1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکن سیریز قومی کرکٹرز کا اعتماد بحال کرے گی : رمیز راجہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکن سیریز قومی کرکٹرز کا اعتماد بحال کرے گی : رمیز راجہ
    [​IMG]
    وقت آگیا کہ پاکستانی کھلاڑی دفاعی سوچ سے نکل کر بے خوف کرکٹ کھیلیں،سابق کپتان
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے صف اول کے کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے انتہائی ضروری تھی جو اپنے ملک میں حریف کا سامنا کر کے خود میں بہتری لائیں گے ۔رمیز راجہ کے مطابق یہی وقت ہے کہ قومی ٹیم دفاعی سوچ سے باہر نکل کر نڈر انداز سے بے خوف کرکٹ کھیلے اور پاکستانی بیٹسمین مختصر فارمیٹ کے میچوں میں مختلف شاٹس اور ورائٹی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیت میں اضافہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت تک بہترین نہیں بن سکتی جب تک اس کے کھلاڑی مختلف سوچ کے ساتھ جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی پاکستان آنے والی ٹیم اوسط درجے کی ہے لہٰذا قومی کرکٹرز کو اس کا دبا لینے کی ضرورت نہیں حالانکہ قومی اسکواڈ میں انڈر 23 اور انڈر 19میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی شامل کرنا چاہئے تھے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں