1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرمایہ سب کچھ خرید سکتاہے عوام کا ضمیر نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 فروری 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان کا حصول ہے۔
    پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم کو بھی انگریز کا ایجنٹ اور کافراعظم کہا گیا۔
    آج بھی سرمایہ اور طاقت عوام کے حقوق کی بحالی کے خلاف اکٹھے ہوگئے۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری


    [​IMG]
    ملتان : سر زمین ملتان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام غریب دشمن نظام کے خلاف عوامی انقلاب مارچ و جلسہ عام موسلا دھار بارش میں ہوا۔ سپورٹس گراونڈ ملتان میں 22 فروری 2013 کو منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی انقلاب مارچ کی قیادت کی۔ ملتان کے باسیوں نے مارچ کا عظیم الشان استقبال کیا۔ جلسہ میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی سرزمین پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لیےاٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ان کی راہ میں کھڑی نہیں کر سکتی۔
    انہوں نے کہا قائد اعظم کے خلاف بھی پراپیگنڈہ کیا گیا۔ آج بھی سرمایہ اورطاقت عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔ لیکن طاہرالقادری اکیلا نہیں۔ اللہ رب العزت، مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، اولیائے کرام اور عوام میرے ساتھ ہیں۔
    انہوں نے کہا پاکستان کی کوئی بڑی سے بڑی جماعت بھی موسلادھار بارش میں اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکتی، یہ جماعت صرف مصطفوی نظام کورائج کرنے والی جماعت ہے۔ جس جماعت نے اس دھرتی میں ظلم کے نظام کو للکارا ہے۔ عوام نے یہ موسلا دھار بارش اسلام آباد میں بھی دیکھی تھی اور آج بھی ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دنیا نے دوبارہ دیکھا ہے۔

    بشکریہ جنگ، ایکسپریس ، منہاج ڈاٹ آرگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں