1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سعودی عرب میں غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ روابط کے الزام میں سات خواتین کارکن گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏13 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جن خواتین کو گرفتار کیا گیا ان میں لجين هذلول الهذلول بھی شامل ہیں
    [​IMG]

    اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سات خواتین وکلا کو گرفتار کیا ہے۔

    یہ گرفتاریاں ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے۔

    ان گرفتاریوں کی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکام خواتین کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان خواتین کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ روابط کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب بھی خواتین کو بیرون ملک جانے یا سفر کرنے کے لیے خاندان کے مرد سرپرست کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جن خواتین کو گرفتار کیا گیا ان میں لجين هذلول الهذلول، عزیزہ الا یوسف اور ایمان الا نجفان شامل ہیں جنھوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کی کھلم کھلا تنقید کی تھی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز گذشتہ برس سے کیا جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت، تفریح کے لیے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کی اجازت شامل ہے۔

    [​IMG]
    سعودی عرب میں اب بھی خواتین کو بیرون ملک جانے یا سفر کرنے کے لیے خاندان کے مرد سرپرست کی اجازت درکار ہوتی ہے
    شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے نئے ترقیاتی پلان وژن 2030 کا بانی بھی مانا جاتا ہے۔ سعودی حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو اقتصادی طور پر تیل پر انحصار کم کرنا پڑے۔

    اس ضمن میں شہزادہ سلمان نے ایک اقتصادی میگا سٹی بنانے کا اعلان بھی کیا تھا جو کہ مصر اور اردن کے سرحدی علاقے میں 500 بلین ڈالر کی مدد سے تعمیر کی جائے گی۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    محمد بن سلمان مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کروا بڑکیں فیر ماریں
    امریکا نے اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو 14 مئی کو تل ابیب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس ) میں منتقل کردیا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر کے مشیر ،ان کی بیٹی ایفانکا اور ان کا شوہر جیرڈ کوشنر ، کانگریس کے بعض ارکان اور بتیس مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو مرتبہ تل ابیب سے یروشلیم میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے گذشتہ سال کے آخر میں پہلی مرتبہ یہ اعلان کیا تھا اور اس سے عرب دنیا اور اسلامی ممالک میں ایک کھلبلی سی مچ گئی تھی۔اس سال کے اوائل میں انھوں نے دوسری مرتبہ یہ اعلان کیا اور سفارت خانے کو منتقل کرنے کی ٹھیک تاریخ بھی مقرر کردی تھی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں