1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان سے دو ٹیسٹ کھیلنےکراچی پہنچےگی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏15 فروری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ کھیلنے کل کراچی پہنچے گی​



    کراچی…سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لییکل صبح کراچی پہنچ رہی ہے ، جبکہ پاکستان ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ بھی کل سے اسٹیل ملز گراؤنڈ میں شروع ہورہا ہے ۔ سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ آج سے شہر سے35کلومیٹردوراسٹیل ملز کے قائد اعظم کرکٹ پارک میں شروع ہورہا ہے، اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے پی سی بی کی ہدایت پر کرکٹ گراؤنڈ اور گیسٹ ہاؤس کو اسٹیل ملز سیکورٹی کے حوالے کردیا گیا ہے،جہاں عام افراد کے علاوہ میڈیا کے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ، ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے ، پاکستان ٹیم صبح اورشام کے سیشن میں پریکٹس کرے گی ۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم مہیلا جے وردنے کی قیادت میں کل صبح پانچ بجے کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرپہنچے گی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ21فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا ۔

    بحوالہ ۔ جنگ نیوز
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں تو پاکستانی ٹیم مکمل طور پر بکھری ہوئی نظر آئی تھی۔ انشاء اللہ اُمید ہے کے اب یونس خان کی کپتانی میں ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محمد یوسف کا کیا پھڈا ہے آزاد بھائی ؟
    لگتا ہے یونس خان ، محمد یوسف کو ٹیم میں آنے نہیں دے گا۔
     
  4. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نعیم بھائی میں پاکستانی کرکٹرز میں سے محمد یوسف، وسیم اکرم، سید انور اور وقار یونس کو کافی اچھی طرح سے جانتاہوں۔ محمد یوسف لاہور میں میرا 4،5سال ہمسایہ رہا ہے۔ یہ میر ے گھر سے دو گھرچھوڑ کر اپنی فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔۔۔ میں نے اِس کے عیسائی ہونے سے مسلمان ہونے کا اور ایک کرائے کے گھر سے کروڑ پتی بننے کا سفر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اِس سے میری بہت بار ملاقات ہوچکی ہے۔ اِس کے سارے خاندان کو میں ذاتی طور پر جانتاہوں۔ لاہور میں میرے علاقے میں خالد مسجد ہے جہاں سیدانور، مشاق محمد اور محمد یوسف نماز پڑھنے آتے تھے۔۔۔ محمد یوسف کے کالج کے زمانے کا دوست شبیر(فاسٹ باولر شبیر احمد نہیں) میرے بھائی کا بھی بہت اچھا دوست تھا۔ اور یہ سب کرکٹر تھے۔ محمد یوسف،شبیر ، سیدانور کا بھائی جاوید اور وقار یونس کا بھائی فیصل یہ چاروں لاہور ایف سی کالج میں پڑھتے تھے۔ اور اِن کی بہت یاری تھی۔۔۔پاکستان کی ٹیم میں لانے کے لیے راشد لطیف اور سیدانور نے یوسف کی بہت سپورٹ کی تھی۔ یوسف کے بارے میں کبھی وقت ملا تو میں آپ کو بہت سی باتیں تفصیل سے بتاونگا۔ بس اللہ نے اِس کو ہر چیز سے نوازا ہے مگر یہ پیسوں کے چکر میں پڑھ گیا تھا۔ جب انسان وطن اور عزت پر پیسے کو ترجیح دیتا ہے تو پھر انسان کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو کے یوسف کے ساتھ ہوا۔۔۔ یونس خان اِس کا دوست ہے اور وہ اِس کو دوبارہ ٹیم میں لے کر آرہا ہے۔ آپ جنگ اخبار کی کل کی خبر دیکھ لیں۔

    محمد یوسف ایک بار پھر آئی سی ایل سے معاہدہ توڑنے کو تیار، قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان

    کراچی (روزنامہ جنگ اسٹاف رپورٹر) قیاس آرائیوں میں شدت آرہی ہے کہ اسٹار بیٹسمین محمد یوسف ایک بار پھر انڈین کرکٹ لیگ سے اپنا معاہدہ ختم کرکے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس سے قبل معاہدہ کرکے ختم کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ محمد یوسف کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار کپتان یونس خان نے ادا کیا ہے۔ محمد یوسف نے گزشتہ سال نومبر میں آئی سی ایل میں حصہ لیا تھا لیکن ممبئی میں دہشت گردی کی وجہ سے ٹورنامنٹ اچانک ختم کردیا گیا۔ محمد یوسف کو انڈین کرکٹ لیگ میں شرکت کا معاوضہ بھی نہیں مل سکا ہے۔ پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کے مطابق یونس خان پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے کیلئے اس میں محمد یوسف کو شامل کرانا چاہتے ہیں۔ محمد یوسف اور پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کے درمیان فیصلہ کن ملاقات اگلے 48گھنٹے میں ہونے والی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد یوسف کی شمولیت کے حوالے سے قانونی مشاورت کر رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر شان گل کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ختم کرنے کے ایک سال بعد تک کوئی بھی کھلاڑی ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ یوسف سمیت کسی بھی کھلاڑی کو پاکستان ٹیم میں آنے کے لئے 12ماہ انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان کے سترہ کھلاڑیوں نے آئی سی ایل سے معاہدہ کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی اجازت دے رکھی ہے۔ محمد یوسف ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان واپڈا کی قیادت کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق مستقبل میں انڈین کرکٹ لیگ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اس لئے محمد یوسف کے علاوہ بعض اور کرکٹرز بھی آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آئی سی ایل کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بورڈ حکام اور چیف سلیکٹر عبدالقادر کے درمیان اہم مشاورت ہوئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو کلیئر کرے ہم انہیں منتخب کریں گے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ اتنی اہم اور ذاتی تجربے پر مبنی خبر بتانے پر بہت شکریہ ۔
    مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا۔ :yes:
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائ بہت شکریہ اِس شیئرنگ کا :hands:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ آزاد جی اس شئیرنگ کے لئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں