1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ستارہ وار چلے پھر بجھا دیئے گئے ہم

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عتیق الرحمان, ‏18 جولائی 2006۔

  1. عتیق الرحمان
    آف لائن

    عتیق الرحمان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 جون 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ستارہ وار چلے پھر بجھا دیئے گئے ہ

    ستارہ وار چلے پھر بجھادیئے گئے ہم
    پھر اس کے بعد نظر سے گرا دیئے گئے ہم

    عزیز تھے ہمیں نوواردان کوچہ عشق
    سو ٔیچھے ہٹتے گئے راستہ دیئے گئے ہم

    دعائیں یاد کرا دی گئیں تھیں بچپن میں
    سو زخم کھاتے رہے اور دعا دیئے گئے ہم

    زمینِ فرش گل و لالہ سے سجائی گئی
    پھر اس زمیں کی امانت بنا دیئے گئے ہم

    شکست و فتح کے سب فیصلے ہوئے کہیں اور
    مثالِ مالِ غنیمت لٹا دیئے گئے ہم‌
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: ستارہ وار چلے پھر بجھا دیئے گئے

    حال تو کچھ یونہی سا ہے۔ قومی سطح کے فیصلے کسی اور مقام پر ہوتے ہیں اور عوام بیچارے مالِ غنیمت کی طرح لُٹتے رہتے ہیں۔
     
  3. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دعائیں یاد کرا دی گئیں تھیں بچپن میں
    سو زخم کھاتے رہے اور دعا دیئے گئے ہم
    بہت خوب!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں