1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکا کیساتھ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت 20 ستمبر سے شروع ہو گی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا کیساتھ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت 20 ستمبر سے شروع ہو گی
    [​IMG]
    سری لنکا کیساتھ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 20 ستمبر سے شروع ہو گی۔ ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی۔
    پی سی بی کے مطابق ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں، کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

    کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا، آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا۔ ‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ‏انضمام الحق، نذر محمد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔ ‏عبدالحفیظ کاردار، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہو گا۔

    ‏عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا۔ ‏شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہو گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں