1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرد پلازما کی مدد سے ٹوٹی ہڈیوں کے علاج میں اہم پیشرفت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏14 اگست 2016۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پنسلوانیا: امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سرد پلازما استعمال کرتے ہوئے ٹوٹی ہڈیوں کی تیز رفتار بحالی کے کامیاب تجربات کیے ہیں جن سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے اسپتالوں میں بھی جلد ہی استفادہ کیا جانے لگے گا۔
    فلاڈلفیا، پنسلوانیا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی میں ماہرین نے مائیکرو سیکنڈ پر محیط سرد پلازما کے جھماکوں کی مدد سے ہڈیوں کی تشکیل کرنے والے خلیات کی تیز رفتار افزائش اور نتیجتاً ہڈیوں کی جلد بحالی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ان تجربات کے دوران جب انہوں نے پلازما جھماکوں کا دورانیہ مزید کم کرکے انہیں نینو سیکنڈ پیمانے جتنا مختصر کیا تو اس کا الٹا اثر ہوام اب سرد پلازما کے یہی ’’نینو سیکنڈ جھماکے‘‘ خلیوں میں تقسیم کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے لگے۔
    تجربات کی غرض سے یہ خلیات ہڈیوں کے مختلف حصوں سے حاصل کرکے پیٹری ڈش میں رکھے گئے تھے۔ یعنی ابھی اس تکنیک کو انسانی جسم میں موجود خلیات پر آزمانا باقی ہے۔
    ماہرین کا یہ گروپ اس سے پہلے سرد پلازما کو مختلف انداز سے کھال اور ہڈیوں کے خلیات پر براہِ راست استعمال کرچکا ہے جب کہ حالیہ تجربات میں انہوں نے ’’ایکسٹرا سیلولر میٹرکس‘‘ کو ہدف بنایا۔ یہ کولاجن اور دوسرے پروٹینز پر مشتمل ایک ایسا جال ہوتا جس نے ہڈیوں کے خلیات کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہوتا ہے اور جس میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہڈیوں کے خلیوں کی افزائش میں تیزی یا سست رفتاری آتی ہے۔
    ان تجربات سے امید پیدا ہوچلی ہے کہ آنے والے برسوں میں سرد پلازما کی مدد سے ایک طرف تو ٹوٹی ہڈیوں کا بہتر اور تیزرفتار علاج ممکن ہوسکے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر اسی سرد پلازما سے کینسر کے علاج میں بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
     
    ممتاز قریشی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں