1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے

    سری لنکا کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے ہیں، دوست ملک نے پی سی بی کو دورہ کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہے۔

    دنیا نیوز کے مطابق رواں ماہ سری لنکا نے کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پی سی بی کی طرف سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ٹکٹیں کی فروخت کا اعلان ہو چکا ہے، اس دورن سری لنکن بورڈ کو’’انجانی دھمکی‘‘ ملی جس کے بعد دوست ملک نے سکیورٹی کی دوبارہ نظر ثانی کا عندیہ دیا۔

    ذرائع کے مطابق اب پاکستان میں کرکٹ پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے ہیں، سری لنکن وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ 24 ستمبر کو مہمان ٹیم پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی، 25 ستمبر کو کراچی پڑاؤ ڈالے گی۔

    ذرائع کے مطابق دورہ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سری لنکن ٹیم کا استقبال کریں گے۔

    اُدھرسری لنکن میڈیا کے مطابق دورے کے حوالے سے کرکٹ بورڈ جلد دورہ پاکستان کا اعلان کرے گا۔ ٹیم ہر صورت سری 24 ستمبر کو روانہ ہو گی۔ گرین شرٹس کیخلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جانے ہیں۔

    اس سے قبل سری لنکن حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ کے دورے کے دوران ٹیم پر حملہ ہو سکتا ہے جس کے بعد ہم نے سکیورٹی امور پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے بعد معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں پہلے ہی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کی طرف سے کافی دباؤ کا سامنا ہے، حملے سے متعلق نئی اطلاعات نے ہمیں خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی لیے سکیورٹی دوبارہ جانچنے کیلئے اپنی حکومت سے معاونت مانگ لی ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردعمل میں کہا تھا کہ ہماری نظر میں لنکن کرکٹ کا بیان سامنے آیا ہے، مہمان ٹیم کی طرف سے انٹیلی جنس رپورٹ کا تبادلہ نہیں کیا گیا، مہمان ٹیم کی مکمل حفاظت اور سکیورٹی کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں اور سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے میچز27 ، 29 ستمبر اور2 اکتوبر کو کراچی جبکہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں