1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی عرب کے 10 مشہور کھانوں کا تعارف

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏5 مارچ 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب کے 10 مشہور کھانوں کا تعارف​
    جمعہ 3 مارچ 2017م
    ابها ۔ مريم الجابر
    سعودی عرب کے باشندوں کے دسترخوان عموما ہر علاقے کے رواج اور عوامی ورثے کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ ماحول اور زندگی کے قدرتی عوامل کی بنیاد پر یہ اختلاف نسلوں سے رواج کا حصہ بنا ہوا ہے۔

    "العربیہ ڈاٹ نیٹ" پر آپ کی خدمت میں عوامی سطح پر مقبول ترین سعودی کھانوں کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے:

    1۔ المفطح : یہ پکوان گوشت ، چاول اور بہت کئی مسالوں مثلا دارچینی ، لونگ ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ ، زعفران اور تھوڑے سے لہسن پر مشتمل ہوتا ہے۔ پکوان میں اُبلی ہوئی میکرونی کا اضافہ کرنے کے بعد اسے ابلے ہوئے انڈے سے سجایا جاتا ہے۔​


    • [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      2۔ الكبسۃ (پُلاؤ) : یہ سعودی عرب کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ہے جس کو سعودیوں کے دسترخوانوں پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ اگرچہ اب یہ فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں کئی طریقوں سے پیش کیا جانے لگا ہے۔ تاہم پرانے وقتوں سے یہ بھیڑ کے گوشت کے ساتھ تیار کیا جاتا تھا۔ جدید زمانے میں اس کو مرغی ، مچھلی اور جھینگوں کے ساتھ بھی بنایا جانے لگا ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      3۔ سليق : یہ حجاز اور طائف کے علاقوں کا مشہور اور اہم ترین پکوان ہے۔ یہ دُنبے یا مرغی کے گوشت کے ساتھ چاولوں کا کبسۃ (پُلاؤ) ہوتا ہے جس میں دودھ اور ٹماٹر کے پیسٹ کے علاوہ دارچینی ، مرچ ، چھوٹی الائچی ، دھنیہ اور مکھن شامل کیا جاتا ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      4۔ مشبوس السمك : یہ سعودی عرب اور خلیج کے بہترین پکوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں چاول اور مچھلی کے علاوہ مسالوں کا مرکب استعمال کیا جاتا ہے جن میں دارچینی ، کالی مرچ اور زعفران شامل ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      5۔ الحنيذ : یہ جزیرہ نما عرب کے اکثر علاقوں مثلا یمن اور عسیر وغیرہ میں مشہور پکوان ہے۔ یہ چاول یا لال مکئی کی روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ الحنیذ اکثر ناشتے میں پیش کیا جاتا ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      6۔ المطازيز : یہ سعودی عرب بالخصوص نجد کے علاقے کا ایک عوامی پکوان ہے جو آٹے کی روٹی اور گوشت پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسے شوربے اور سبزیوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      7۔ الجريش: یہ سعودی عرب، اردن اور فلسطین میں مشہور پکوان ہے۔ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں بہت زیادہ معروف ہے۔ اس کی تیاری میں سخت گندم کا آٹا، گوشت کا شوربہ، کالی مرچ ، زیرہ اور پیاز استعمال ہوتی ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
      8۔ القرصان: یہ بھی سعودی عرب میں نجد کے علاقے کا ایک مقبول عوامی پکوان ہے۔ اس میں پسے ہوئے گندم کو پانی اور نمک کے ساتھ گُوندھ کر پہلے نرم آٹا تیار کیا جاتا ہے اور پھر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اُسے بڑے پیڑوں کی شکل میں ایک بڑے توے پر تیز آنچ کے ساتھ پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ دونوں طرف سے اچھی طرح لال ہو جائے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
      9۔ الكليجا: یہ سعودی عرب میں قصیم اور حائل کے علاقوں میں مشہور عوامی پکوان ہے۔ اس میں گندم کو کھجور کے شیرے کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد الائچی اور زعفران کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ الکلیجا کو مختلف شکلوں میں کاٹا جاتا ہے۔

      [​IMG]
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

      10۔ الحنینی: یہ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں مشہور ہے اور زیادہ تر رمضان میں افطار کے وقت پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں آٹا، مکھن، کھجور، الائچی اور زعفران کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الحنینی میں پائے جانے والے حرارے رمضان میں روزے دار کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں اور کھجور کے سبب یہ انسانی جسم کو مطلوب گلوکوز فراہم کرتا ہے۔

      [​IMG]


      ح
     
    Last edited by a moderator: ‏6 مارچ 2017
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی جناب
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آج شاید نیند ہی نہ آئے
     
    پاکستانی55 اور کنعان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سو کر خواب میں یہ کھانے کھا ئیں جاگنے سے بہتر ہے جناب
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مزیدار ،، معلومات ،،​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں جی اگر کوئی کھلائے تو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں