1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سراپا راحت و رافت مرے سرکار کی چوکھٹ ۔۔ راجی مصباحی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏11 دسمبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سراپا راحت و رافت مرے سرکار کی چوکھٹ
    مسلّم ہے تری رحمت مرے سرکار کی چوکھٹ

    چلو اے ہجر کے مارو وہیں دھونی رماتے ہیں
    دل مضطر کی ہے راحت مرے سرکار کی چوکھٹ

    خدارا مرحمت کی اک نظر ڈالو بدل ڈالو
    شکستہ حال کی حالت مرے سرکار کی چوکھٹ

    شبانہ روز آتے ہیں فرشتے حاضری دینے
    ہے عالی شان باعظمت مرے سرکار کی چوکھٹ

    تری رعنائیوں پہ ہو گئ سو جان سے قرباں
    بہار خلد کی فرحت مرے سرکار کی چوکھٹ

    عقیدہ ہے سر محشر یقیناً رنگ لائے گی
    ترے دیدار کی برکت مرے سرکار کی چوکھٹ

    کرم راجی پہ فرماؤ تمہارے ہجر کی کلفت
    نگاہ و دل کی ہے رحلت مرے سرکار کی چوکھٹ
    ----
    راجی مصباحی
    بزم اردو اساتذہ کا 65/واں مشاعرہ برائے نعتﷺ
    مورخہ۲۵/صفر المظفر ۱۴۴۱
    مطابق25/اکتوبر 2019

     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    شبانہ روز آتے ہیں فرشتے حاضری دینے
    ہے عالی شان باعظمت مرے سرکار کی چوکھٹ

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    عقیدہ ہے سر محشر یقیناً رنگ لائے گی
    ترے دیدار کی برکت مرے سرکار کی چوکھٹ
     
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں