی
    آپ کے جذبات قابل قدر ہیں لیکن میرے نزدیک اتنی زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں تھی۔

    مکاتب فکر میں اختلاف ہمیشہ سے رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ ان کی بنیاد ہی اسی اختلاف پر قائم ہے جب یہ بنیاد ختم ہو جائے گی تو پھر فرق بھی نہیں رہے گا۔

    ایک خاص مکتبہ فکر کے عالم ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کو عالمی شخصیت ثابت کر کے بھی یہ اختلاف ختم نہیں کیا جا سکتا اور یقینا" آپ بھی اس حقیقیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پھر ایسی کوشش کا کیا فائدہ؟ جواب میں ہر مکتب فکر کا آدمی اپنے علما کی تعریفیں شروع کر دے گا تو پہلا اعتراض بھی آپ ہی کریں گے۔
     
  28. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں ‌نے کہا بھی تھا کہ میری بات بری لگے تو معافی چاہتی ہوں۔۔ جہاں انسان غلط ہو اسے تسلیم کرنا ہی بڑائی ہے۔۔ لیکن شاید آپ مجھ سے بہتر جانتے ہوں۔۔ ایک بار پھر معافی چاہتی ہوں۔۔[/quote:k3dhg26a]
    مریم Thanks. It is your greatness.

    میں علامہ طاہر القادری محترم کی بہت عزت رتا ہوں۔ اور میرا مقصد ان کے احترام میں
    کے بارے میں کچھ کہنا نہیں تھا۔ بات صرف birthday کی کرنا تھی۔
     
  29. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم
    فقہائے کرام کا اجماع ہے کہ
    اصلاً ہر چیز جائز ہے سوائے شریعتِ مطہرہ نے جس کو ممنوع قرار دے دیا ہو۔
    اب اگر کسی کو ایک کام "حرام و ناجائز" ثابت کرنا ہے تو اسکا ثبوت مہیا کرنے کی ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی۔

    میں صرف اپنی رائے عرض کرتا ہوں
    قرآن مجید میں ارشاد ہے
    قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَO (يُوْنـُس ، 10 : 58)
    فرما دیجئے: (یہ سب کچھ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس (فضلِ الہی) پر خوشیاں منائیں، یہ اس (سارے مال و دولت) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیںo

    یعنی اللہ تعالی کے فضل و کرم پر خوشی کا اظہار کرنا اسلام میں منع نہیں ہے بلکہ قرآنی فرمان کے عین مطابق ہے۔
    زندگی بھی اللہ تعالی کی نعمت اور فضلِ خاص ہے۔ اس عظیم فضلِ الہیہ پر عام دنوں میں بھی شکرِ الہی بجا لانے کے ساتھ ساتھ اگر اس نعمت کے ملنے والے دن کی مناسبت سے خوشی کا اظہار کر لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔
    پھر قرآن مجید میں ارشادِ الہی ہے

    وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْO (الضُّحٰی ، 93 : 11)
    اور اپنے رب کی نعمتوں کا تذکرہ (وچرچا) کرو

    یعنی اللہ تعالی کی نعمت پر خوشی کا اظہار اکیلے و تنہا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلانیہ بھی کیا جائے۔ اہلِ خاندان، اعزا و قارب ، دوست احباب کے ساتھ مل کر اعلانیہ بھی کرنا جائز ہے۔

    رہی بات فقط کیک کاٹنے اور کھانے کی تو کیک بھی اللہ تعالی کے دوسری نعمتوں کی طرح اللہ تعالی کے نعمت ہے اور اللہ تعالی نے اپنی نعمتوں کے استعمال کا طریقہ بھی قرآن مجید میں فرما دیا ہے۔

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُواْ لِلّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَO (الْبَقَرَة ، 2 : 172)
    اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں اور اﷲ کا شکر ادا کرو اگر تم صرف اسی کی بندگی بجا لاتے ہوo

    اب یومِ پیدائش پر خواہ کیک کھا لیا جائے یا اور کسی طریقے سے خوشی کا اظہار کر لیا جائے ۔ قرآن مجید کے مندرجہ بالا تصور کے مطابق مجھے تو اس میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا۔

    والسلام[/quote:t9zs02xy]
    جزاک اللہ ۔ نعیم صاحب۔
    خالصتاً قرآن مجید سے نعمتِ الہی پر شکر ادا کرنے کے تصور کو واضح کرنے پر بہت شکریہ ۔
    اللہ تعالی ہمیں اسلام کو دینِ اعتدال کے طور پر سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  30. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میں ‌نے کہا بھی تھا کہ میری بات بری لگے تو معافی چاہتی ہوں۔۔ جہاں انسان غلط ہو اسے تسلیم کرنا ہی بڑائی ہے۔۔ لیکن شاید آپ مجھ سے بہتر جانتے ہوں۔۔ ایک بار پھر معافی چاہتی ہوں۔۔[/quote:3w20kvtm]
    مریم Thanks. It is your greatness.

    میں علامہ طاہر القادری محترم کی بہت عزت رتا ہوں۔ اور میرا مقصد ان کے احترام میں
    کے بارے میں کچھ کہنا نہیں تھا۔ بات صرف birthday کی کرنا تھی۔[/quote:3w20kvtm]
    جی۔۔ لیکن یہاں بات اس بچی کی صلاحیت کی ہو رہی تھی نا۔۔ اور آپ نے کہا کہ اس کی تعریف کے لئے کوئی الگ لڑی بنا لیں۔۔ چلیں بس۔۔ اب ہم یہ بات نہیں کر رہے۔۔ اٹس او۔کے۔۔ بات ختم۔۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں