1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرکار دوجہان کے پیارے عمر عمر ۔۔ محمد طارق قادری،اعظم گڑھ ہند

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سرکار دوجہان کے پیارے عمر عمر
    مومن کی جان دیں کے ستارے عمر عمر

    ہم بےکسوں کو اپنا بنائے عمر عمر
    بخشش ہماری رب سے کرائے عمر عمر

    اے ساریہ سنبھل زرا دشمن ہے حملہ ور
    منبر پہ بیٹھے بیٹھے پکارے عمر عمر

    رنج و الم کی دھوپ ستائے گی کس طرح
    اوٹھے ہوئے ہیں ہم تو قبائے عمر عمر

    اوروں کو دیکھو ٹکڑے پہ دنیا کے پل رہے
    خوش قسمتی ہے ہم ہیں گدائے عمر عمر

    ہوتا اگر نہ بند نبوت کا سلسلہ
    قول نبیﷺ ہے، مرتبہ پاتے عمر عمر

    روشن ہے باب آپ کے انصاف و عدل کا
    قانون ایسا لکھ گئے پیارے عمر عمر

    رشتے یہ کتنے پیارے ہیں اپنے امیر سے
    ہم ہیں عمر کے اور ہمارے عمر عمر

    پہلو میں مصطفیٰﷺ کے جہاں سوئے آپ ہیں
    دیکھیں خدایا ہم وہ نظارے عمر عمر

    احساں عظیم ہوتا اے سرکار ؓ آپ کا
    طارق کو بھی جو در پہ بلاتے عمر عمر
    ------
    محمد طارق قادری،اعظم گڑھ ہند
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں