1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی ولی عہد کےعشائیے میں کیسے بلائیں؟ اپوزیشن رہنما تو جیل میں ہیں، فواد چوہدری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏17 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے پر اپوزیشن رہنماؤں کو کیا بلائیں؟ ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں، اور جو باقی ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے آگے جا کے کوئی نئی لیڈر شپ ابھرے تو ابھرے۔
    اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں جو باقی ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں ، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔۔۔ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے آگے جا کے کوئ نئ لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے
    — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)
    February 16, 2019
     

اس صفحے کو مشتہر کریں