1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سردی کھاتے دانت بجاتے آئے دسمبر بابا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سردی کھاتے دانت بجاتے آئے دسمبر بابا
    رنگ برنگے اونی کپڑے لائے دسمبر بابا

    صبح سلونی گرم چائے کی پیالی لے کر دوڑی
    کیسا تھر تھر کانپ رہے ہیں ہائے دسمبر بابا

    ان کی داڑھی چاندی جیسی دھوپ پڑے تو چمکے
    لیکن نٹکھٹ لڑکی سا چھپ جائے دسمبر بابا

    دور گگن پر نٹ کھٹ بادل سبھا سجانے بیٹھے
    اجلے اجلے اون کے گولے لائے دسمبر بابا

    صبح سہانی شام سہانی ہر پل نئی کہانی
    مزے مزے کے قصے لے کر آئے دسمبر بابا

    کہیں انگیٹھی کہیں الاؤ ہاتھ تاپتے جاؤ
    موسم دوڑے اور پیچھے رہ جائے دسمبر بابا

    دیواروں پر نئے کلنڈر نئے مناظر ہوں گے
    دوڑی دوڑی آئی جنوری بائے دسمبر بابا
    عبد الرحیم نشتر

     

اس صفحے کو مشتہر کریں